Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

فوجی عدالتیں ایک قومی مسئلہ! مخالفین ہوش کے ناخن لیں

January 23, 2019January 23, 2019 0 1 min read
Military Courts
Military Courts
Military Courts

تحریر : حلیم عادل شیخ

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فوج نے گزشتہ چار پانچ سالوں میں جس طرح سے بڑی حد تک دہشت گردی پر قابو پایا ہے اور اس کو منطقی انجام تک پہنچا رہی ہے اس میں فوجی عدالتوں کا بھی اتنا ہی کردار ہے سانحہ اے پی ایس کے بعد فوجی عدالتیں پہلی بار2015 میں قائم ہوئی اور اس کی تجوید2 سال کے لیے2017میں ہوئی جوجنوری 2019میں ختم ہوچکی ہے،ہم نے دیکھا کہ فوجی عدالتوں نے جس موثر انداز میں اپنا کام شروع کیا اس کی نظیر تاریخ میں کہیں نہیں ملتی،گو کہ ان عدالتوں کا مقصددہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کے ساتھ اس ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانا تھااور اس پرقوم نے یہ بھی دیکھا کہ بہت سے سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردوں کو قرارواقعی سزا ملی ،ایک رپورٹ کے مطابق چار سالوں کے دوران فوجی عدالتوں میں 717مقدمات آئے 646کیسوں کے فیصلے ہوئے اور فوجی عدالتوں کی جانب سے 345دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی اور56 مجرمان کو پھا نسی بھی ہوئی ، اس کارکردگی کے باوجود بعض سیاستدانوں کو ان عدالتوں پر اعتراض کیوں ہے ؟ اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ جن مقاصد کے لیے یہ فوجی عدالتیں بنائی گئی تھی وہ تمام مقاصد پورے ہوچکے ہیں ؟۔

فوجی عدالتوں کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کہ عام عدالتوں کے حوالے سے انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کے معاملات اس قدر آہستہ ہوتے ہیں کہ بہت سے سنگین مقدمات ایک طویل عرصے تک لٹکے رہتے ہیں اور بعض دفعہ تو اس قدر وقت لگ جاتاہے کہ جب تک مقدمہ عدالتوں تک آتاہے اس میں یا گواہ دستیاب نہیں ہوتے ،یا مرجاتے ہیں یا پھر اس مقدمے کاواقعہ ہی بھول چکے ہوتے ہیں، آج گواہان کو ماردیا جاتاہے ولی خان بابر کے سات کے سات گواہوں کو ماردیا گیا،کیونکہ کیس کی طوالت جب اس قدر طویل ہوجائے تو معاملات سدھرنے کی بجائے بکھرنا شروع ہوجاتے ہیں اور اس طرح دہشت گرد قانون کی گرفت سے نکل جاتے ہیں،فوجی عدالتوں کے قیام پرموثر رد عمل آنے کے بعد اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان عدالتوں کی آئینی حیثیت کی توسیع کی جائے تاکہ ملک میں ایک طویل عرصے سے جاری دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ اپنا کام مکمل کرسکیں،کیونکہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جسے سیاسی تنازعوں کا حصہ نہیں بنانا چاہیے ،یہ ایک قومی اہمیت کا معاملہ ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ کچھ سیاسی جماعتیں اس اہم قومی مسئلے کو سیاسی تنازعے میں تبدیل کررہی ہیں جو سراسر دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے۔

پیپلزپارٹی کے قائدین یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ماضی میں انہوں نے ان عدالتوں کوسپورٹ کیا،اب چونکہ پیپلزپارٹی کی بڑی لیڈرشپ اس وقت اکاونٹبلیٹی کے دباؤ میں ہے لہذا اسی وجہ سے انہوں نے فوجی عدالتوں کے معاملے میں سیاست کھیلنے کا فیصلہ کیاہواہے ، پیپلزپارٹی کا سوچنا یہ ہے کہ اگر ان پر اکاونٹبیلٹی کے امکانات بڑھتے ہیں تو وہ فوجی عدالتوں کے معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے اس کا مطلب یہ ہواکہ اگر اکاؤنٹبلیٹی یعنی ان پر سے احتساب کا عمل اگر روک د یا جائے توہم اسی طرح فوجی عدالتوں کی توسیع میں حکومت کے ساتھ دے سکتے ہیں جیسا کہ گزشتہ دور حکومت میں ساتھ دیا تھا، مگر اب چونکہ حکومت کا بے لاگ احتساب مشن چل رہاہے اس لیے پیپلزپارٹی اس عمل میں حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے انکار کررہی ہے ، جو کہ سراسر سیاسی بلیک میلنگ کے مترادف ہے یعنی پیپلزپارٹی ایک سیاسی لین دین کی تلاش میں ہے اسی لیے ایک قومی مسئلے میں ان کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے جس میں ان کی جانب سے کوئی اصول پنہاں نہیں ہے ،بلکہ صرف اور صرف سیاسی مصلحتوں کی بنیاد پر ہی فوجی عدالتوں کی مخالفت کی جارہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی اگر یہ سمجھتی ہے کہ انہوں نے بے نظیر کی شہادت کے فوری بعد جو پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر قوم پر احسان کیاتھا اس کو ہم اٹھتے بیٹھتے دھراتے رہیں تو یہ ان کی بھول ہوگی وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ خدانخواستہ اگر یہ لوگ پاکستان نہ کھپے کانعرہ لگاتے توآج جو یہ مزے سے بلاول ہاؤس میں بیٹھے ہیں یہ یہاں نہ ہوتے بلکہ یہ سب کے سب پہاڑوں پر موجود ہوتے ہیں اس کے علاوہ جہاں تک اس ملک کی عوام کا معاملہ ہے وہ سب اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اس ملک کی فوج کے جوانوں اور افسروں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں جن میں نہ صرف سپاہیوں کا نام آتا ہے بلکہ بے شمار فوجی افسروں نے بھی دشمنوں سے لڑے لڑتے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیاہے اور یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ ایک عام آدمی کی زندگی محفوظ ہوسکے ۔یہ ان ہی افسروں اورنوجوانوں کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ماضی کی نسبت ہم بڑی حد تک دہشت گردی سے محفوظ زندگی گزاررہے ہیں۔

ان قربانیاں دینے والے فوجیوں کے بچے کمسنی میں ہی والد کی شفقت سے محروم ہوجاتے ہیں جو بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور ہمیشہ دروازے پر والد کی آمد کا انتظار کرتے ہیں اس شخص کی آمد کا انتظار جو اب کبھی لوٹ کر ان کے پاس نہیں آئیگا جو اپنے بچوں کو چھوڑ کر خود اس قوم کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے قربان ہوگیا ہے جن کے والدین نے ہرقسم کی مصلحتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے وطن عزیز کی بہتری اور اس کی بقاء کا سوچا۔پھر بھلا سیاسی جماعتوں کی کونسی ایسی مصلحتیں باقی رہ جاتی ہیں جو ان دہشت گردوں کے خلاف بنائی گئی فوجی عدالتوں کے خلاف ہی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ؟ یہ وہ وقت ہے جب یہ معلوم کرنا بہت آسان ہے کہ کون ہے ایساسابق یہ موجودہ حکمران جو وطن پرست ہے اور اس ملک کی سرحدوں اور اس میں بسنے والی عوام سے محبت رکھتاہے مطلب جس کسی دہشت گرد نے سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات سے اس ملک کو نقصان پہنچایا اس کی سزا کیا ہونی چاہیے اس سوال کا جواب دیناتو ان لوگوں کے لیے آسان ہے جو ہر لحاظ سے قومی ایشوز پر اپنی جان قربان کرنے کو تیاررہتے ہیں،مگر وہ کیا ایسے سوالوں کاجواب دیں گے جن کو اپنے اقتدار اوراپنے بچوں سے زیادہ اور کچھ بھی نہ دکھتا ہو، جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کو قربان کرنے والوں سے بڑی قربانی اور کوئی نہیں ہو سکتی۔

یہ وہ لوگ ہیں جو صرف سرحدوں پر ہی نہیں بلکہ زلزلوں اور سیلابوں میں بھی عوام کو بچاتے بچاتے خودبھی شہید ہوجاتے ہیں،تاریخ ان فوجی افسروں اور سپاہیوں کی شہادتوں سے بھری پڑی ہے ،جہاں اس قوم نے دہشت گردوں کے ہاتھوں تقریباً ستر ہزار سے زائد جانیں قربان کی وہاں ان دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے گزشتہ ڈیڈھ عشرے میں دس ہزار اسے زیادہ فوجیوں نے اپنی جانوں کو قربان کردیاہے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ،جن کے والدین سے کوئی پوچھے تو وہ یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ بیٹے کی یہ ہی خواہش تھی کہ وہ وطن کے لیے شہید ہوجائے اور شہادت ہی اس کی آرزو تھی، کچھ روز قبل بھی افغان باڈر پر کچھ جوان افسروں اور سپاہیوں کی شہادت کی داستان رقم ہوئی ہے جبکہ گزشتہ برس شہید ہونے والے کم سن شہید افسر اسفند یار بخاری جس کے پاس سب کچھ تھا مگر وہ صرف فو ج میں اس لیے شامل ہوا کہ وہاں صرف شہادت ہے قوم کے لیے کچھ کرنے کا جزبہ ہے اورپاک فوج کے افسر سیکنڈ عبدالمعید اور سپاہی بشارت جس نے قوم کے لیے شہادت کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھا،مگر کوئی ایسا شخص کیوں ان مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھے گا جس نے کبھی اس ملک کو اپنا سمجھا ہی نہ ہو اور کبھی یہ سوچاہی نہ ہوکہ جس ملک نے ان کو حکمرانیاں دی جس ملک کی عوام نے انہیں عزت دی اگر دو گھڑی ان کی بھلائی کے لیے اپنا اناؤں کی قربانیاں دیدی جائے تو اس میں برائی ہی کیاہے لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ سیاستدان صرف دو گھڑی بیٹھ کر یہ سوچ لیں کہ فوجی عدالتوں کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے تو اس پر پھر بحث کرنے کی گنجائش بھی ختم ہوجاتی ہے۔آپ کی فیڈ بیک کا انتظار رہے گا۔

Haleem Adil Sheikh
Haleem Adil Sheikh

تحریر : حلیم عادل شیخ

Share this:
Tags:
military courts nation opposition Performance problems terrorists دہشت گردوں فوجی عدالتیں قوم کارکردگی مخالفین مسئلہ
Punjab Police
Previous Post پنجاب پولیس یا کلنک کا ٹیکہ
Next Post ریاست مدینہ سے سانحہ ساہیوال تک
Sahiwal Tragedy

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close