
مناتا رہے گا زمانہ میلاد مصطفی کا
روزانہ ہفتانہ ماہانہ سالانہ میلاد مصطفی کا
کبریاء نے منایا ہے انبیاء نے منایا
ہے اولیاء کاترانہ میلاد مصطفی کا
دعوتوں سے اعلیٰ ہے ضیافت اس کی
اہتمام بھی ہے شاہانہ میلاد مصطفی کا
کسی عمل پر اپنے فخر نہیں ہمیں
ہے بخشش کا بہانہ میلاد مصطفی کا
مصروف ہیں عقلمند کاموں میں اپنے اپنے
منا رہا ہے دیوانہ میلاد مصطفی کا
نہ رہیں گے دنیا کے اورخزانے
بڑھتا رہے گاخزانہ میلاد مصطفی کا
ورفعنا لک زکرک وسعت ہے اس کی
فرش سے عرش ٹھکانہ میلاد مصطفی کا
برستی رہتی ہیں رحمتیں رب کی ہمیشہ
مناتا ہے جوگھرانہ میلاد مصطفی کا
ملتی ہیں انہیں دعائیں قدم قدم پر
ہوتے ہیں منانے روانہ میلاد مصطفی کا
پڑھتے رہے اصحاب رسول سرکارکی نعتیں
ہے عمل ہی عاشقانہ میلاد مصطفی کا
بھر کے جائیں گے دامن صدیق اپنے
سنیں توجہ سے موئدبانہ میلاد مصطفی کا
کلام : محمد صدیق پرہار
