
میلاد نبی کا مناتے رہنا
نصیب تم اپنے بناتے رہنا
آئے کوئی چاہے نہ آئے
سب مسلمانوں کو بلاتے رہنا
برسیںگی رحمتیں رب کی
محفل گھر میں سجاتے رہنا
گھروں ،بازاروںپہ کروسجاوٹ
ہاتھوںمیں جھنڈے لہراتے رہنا
پڑھتے رہودرودنبی پر
سلام کے تحفے پہنچاتے رہنا
زباں پہ رہے ذکرسرور
یاددل میں بساتے رہنا
اعمال پہ انحصارنہ کرنا
کرم پہ نظریں جماتے رہنا
آجائیں درپہ تیرے
جھولیاں بھرکے لوٹاتے رہنا
دعائے عشاق فقط یہی ہے
درپہ سرکاربلاتے رہنا
سنت مصطفی ہے یہ بھی
گرتے ہوئوں کواٹھاتے رہنا
اپنا تو بس کام یہی ہے
نعت رسول صدیق سناتے رہنا
کلام : محمد صدیق پرہار
