
کلورکوٹ (جیوڈیسک) پولیس نے شراب اور چرس برآمد ہونے پر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او ملک طارق اعوان نے نفری کے ہمراہ عید کے روز چھاپہ مار کر افتخار سے 110، محبوب سے 80 لٹر شراب اور فیاض سے 110 گرام چرس برآمد کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمات درج کر لئے گئے۔
