Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

معراج سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

April 25, 2017 0 1 min read
Shab e Meraj
Shab e Meraj
Shab e Meraj

تحریر: استاذ العلماء والمشائخ حضرت پیر محمد افضل قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سَرَیْتَ مِنْ حَرَمٍ لَّیْلًا اِلٰی حَرَم
کَمَا سَرَ ی الْبَدْرُ فِیْ دَاجٍ مِّنَ الظُّلَم
وَبِتَّ تَرْقٰی اِلٰی اَنْ نِّلْتَ مَنْزِلَةً
مِنْ قَابَ قَوْسَیْنِ لَمْ تُدْرَکْ وَلَمْ تُرَم
وَقَدَّ مَتْکَ جَمِیْعُ الْاَنْبِیَائِ بِھَا
وَالرُّسُلِ تَقْدِیْمَ مَخْدُوْمٍ عَلٰی خَدَم
(قصیدہ بردہ شریف)

نماز اقصی میں تھا یہی سر، عیاں ہوں معنی اول آخر
کہ دست بستہ پیچھے حاضر، جو سلطنت آگے کر گئے تھے
تبارک اللہ شان تیری،تجھی کو زیبا ہے بے نیازی
کہیںتو وہ جوش لَنْ تَرَانِیکہیں تقاضے وصال کے تھے
وہی ہے اول وہی ہے آخر، وہی ہے باطن وہی ہے ظاہر
اسی کے جلوے اُسی سے ملنے، اُسی سے اُسکی طرف گئے تھے

معراج کا لفظی معنی ہے اوپر چڑھنے کابڑا آلہ یعنی بڑی سیڑھی یا میلاد کی طرح مصدر کے معنی میں ہے یعنی بہت اوپر چڑھنا۔ جبکہ مسلمانوں کے عرف میں معراج حضرت محمد رسول اللہ ۖ کے روشن واعظم ترین معجزات اور اعلیٰ ترین فضائل وکمالات سے تعبیر ہے جس میں حضور نبی اکرمۖ بیداری کی حالت میں جسم وروح کے ہمراہ نہایت اعزازواکرام کے ساتھ مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ میں پہنچے اور انبیاء ورسل اور ملائکہ عظام کی نماز میں امامت فرمائی پھر ساتوں آسمانوں اور سدرة المنتہیٰ اور عرش سے گزر کر مقام قاب قوسین پر فائز ہو کر تمام اولین وآخرین سب پر سبقت لے گئے کیوں کہ جہاں حضور ۖ پہنچے وہاں نہ کوئی نبی پہنچا، نہ کوئی رسول اور نہ ہی کوئی مقرب فرشتہ۔ پھر وہاں اللہ تعالیٰ کی بے شمار عظیم الشان نشانیوں کو دیکھا حتی کہ اپنے سر کی آنکھوں سے اپنے رب تعالیٰ جل جلالہ کا دیدار فرمایااور اللہ رب العزت نے اپنے حبیب اکرم ۖ کو بے شمار علوم ومعارف اورانعامات واکرامات سے نوازا۔

قرآن مجید میں ذکرِمعراج یوں ہے :
اللہ رب العالمین ارشاد فرماتے ہیں:
” سُبْحٰنَ الَّذِیْ اَسْرٰی بِعَبْدِہ لَیْلاًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَی الَّذِیْ بَارَکْنَا حَوْلَہ لِنُرِیَہ مِنْ ٰاٰیتِنَا اِنَّہ ہُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ۔”
حوالہ: سورہ بنی اسرائیل، آیت نمبر 01، پارہ 15۔

ترجمہ : ”وہ ذات (ہر نقص وعیب اورکمزوری وعجز) سے پاک ہے جس نے اپنے بندہ محبوب کو رات کے کچھ حصے میں سیر کرائی مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک جس کے گردونواح کو ہم نے بابرکت فرمادیا تا کہ ہم (آسمانوں کی سیر اور مقام قاب قوسین پر فائز کر کے ) اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں بیشک وہ بہت سننے والا بہت دیکھنے والا ہے۔”

دوسرے مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے:
”وَالنَّجْمِ اِذَا ہَوٰی o مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَوٰی o وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی o اِنْ ہُوَ اِلَّا وَحْی یُّوْحٰی o عَلَّمَہ شَدِیْدُ الْقُوٰی o ذُوْ مِرَّةٍ فَاسْتَوٰی o وَہُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰیo ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰیo فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰی o فَاَوْحٰی اِلٰی عَبْدِہ مَآ اَوْحٰی o مَا کَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰی o اَفَتُمٰرُوْنَہ عَلٰی مَا یَرٰی o وَلَقَدْ رَاٰہُ نَزْلَةً اُخْرٰی o عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَہٰی o عِنْدَہَا جَنَّةُ الْمَاْوٰی o اِذْ یَغْشَی السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰی o مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰی o لَقَدْ رَاٰی مِنْ ٰایٰتِ رَبِّہِ الْکُبْرٰی۔”

ترجمہ:” قسم ہے پیارے تارے محمد (ۖ)کی جب وہ معراج سے اترے۔ تمہارے صاحب نہ کبھی گمراہ ہوئے اور نہ کبھی بہکے۔ اور وہ اپنی خواہش سے کلام نہیں کرتے۔ نہیں ہے وہ مگر جو انہیں وحی کیا جاتا ہے۔ انہیں خوب پڑھایا سخت قوتوں والے طاقتور دانا( اللہ ) نے۔ پھر اس نے قصد فرمایا۔ اور وہ آسمان بریں کے سب سے بلند کنارہ پر تھا۔ پھر وہ (اللہ ) قریب ہوا پس وہ خوب قریب ہوا۔ یہاں تک کہ فاصلہ تھا دو کمانوں کا یا اس سے کم۔ اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی۔ دل نے جھوٹ نہ کہا جو دیکھا۔ تو کیا تم جھگڑتے ہو اس کے دیکھنے پر؟۔ اس نے تو اسے پھر دیکھا۔ سدرہ المنتہیٰ کے پاس۔ جس کے پاس جنت الماویٰ ہے۔ جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔ آنکھ نہ پھری نہ حد سے بڑھی۔ بیشک اس نے اپنے رب کی بڑی نشانیاں دیکھیں۔ ”
حوالہ: سورہ نجم ، آیت نمبر 1 تا 18، پارہ نمبر 27۔

یاد رہے کہ محدثین کا اتفاق ہے کہ معراج ہجرت مدینہ سے قبل ہوئی۔ شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں:
”اِعْلَمْ اَنَّہ قَدِ اشْتَھَرَ فِیْمَا بَیْنَ النَّاسِ بِدِیَارِ الْعَرْبِ اَنَّ مِعْرَاجَہ ۖ کَانَ لِسَبْعٍ وَ عِشْرِیْنَ مِنْ رَجَب۔”
ترجمہ: یعنی تم جان لو! کہ دریارِ عرب کے لوگوں میں 27رجب المرجب کی تاریخ مشہور ہے۔”
حوالہ: ماثبت من السنہ، ذکر شہر رجب، صفحہ 252
جبکہ امام زرقانی فرماتے ہیں کہ 27رجب پر ہی مسلمانوں کا عمل ہے۔ نیز فرماتے ہیں کہ معراج کی روایت کرنے والے صحابہ کی تعداد 45ہے۔

جبکہ واقعات معراج کا خلاصہ یہ ہے کہ
حضور نبی اکرم ۖ حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا کے گھر میں آرام فرما رہے تھے کہ جبرئیل امین علیہ السلام حاضر ہوئے اور آپ ۖ کو حطیم کعبہ میںلے گئے۔ آپ ۖ کے سینہ مبارک کو گردن کے نیچے سے لے کر ناف کے نیچے تک چاک کیا۔ اس واقعہ کو شق صدر کہا جاتا۔ آپ کا قلب اطہر نکال کر سونے کی طشت میں رکھا اور آبِ زمزم سے غسل دے کر انوارِ ایمان اورحکمت ( علم الموجودات )سے خوب بھر کر پھر سینہ میں رکھ کر پیٹ کو بند کر دیا۔ پھر براق ( بجلی سے بھی زیادہ تیز رفتار جانور ) پیش کیا، جو گدھے سے بڑا اور گھوڑے سے چھوٹا تھا اور اس قدر تیز رفتار تھا کہ اپنی نظرکی انتہا پر اپناقدم رکھتا تھا۔ اس موقع پر براق نے اس عظیم اعزاز پر شوخی دکھائی تو جبرئیل امین علیہ السلام نے کہا:

”اَبِمُحَمَّدٍ تَفْعَلُ ھٰذَا ؟فَمَارَکِبَکَ اَحَد اَکْرَمَ عَلَی اللّٰہِ مِنْہُ قال فَارْفَضَّ عَرَقاً۔”
ترجمہ: یعنی کیا تو حضرت محمد ۖ کے ساتھ ایسا کرتا ہے؟ کوئی بھی اِن سے زیادہ اللہ کے نزدیک عزت والا نہیں جو تجھ پر سواری کرے پس وہ براق پسینہ پسینہ ہو گیا۔
حوالہ: جامع ترمذی، باب من سورة بنی اسرائیل، 3131۔
پھر آپ ۖ مدینہ منورہ، مدین، مزار حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ولادت گاہ عیسیٰ علیہ السلام سے گزرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پہنچے اوربعض مقدس مقامات پر آپ ۖ نے نماز بھی پڑھی۔ آپۖ فرماتے ہیں : میں کثیب احمر کے قریب حضر ت موسیٰ علیہ السلام کی قبر کے پاس سے گزرا:
”وَھُوَ قَائِم یُّصَلِّیْ فِیْ قَبْرِہ۔”
ترجمہ: وہ اپنی قبر میں کھڑے ہوکر صلوٰة (یعنی نماز یا درود پاک) پڑھ رہے تھے۔
صحیح مسلم، کتاب الفضائل، باب من فضائل موسیٰ علیہ السلام، جز 7، صفحہ 102، طبع بیروت۔
رسول اللہ ۖ فرماتے ہیں جب مسجد اقصیٰ پہنچا تو ”قَالَ جِبْرَئِیْلُ بِاِصْبَعِہ فَخَرَقَ بِہِ الْحََجَرَ وَشَدَّ بِہِ الْبُرَاقَ۔” ترجمہ: تو جبرئیل علیہ نے انگلی سے اشارہ کر کے پتھر میں سوراخ کیا اور اس کے ساتھ براق کو باندھ دیا۔
حوالہ: جامع ترمذی، باب من سورة بنی اسرائیل، الرقم3132۔
اس سے حضرت جبرئیل امین علیہ السلام کا خادم ہونا اور آپ ۖ کا مخدوم ہونا واضح ہوتا ہے جیسا کہ درودِ تاج میںہے ”جِبْرَئِیْلُ خَادِمُہ”
تیرے درکا درباں ہے جبرئیل اعظم
تیرا مدح خواں ہر نبی وولی ہے

آپ ۖ فرماتے ہیں کہ میں نے انبیاء کو پہچان لیا، کچھ قیام، کچھ رکوع اورکچھ سجدہ کررہے تھے تو مؤذن نے اذان پڑھی پھر اقامت پڑھی پس ہم کھڑے ہو کر صف بستہ انتظار کرنے لگے کہ امامت کو ن کرائے گا؟ تو جبرئیل امین علیہ السلام نے میرا ہاتھ پکڑا اورآگے مصلیٰ امامت پر کھڑا کر دیا تو میں نے انبیاء عظام کی امامت کرائی۔

اس موقع پر متعدد انبیاء عظام جن میں حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ، حضرت دائود، حضرت سلیمان، حضرت عیسیٰ علیہم السلام شامل ہیں نے اللہ تعالیٰ کی ثنا اور اللہ تعالیٰ کے عطا کر دہ انعامات کے ذکر پر مشتمل خطبے پڑھے پھر حضور نبی اکرم ۖ نے یہ خطبہ پڑھا:
”اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَرْسَلَنِیْ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِیْنَ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا لِّلنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ وَ اَنْزَلَ عَلَیَّ الْفُرْقَانَ فِیْہِ تِبْیَان لِّکُلَِّ شَیْئٍ وَّجَعَل اُمَّتِیْ وَسَطًا وَجَعَلَ اُمَّتِیْ ھُمُ الْاَوَّلُوْنَ وَھُمُ الْآخِرُوْنَ وَشَرَحَ لِیْ صَدَرِیْ وَوَضَعَ عَنِّیْ وَزْرِیْ وَرَفَعَ لِیْ ذِکْرِیْ وَجَعَلَنِیْ فَاتِحًا وَخَاتِمًا۔

ترجمہ: ہر تعریف اس اللہ کیلئے جس نے مجھے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنایا اور تمام لوگوں کیلئے خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا اور مجھ پر ایسا کلام نازل کیا جو حق وباطل میں فرق کرنے والا اور جس میں ہر شئے کا بیان موجود ہے اور میری امت کو مرکزی امت بنایا اور میری امت کو اول اور آخر بنایا اور میرا سینہ کھول دیا اور میرا بوجھ اتاردیا اور میرا ذکر بلند کر دیا اور مجھے ہر میدان میں فاتح بنایا اور نبوت کا سلسلہ ختم کرنے والا۔”

اس کے بعد جد الانبیاء حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کھڑے ہوئے اور فیصلہ سنایا:
”بِھَذَا فَضَّلَکُمْ مُحَمَّدۖ۔”
ترجمہ: ان فضائل کی وجہ سے محمدۖ تم سب پر فضلیت لے گئے۔”
حوالہ جات:
٭ تفسیر در منثور جلد1، صفحہ201 زیر بحث آیت نمبر1 سورہ بنی اسرائیل۔
٭ مجمع الزوائد، باب منہ فی الاسرائ، الرقم:235۔۔
٭ شفاء شریف، فصل فی تفصیلہ بما تضمنتہ۔

اس موقع پر سب انبیاء کرام کے سکوت سے بھی حبیب خدا ۖ کے افضل الانبیاء ہونے پر تمام نبیوں کا اجماع ثابت ہورہا ہے۔
حضور اکرمۖ فرماتے ہیں: ” ثُمَّ عُرِجَ بِیْ اِلَی السَّمَائِ۔” پھر مجھے آسمان کی طرف چڑھایا گیا (اسی سے اس واقعہ کو معراج کہا جاتا ہے ) حضرت جبرئیل امین علیہ السلام نے آسمان کے خازن (منتظم ) سے کہا: کھولو ! انہوں نے پوچھا کون ہے ؟ کہا جبرئیل، اس نے پوچھا : آپ کے ساتھ بھی کوئی ہے کہا: محمد ۖ۔اس نے پوچھا کیا انہیں بلایا گیا کہا ہاں۔ تو اس نے دروازہ کھول دیا۔ یہ سب سوالات وجوابات ساتوں آسمانوں پر ہوئے۔

پہلے آسمان پر حضرت آدم علیہ السلام نے استقبال کیا اورکہا: خوش آمدید !بہت صلاحیت وقابلیت والے نبی اور بڑی قابلیت والے بیٹے۔ اس موقع پر حضرت آدم دائیں جانب صورتیں دیکھتے تو خوش ہوتے اور بائیں جانب صورتوں کو دیکھتے تو رونے لگتے، جبرئیل امین نے عرض کی : دائیں جانب اہل جنت اور بائیں جانب اہل جہنم کی صورتیں ہیں۔

دوسرے آسمان پر حضرت عیسیٰ وحضرت زکریا علیہماالسلام نے استقبال کیااورخوش آمدید کہا۔
تیسرے آسمان پر حضرت یوسف علیہ السلام نے استقبال کیااورخوش آمدید کہا،آپ ۖ فرماتے ہیں حضرت یوسف علیہ کو آدھا حسن دیا گیا ہے۔
چوتھے آسمان پر حضرت ادریس علیہ السلام نے استقبال کیا۔
پانچویں آسمان پر حضرت ہارون علیہ السلام نے استقبال کیااورخوش آمدید کہا۔
چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ علیہ اسلام نے استقبال کیااورخوش آمدید کہا، رونے لگے اور وجہ پوچھنے پر کہنے لگے یہ بڑی صلاحیت والے نوجوان میرے بعد مبعوث ہوئے ہیں لیکن ان کی امت میری امت کی نسبت بڑی زیادہ تعداد میں جنت میں داخل ہو گی۔
ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے استقبال کیااورخوش آمدید کہا۔ آپ ۖ فرماتے ہیں :
مُسْنِدًا ظَھْرَہ اِلَی الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِ وَاِذَا ھُوَ یَدْخُلُہُ کُلَّ یَوْمٍ سَبْعُوْنَ اَلْفَ مَلَکٍ لَّا یَعُوْدُوَنَ۔”
ترجمہ: ملائکہ کے قبلہ بیت المعمور کی طرف وہ ٹیک لگا کر تشریف فرما ہیں اور اس میں ہر روز 70 ہزارملائکہ داخل ہوتے ہیں اور دوبارہ اُن کو باری نہیں ملتی۔
حوالہ: صحیح مسلم، باب الاسرائ، الرقم : 259
پھر آپ ۖ فرماتے ہیں ”ثُمَّ رُفِعْتُ اِلٰی سِدْرَةِ الْمُنْتَھٰی” پھر مجھے مقام سدرہ المنتہیٰ پر فائز کیا گیا۔”
حوالہ : صحیح بخاری، جز 3، صفحہ 1410، بیروت
تو دیکھا کہ جو اعمال زمین سے یہاں پہنچتے ہیں انہیں یہاں سے وصول کر لیا جاتا ہے اور جوامور اوپر سے نازل ہوتے ہیں وہ بھی یہاں سے وصول کر لئے جاتے ہیں۔
جب جبرئیل امین علیہ السلام سدرة المنتہیٰ پر رک گئے حضرت شیخ سعدی رحمة اللہ علیہ یہاں نبی اکرم ۖ اور جبرئیل امین علیہ السلام کا مکالمہ یوںبیان فرماتے ہیں :
بدو گفت سالار بیت الحرام
کہ اے حامل وحی برتر خرام
اگر یک سر مُوئے برتر پرم
فروغ تجلی بسوزد پرم

یعنی جبرئیل امین سے بیت الحرام کے سردار نے کہا: اے وحی لانے والے فرشتے اوپر آئو۔ تو جبرئیل امین علیہ السلام نے عرض کی اگر ایک بال کے سرے کے برابر اوپر پرواز کروں تو تجلیات کی شدت کی وجہ سے میرے پر جل جائیں۔

ایک روایت میں اس طرح آیا ہے کہ حضرت جبرئیل نے عرض کی:
”لَوْ دَنَوْتُ اَنْمَلَةً لَّاحْتَرَقْتُ۔”
ترجمہ: ”اگر میں ایک انگلی کے برابر آپ ۖ کے قریب آئوںتو جل جائوں گا۔”
حوالہ:تفسیر کبیر زیر بحث سورہ بقرہ آیت نمبر 43۔
شرح شفا، فصل :فی فوائد متفرقة، جلد 1صفحہ437۔
اور تفسیر ابن کثیر میں ہے جب سدرة المنتہیٰ پہنچا:
” فَرَفَضَنِیْ جِبْرَئِیْلُ وَخَرَرْتُ سَاجِدًا لِّلّٰہِ تَعاَلٰی۔” تو جبرئیل امین نے مجھے چھوڑ دیا تو میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے سجدہ میں گر گیا۔
آپ ۖ فرماتے ہیں: ”ثُمَّ عُرِجَ بِیْ حَتّٰی ظَھَرْتُ لِمُسْتَوَی اَسْمَعُ فِیْہِ صَرِیْفَ الْاَقْلَام۔” ترجمہ: پھر مجھے بلند مقام پر چڑھایا گیا جہاں میں قلموں کی آواز سننے لگا۔”
حوالہ : صحیح بخاری، کیف فرضت الصلٰوة، رقم:439۔ صحیح مسلم، الاسرائ، رقم:263۔

امام شعرانی فرماتے ہیں: معراج کے موقع پر آپ کا اللہ تعالیٰ کے اسماء مبارکہ کی بارگاہوں سے بھی گزر ہوا، جب رحیم سے گزرے تو رحیم ہو ئے۔ غفور سے گزرے تو غفور ہو ئے، جب کریم سے گزرے تو کریم ہوئے، جب حلیم سے گزرے تو حلیم ہوئے، جب شکور سے گزرے تو شکور ہوئے اور جب جواد سے گزرے تو جواد ہوئے جب کسی بھی اسم مبارک سے گزرتے تو اس کا فیضان عطا کیا گیا۔

(الیواقیت و الجواھر امام شعرانی )
آپۖ فرماتے ہیں: ”ثُمَّ دُلِّیَ لِیْ قَطْرَة مِنَ الْعَرْشِ فَوَقَعَتْ عَلٰی لِسَانِیْ ۔۔۔ فَاَنْبَانِیَ اللّٰہُ بِھَانَبَأَ الْاَوَّلِیْنَ وَالْآخِرِیْنَ وَنَوَّرَ قَلْبِیْ۔”
ترجمہ: پھر عرش سے ایک قطرہ گرایا گیا جومیری زبان پر پڑا … تو اللہ تعالیٰ نے اس سے مجھے پہلوں اورپچھلوں کی خبریں بتا دیں اور میرے دل کو خوب خوب روشن فرما دیا۔
حوالہ: مدارج النبوت جلد دوم صفحة 203۔
آپ ۖ نے 70ہزار حجابات جن میں سے ہر ایک کی موٹائی پانچ سو سال کی مسافت تھی طے کئے۔ فرماتے ہیں : پھر میں نے کچھ خوف محسوس کیا تو کسی نے ابو بکر کی آواز میں کہا: ”قِفْ یَا مُحَمَّدُ فَاِنَّ رَبَّکَ یُصَلِّی۔” ترجمہ: اے محمد ! (ۖ ) ٹھہر جائیں آپ کا رب صلوة بھیج رہا ہے۔ پھر فرماتے ہیں میرا خوف دور ہوگیا تو آواز آئی: ”اُدْنُ یَااَحْمَدُ اُدْنُ یَامُحَمَّدُ۔” ترجمہ: اے احمد قریب آئو،اے محمد قریب آئو ۔” (الیواقیت و الجواھر امام شعرانی۔ )
جبکہ قرآن مجید سورہ نجم میں ہے: ” ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰیoفَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰی۔” ترجمہ: پھر وہ قریب ہوا پس اور قرب چاہا ۔ جبکہ صحیح بخاری میں ہے: ”وَدَنَا الْجََبَّارُ رَبُّ الْعِزَّةِ فَتَدَلّٰی حَتّٰی کَانَ مِنہ قَابَ قَوْسَیْن اَوْ اَدْنیٰ۔” ترجمہ: ”اور رب العزت جبار قریب ہواپس اور قرب چاہا یہاں تک فاصلہ دو کمانوں کا یا اس سے کم۔”
حوالہ: صحیح بخاری جز 6 صفحہ 2730 طبع بیروت

چنانچہ حضور نبی اکرم ۖ نے سرکی آنکھوں سے اپنے رب تعالیٰ کا خوب دیدار کیا۔ اسرار ورموزکی باتیں ہوئیں بے شمار علوم ومعارف آپ کو عطاہوئے سورہ بقرہ کی آخری آیات کا بلا واسطہ فرشتہ آپ ۖ پرنزول ہوا اور پچاس نمازیں آپ پر اور آپ کی امت پر فرض کی گئیں اور آپ نے امت کی مغفرت کا سوال کیا اور بارگاہ الوہیت سے مغفرت امت اور قبول شفاعت کا وعدہ فرمایا گیا۔

امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپۖ نے ارشاد فرمایا:
” فَوَضَعَ یَدَہ بَیْنَ ثَدْیِیْ وَبَیْنَ کَتْفِیْ فَوَجَدْتُ بَرْدَھَا بَیْنَ ثَدْیِیْ فَعَلَّمَنِیْ کُلَّ شَیْئٍ”
ترجمہ: ”اللہ تعالیٰ نے اپنا دست ِقدرت میرے سینہ اورمیرے دوکندہوں کے درمیان رکھا میں نے اس کی ٹھنڈک سینہ میں پائی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر چیز کا علم دے دیا۔”
حوالہ: تفسیر در منثور جلد 5 صفحہ320
معجم طبرانی جامع ترمذی ویگر کتب حدیث

واپسی پر حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات ہوئی توانہوں نے پوچھا آپ کی امت پر کیا فرض ہوا؟ فرمایا: دن رات میں پچاس نمازیں، تو موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی آپ کی امت ہر گز پچاس نمازیں نہیں پڑھ سکے گی میں بنی اسرائیل کا تجربہ کر چکا ہوں ”فَارْجِعْ اِلٰی رَبِّکَ فَسَلْہُ التَّخْفِیْفَ۔” ترجمہ: آپ اپنے رب کی طرف جائیں اور تخفیف کا سوال کریں۔”

حوالہ: صحیح مسلم، باب الاسرائ، رقم : 259۔
چنانچہ خلاصہ حدیث یہ ہے: آپ ۖبار بار اپنے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں حضرت موسیٰ علیہ اسلام کے اصرار پر حاضر ہوتے رہے اور نمازوں میں تخفیف ہوتی رہی یہاں تک کہ پانچ نمازیں باقی رہ گئیں اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے محمد ! (ۖ)دن رات میں پانچ رہ گئیں ہیں ہر نماز پر 10نمازوں کا ثواب ہے لہذا یہ (ثواب میں ) پچاس ہی ہیں جو ایک نماز پڑھے گا اسے 10 کا ثواب ملے گا اور جو ایک نماز چھوڑے گا اسے صرف ایک نماز کے چھوڑنے کا گناہ ہو گا۔ اس موقع پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بار پھررب تعالیٰ کی بارگاہ میںجا کر باقی پانچ نمازوں کی معافی کا سوال کرنے پر اصرار کیا تو نبی اکرم ۖ نے فرمایا میں اتنی بار حاضر ہواہوں کہ اب مجھے حیا محسوس ہوتی ہے۔

قرآن مجید سورہ نجم میں ہے :
”لَقَدْ رَاٰی مِنْ ٰایٰتِ رَبِّہِ الْکُبْرٰی۔”
ترجمہ: البتہ تحقیق اس (بندہ محبوب ) نے اپنے رب کی بڑی نشانیاں دیکھیں ”۔ چنانچہ واپسی پر جنت ودوزخ کا مشاہدہ بھی فرمایا۔ سدرة المنتہیٰ پر فرشتوں اور ارواح انبیاء کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے انواروتجلیات کا مشاہدہ فرمایااور جو بے شمار عظیم نشانیاں دیکھیں، دکھانے والا اللہ تعالیٰ اور دیکھنے والے حبیب اکرم ۖ ہی جانتے ہیں۔

سفر معراج میں عالم برزخ کے چند نظارے :
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ۖ نے سُبْحٰنَ الَّذِیْ اَسْرٰی بِعَبْدِہ لَیْلااًا کی تفسیر میں فرمایا:
میرے پاس ایک جانور لایا گیا اور اس پر مجھ کو سوار کرایا گیا، آپ نے فرمایا: اس کا قدم منتہیٰ بصر پر تھا، آپ روانہ ہوئے اور آپ کے ساتھ جبرائیل بھی چلے آپ ایک ایسی قوم کے پاس پہنچے جو ایک دن فصل بوتی تھی اور دوسرے دن فصل کاٹ لیتی تھی اور جس قدر وہ فصل کاٹتے تھے اتنی ہی فصل بڑھ جاتی تھی، آپ نے کہا: اے جبرائیل :یہ کون لوگ ہیں ؟انھوں نے کہا: یہ اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والے ہیں، ان کی نیکیوں کو سات سو گنا تک بڑھا دیا گیا۔ اور تم جو چیز بھی خرچ کرتے ہو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اور چیز لے آتا ہے اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے پھر آپ ایک ایسی قوم کے پاس آئے جن کے سروں کو پتھروں سے کچلا جا رہا تھا اورجب سرکچل دیا جاتا تو وہ سرپھر درست ہو جاتا اور ان کو مہلت نہ ملتی( کہ پھر سر کچل دیا جاتا)۔ میں نے کہا: اے جبرائیل : یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر نماز کے وقت بھاری ہو جاتے تھے۔ پھر آپ ایسی قوم کے پاس گئے جن کے آگے اور پیچھے کپڑوں کی دھجیاں تھیں اور وہ جہنم کے کانٹے دار درخت زقوم کو جانوروںکی طرح چر رہے تھے اور جہنم کے پتھر اور انگارے کھا رہے تھے، میں نے کہا: اے جبرائیل یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مالوں کی زکوة ادا نہیں کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان پر بالکل ظلم نہیں کیا اور نہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر ظلم کرتا ہے۔

پھر آپ ایک ایسی قوم کے پاس آئے جن کے سامنے دیگچیوں میں پاکیزہ گوشت پکا ہوا رکھا تھا اور دوسری جانب سڑا ہوا خبیث گوشت رکھا ہوا تھا وہ سڑے ہوئے خبیث گوشت کو کھا رہے تھے اور پاکیزہ گوشت کو چھوڑ رہے تھے۔ آپ نے کہا: اے جبرائیل یہ کون لوگ ہیں؟ انھوں نے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس حلال اور طیب بیوی تھی اور وہ اس کو چھوڑ کر رات بھر بدکار عورت کے پاس رہتے تھے۔ پھر آپ ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرے جن کی زبانیں اور ہونٹ آگ کے انگاروں سے کاٹے جارہے تھے اور جب بھی ان کو کاٹ دیا جاتا وہ پھر پہلے کی طرح ہو جاتے اور ان کو ذرا مہلت نہ ملتی، آپ نے کہا: اے جبرائیل یہ کون لوگ ہیں ؟کہا یہ آپ کی امت کے فتنہ پرور خطیب ہیں۔
حوالہ: سنن بیہقی۔ دلائل النبوة جلد 2 صفحہ 397۔

سفر معراج سے واپسی :
آپ ۖ نے نماز فجر کے بعدمعراج اور خصوصا مسجد اقصیٰ جانے کا ذکر فرمایا تو کفار نے بہت شور کیا کچھ نومسلم اسلام سے مرتد بھی ہوگئے۔ ابو جہل حضرت ابو بکر کے پاس پہنچا اور اس قوی اُمید پر کہ آج ابو بکر بھی پیغمبر اسلام کا ساتھ چھوڑ دیں گے مسجد اقصیٰ میں آپ ۖ کے راتوں رات جانے کا دعویٰ بیان کیا تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر آپ ۖنے فرمایاہے تو سچ فرمایا ہے اور میں اُن سے اس سے بڑھ کر صبح وشام آسمانوں کی خبریں سنتا ہوں اور تصدیق کرتا ہوں۔ اس موقع پر بارگائہ نبویۖ سے آپ کو صدیق کا خطاب عطا کیا گیا۔

نبی اکرم کامسجد اقصیٰ اور تین قافلوں کی نشانیاں بیان فرمانا:
پھر انہوں نے مسجد اقصیٰ کی عمارت، نقشہ اور مسجد اقصیٰ پہاڑ سے کتنی قریب وغیرہ نشانیوں کے بارے میں سوال کیاکیونکہ انہیں معلوم تھا کہ آپ نے آج تک مسجد اقصیٰ کا سفر نہیں فرمایا تو آپ ۖ نے ایک ایک نشانی بیان فرمادی اور مسجد اقصیٰ آپ ۖ کے سامنے کردی گئی تھی پھر آپ سے شام سے واپس آنے والوں قافلوں کے بارے سوال کیا تو آپ ۖ نے فرمایا: ایک قافلہ روحاء کے مقام پر،دوسرا ذی طویٰ اور تیسرا تنعیم کے مقام پر دیکھا ہے اور سب کی نشانیاں بھی بیان فرما دیں جس پر انہوں نے آپ ۖپر جادوکا الزام لگایا اور اب بھی ایمان نہ لائے۔

معراج النبی ۖ کے حوالے سے چند نکات
پہلا نکتہ
شق صدر کے واقعہ میں آپ ۖ فرماتے ہیں میرا دل سینہ سے نکال کر سونے کے طشت میں رکھا گیا جبکہ کسی انسان کا دل سینے سے نکالنے سے موت واقع ہو جاتی ہے کیونکہ روح کا مستقر دل ہوتا ہے اور دل کے جسم سے نکلنے سے روح بھی جسم سے نکل جاتی ہے۔ لیکن نبی اکرم ۖ کی آنکھیں، کان اور ذہن ودماغ دل وروح نکلنے کے باوجود کام کرتے رہے فرشتوں کا عمل آپ دیکھتے رہے اُن کی باتین سنتے رہے اور یہ سب کچھ اپنے ذہن ودماغ میں محفوظ بھی رکھا جس سے واضح ہوتا ہے کہ آپ ۖ کا جسم مبارک روح اوردل کے بغیر بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے لہذا قبض روح کے بعد آپ ۖ کا جسم مبارک دنیاوی زندگی کی طرح قبر مبارک میں زندہ ہے۔

شارح بخار ی امام احمد قسطلانی رحمة اللہ علیہ اورحضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں : شق صدر کا واقعہ چار بار ہوا:
پہلاشق صدر
پہلی بار حضرت حلیمہ سعدیہ کے پاس تھے اور اس کی حکمت یہ تھی بچوں کے دلوں میں جو کھیل کود کی رغبت ہوتی ہے آپ کے دل سے ایسے رحجانات پیدا ہی نہ ہوں۔
دوسرا شق صدر
دوسری بار جب آپ ۖ کی عمر 12سال کے قریب تھی اس کی حکمت یہ تھی کہ جوانی کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت آپ کے دل مبارک میں علی وجہ الکمال پیداکر دی جائے۔
تیسرا شق صدر

تیسری بار پہلی وحی کے نزول سے پہلے چالیس سال کی عمر مبارک میں ہوا۔ اس کی حکمت یہ تھی جو کہ قرآن مجید سورہ حشر میں ہے:” لَوْ اَنْزَلْنَا ہٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَّرَاَیْتَہ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْیَةِ اﷲ” ترجمہ: ”اگر ہم قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو اسے دیکھتا کہ اس میں خشیت ِ الٰہی پیدا ہوتی کہ وہ اللہ کی خشیت کی وجہ سے پھٹ جاتا۔” یعنی اس بار شقِ صدر اس لیے ہوا کہ آپ ۖ قول ثقیل قرآن مجید کے نزول کو برداشت کر سکیں۔

چوتھا شق صدر
چوتھی بار شب اسراء کو شق صدر ہوا اس کی حکمت یہ تھی کہ آپ ۖ نے 70,000 حجابات (جہاں جبرئیل امین نے پروازکرنے سے معذرت کر لی تھی ) طے کر کے مقام قاب قوسین پر فائز ہوکر اپنے سر کی آنکھوں سے اپنے رب تعالیٰ کا دیدار کرنا تھا تو آپ ۖ میں ملکیت اور قدسیت کو بالفعل کرنے اور قلبِ اطہر کواتنا مضبوط کرنے کیلئے شق صدر ہوا کہ آپ کو یہ شان عطا ہوجائے
”مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰی”
ترجمہ: ”آپ ۖ کی آنکھ پھری نہ حد سے بڑھی۔” (سورہ نجم )
عاشق جامی نے خوب فرمایا
موسیٰ ز ہوش رفت بیک پرتو صفات
تو عین ذات مے نگری درتبسمی
ترجمہ: موسیٰ علیہ السلام ایک صفاتی تجلی سے بیہوش ہوگئے
آپۖ عین ذات کو دیکھ رہے تھے اور تبسم فرما رہے تھے
تفسیر عزیزی سورہ الم نشرح
مواھب لدنیہ، جلد اول صفحہ 280۔
دوسرا نکتہ :

بجلی کو عربی میں” برق”کہتے ہیں جبکہ براق میں حروف کا زیادہ ہونا معنی کی زیادتی کی دلیل ہے اور بجلی کی رفتار فی سیکنڈایک لاکھ چھیاسی ہزار میل ہے۔ براق اس سے بھی تیز رفتار تھا لیکن حضرت آدم علیہ السلام اور دیگر ابنیاء براق سے پہلے آسمانوں پر پہنچے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام کی رفتار اور طاقت براق سے زیادہ ہے۔ نیز بہت طاقتور بجلی کے جانور پر سوار ہونا بھی آپ ۖ کا کمال ہے اور آپ ۖ کے نوری بشر ہونے کی دلیل ہے وگرنہ محض بشر تو بجلی کی کرنٹ سے موت کا شکار ہو جاتا ہے۔

تیسرا نکتہ :
رسول اللہ ۖ فرماتے ہیں
کثیب احمر کے قریب موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گرزا پس دیکھا:
”وَھُوَ قَائِم یُّصَلِّیْ فِیْ قَبْرِہ”
ترجمہ: ”اور وہ کھڑے تھے اپنی قبر میں صلوٰة (یعنی نماز یا درود پاک) پڑھ رہے تھے۔”
حوالہ جات
صحیح مسلم، کتاب الفضائل، باب من فضائل موسیٰ علیہ السلام، جز 7، صفحہ 102، طبع بیروت۔
مسند عبد الرزاق، باب اسلام علی قبر النبی، جز نمبر 3، صفحہ نمبر 577، طبع بیروت۔
معجم اوسط طبرانی، جز نمبر 8، صفحہ نمبر 13، طبع القاھرہ مصر۔

اس سے ثابت ہوا کہ محبوبانِ خدا کی قبروںپر جانا سنت مصطفیۖ ہے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کاقبر میں حالت قیام میں صلوٰة نما ز یا درود شریف پڑھنا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انبیاء کی ارواح صرف جنت میں زندہ نہیں بلکہ انبیاء کے اجسام قبروں کے اندر زندہ ہیں اور نقل وحرکت بھی فرماتے ہیں اور پھر تمام انبیاء ِ عظام کااپنی قبروں سے نکل کر مسجد اقصیٰ میں آپ ۖ کی اقتداء میں نماز پڑھنا، خطبے دینا اور آپ ۖ کا خطبہ سننا اور پھر بعض انبیاء کا آسمانوں پر براق سے پہلے پہنچ کر آپ ۖ کا استقبال کرنا عقائد حق کی دلیل ہیں۔

چوتھا نکتہ : جیسا کہ کتب صحاح میں آیا ہے کہ معراج سے واپسی پر جب نبی اکرم ۖ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت پر پچاس نمازیں فرض کی ہیںتو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی میں نے بنی اسرائیل کا تجربہ کیا ہے آپ کی امت پچاس نمازیں نہ پڑھ سکے گی لہذا
”فَارْجِعْ اِلٰی رَبِّکَ فَسَلْہُ التَّخْفِیْف۔”
ترجمہ: آپ اپنے رب کی طرف جائیں اور تخفیف کا سوال کریں۔”
حوالہ جات
صحیح مسلم، باب الاسرائ، رقم : 259۔
مشکوٰة المصابیح، باب فضائل سید المرسلین، جز نمبر 3، صفحہ نمبر 275، طبع لبنان۔
صحیح ابن خزیمہ، باب البدء فرض الصلوات الخمس، جز نمبر 1، صفحہ نمبر 153۔
چنانچہ آپ ۖ کو موسیٰ علیہ السلام نے اصرار کر کے بار بار بارگائہ ِ الوہیت میں بھیجا حتیٰ کہ نمازیں صرف پانچ رہ گئیں۔ اس سے روزِروشن کی طر ح واضح ہے کہ انبیاء عظام وفات کے بعدبھی اپنے مزاروں میں زندہ ہیں اور جہاں چاہیں حتی کہ آسمانوں پر پہنچ سکتے ہیں جس کی چاہیں امداد کر سکتے ہیں اور حضور نبی اکرم ۖ اپنے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسے محبوب ہیں اور ایسے شافع ہیں کہ آپ کے چاہنے سے اللہ تعالیٰ اپنی قضا اور فیصلوں کو بھی تبدیل فرما دیتا ہے۔
نیز ثابت ہوا کہ نبی حیات ِ ظاہرہ میں ہویا عالم برزخ میں، وسیلہ بن سکتا ہے حضور نبی اکرم ۖ نمازوں کی کمی کے لئے حیاتِ ظاہرہ میں وسیلہ ہیں اور حضرت موسیٰ علیہ السلام وفات کے بعد عالم بزرخ میں نمازوں کی کمی کیلئے وسیلہ بنے۔
نیز اِرْجِعْ اِلٰی رَبِّکَ یعنی آپ اپنے رب کی طرف لوٹیں” سے واضح ہے کہ آپ ۖ اپنے رب تعالیٰ سے ملاقات کر کے آئے تھے اور پھر رب تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر نمازوں میں کمی کرائی۔ جب نمازیں پانچ رہ گئیں تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی :ایک بار اور جائیں اور معاف کرانے کیلئے عرض کریں تو آپۖ نے فرمایا:
” اب مجھے حیا محسوس ہوتی ہے۔”
کیونکہ آپ چاہتے تھے میں نے اپنی استعداد کے مطابق معراج کی ہے اور امت کیلئے پانچ نمازوں کی صورت میں ( الصلوٰة معراج المومنین ) معراج ساتھ لے کر جائوں گا تو میری امت نماز کے ذریعے سعاداتِ دارین سے بہرہ وار ہو سکے گی۔
پانچواں نکتہ :
معراج بیداری کی حالت میں جسم وروح کے ساتھ ہوئی جس کی ایک دلیل یہ ہے کہ شیخ عبد اللہ بن شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی نے اپنی کتاب مختصر سیرت رسول میں لکھا ہے:

ترجمہ وخلاصہ : جب نبی ۖ نے معراج کا واقعہ بیان کیا تو معطم بن عدی نے کہا آپ کا معاملہ پہلے تودرست تھا لیکن میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اس بات میں کاذب ہیں کیونکہ ہم اونٹوں کو خوب دوڑاتے ہیں اور مسجد اقصیٰ میں 2ماہ میں پہنچتے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ ایک رات میں وہاں گیا ہوں۔ اگر آپ ۖ نے معراج کا خواب میں ہونابیان کیا ہوتا تو خواب میں تو مسجد اقصیٰ سے بھی دور جاناممکن ہے مطعم بن عدی اہل لسان تھا اور قریشی تھا یقینا آپ نے بیداری کا واقعہ بیان کیا تھا جس پر آپ ۖ کی بے حد مخالفت ہوئی بلکہ کئی نو مسلم مرتد بھی ہوئے۔ سبحان اللہ! اس موقع پر حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ بے شک میں آپ ۖ کی تصدیق کرتا ہوں اوراس سے پہلے صبح وشام آسمانوں کی جو خبریں دیتے ہیں میں اس کی بھی تصدیق کرتا ہوں چنانچہ اس موقع پر آپ ۖ نے ان کو ”صدیق” کا لقب دیا۔

تفسیرات احمدیہ میں معراج کے متعلق فیصلہ کن بات
دنیا بھر میں درس نظامی میں شامل اصول فقہ کی معتبر کتاب ”نور الانوار” کے مصنف اور مفسر قرآن امام ملا جیون رحمة اللہ علیہ اپنی تفسیر ” تفسیرات احمدیہ” میں تحریر فرماتے ہیں :
”وَالْاَصَحُّ اَنَّہ کَانَ فِی الْیَقْظَةِ بِجَسَدِہ مَعَ رُوْحِہ وَعَلَیْہِ اَھْلُ السُّنَّةِ وَالْجَمَاعَةِ۔”

ترجمہ: ” صحیح ترین یہ ہے کہ معراج بیداری کی حالت میں جسم اور روح دونوں کے ساتھ تھی اور اہلسنت وجماعت اسی عقیدہ پر ہیں۔”
حوالہ : تفسیرات احمدیہ، زیر آیت نمبر 1، سورہ بنی بنی اسرائیل، صفحہ نمبر 505۔
وصلی اللّٰہ علی صاحب المعراج سیدنا وحبیبنا محمد وعلیٰ آلہ واصحابہ وبارک وسلم کثیرا کثیرا

Hazrat Pir Muhammad Afzal Qadri
Hazrat Pir Muhammad Afzal Qadri

تحریر: استاذ العلماء والمشائخ حضرت پیر محمد افضل قادری

Share this:
Tags:
miraj muslims Prayer اللہ مسلمانوں معراج میلاد نماز
Dinner
Previous Post پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے عہدے داران/وفد کے اعزاز میں اعشائیہ کا اہتمام
Next Post لاہور ہائیکورٹ کا 4 ماہ میں سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد ہٹانے کا حکم
Lahore High Court

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close