کراچی : ممتاز عالم دین مفتی مامون الرشید قادری نے کہا ہے کہا ہے کہ میلاد مصطفی ۖپہ اظہار مسرت کرنا تمام اہل اسلام کا ہمیشہ سے طریقہ کار رہا ہے اور میلاد مصطفی ۖ منانے والے ہی کامیاب و کامران ہو کر دخول جنت ہوں گے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں اسلام و مسلمین پوری دنیا میں میلاد النبی ۖ جوش و خروش سے مناتے ہیں۔
اس لئے کہ اس دن اللہ تعالی نے عالم انسانیت پہ اپنا خاص فضل و احسان فرمایا کہ ان کو اپنا رسول ۖ عطا فرمایااور ولادت مصطفو ی ۖ سے کفر و شرک کے تمام ابواب بند ہو گئے اس لئے ایل ایمان خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور شیطان کے لئے یہ یوم بہت ہی قہر و غضب میں گزرتا ہے اس لئے اہل اسلام کو چاہیے کہ اس پورے ماہ میں خوشی و مسرت کا اظہار کر کے شیطان کے غم و غصہ میں اضافہ کریں۔
