
پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار بھٹو کے بڑے صاحبزادے میر مرتضی بھٹو کی آج 17 ویں برسی ہے۔ میر مرتضی بھٹو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے چھوٹے بھائی تھے۔ وہ 20 ستمبر 1996 کو اپنے گھر کے نزدیک کلفٹن کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
مرتضی بھٹو نے 1977 میں اپنے والد کی گرفتاری اور جنرل ضیاالحق کے مارشل لا کے نفاذ کے خلاف عالمی سطح پر مہم چلائی۔ مرتضی بھٹو نے 16 سال جلاوطنی میں گزارے۔ 1993 میں بیرون ملک سے ہی سندھ اسمبلی کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔
الیکشن میں کامیابی کے بعد جب مرتضی بھٹو پاکستان آئے تو انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے 8 ماہ جیل میں بھی گزارے۔ میر مرتضی بھٹو عظیم انقلابی لیڈر چے گویرا جیسی زندگی گزارنے کے خواہش مند تھے۔
