Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مخلوط نظام تعلیم اور خودکشی

January 23, 2017 0 1 min read
Student Suicides
Student Suicides
Student Suicides

تحریر : محمد عتیق الرحمن، فیصل آباد
اسلام مکمل ضابطہ حیات، ایک معتدل دین اور دین فطرت ہے۔ جس کے قوانین نہایت واضح اور قابل عمل ہیں۔ اسلام کے احکامات افراط و تفریط سے پاک اور انسانی خواہشات کی رعایت کرتے ہیں ۔ہمارے معاشرے میں بے سکونی اور گمراہیوں کی وجہ اسلامی تعلیمات سے بغاوت ہے۔ جہاں ہم بھوک وافلاس سے مر رہے ہیں وہیں ہم جنگ وجدل میں بھی مر رہے ہیں۔ کہیں دوشیزائیں ملزموں کی ضمانت ہونے پر خودکو آگ لگارہی ہیں اور کہیں ساتویں کلاس کا طالب علم استانی سے محبت پروان نہ چڑھنے پر خودکشی کر رہا ہے۔ الغرض ہمارا معاشرہ انتشار و تفریق کی گہرائیوں میں غوطے کھا رہا ہے۔

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ہوئے واقعہ سے سر چکرا گیا، ساتویں کلاس کے طالب علم نے عشق میں ناکامی پر خودکشی کرلی ۔اس عمر کے بچے تو ہنسی مذاق اور کھیل کود کو ہی اپنی زندگی سمجھا کرتے ہیں۔عشق کی عمرتو دُور یہ دورتوہنسنے کھیلنے اور سیروتفریض کے نت نئے پروگرام بنانے کا ہوتا ہے۔ اس عمر میں لوگ عشق ومحبت توکجا ان کی الف ب سے بھی ناواقف ہوتے تھے اورکلاس سے بھاگ کر کرکٹ کھیلنا، گولیاں کھیلنا اور مداری کا کھیل وغیرہ دیکھنے جاتے تھے۔اس عمر کے بچوں کو موت سے آشنائی تو دُورکی بات ،یہ عمر توخود زندگی کا عکس ہوتی ہے۔

مخلوط نظام تعلیم جو کہ جدیدیت کی نام پر ہمارے سر ایک اور غیر اسلامی چیز تھوپ دی گئی ہے ۔ یہ بذات خود ایک ایسا ناسور ہے جس نے اب رسنا شروع کردیا ہے۔کچا ذہن اور لاابالی عمرہو اور سامنے 21سے 22سالہ نوجوان خوبصورت لڑکی استاد کے روپ میںہوتو ایسے واقعات ہونا قرین قیاس ہے ۔ستمبر 2015ء میں کراچی کے ایک نجی سکول کے میٹرک کے ہم جماعت لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کی ،دسمبر 2016ء میں گوجرانوالہ میں چھٹی کلاس کے طالب علم نے خودکشی کی کوشش کی اور اب اسلام آباد میں ساتویں کلاس کے طالب علم نے خود کوموت سے ہمکنار کردیاہے ۔تینوں واقعات میں سے دوواقعات مخلوط نظام تعلیم اور عشق ومعاشقے کے ہیں ۔گوجرانوالہ والے واقعہ میں ڈانٹ ڈپٹ کارفرما ہے۔

اسلام میں مرد و عورت کے احکامات واضح الفاظ میں بیان کردئیے گئے ہیں ۔پیسے کی دوڑ میں ہم نے اپنی اولاد کو دہکتی ہوئی آگ کی ہلکی سی لو پر رکھ دیا ہے اور جب وہ سن بلوغت کو پہنچتا ہے تو یہ ہلکی سی لو بھیانک آگ کے روپ میں ہمارے سامنے ہوتی ہے۔جہاں ہمارے سکولز، کالجز اور یونی ورسٹیاں اس میں برابر کے شریک ہیں وہیں ہم سب اس جرم میں برابر کے شریک ہیں ۔دوائوں پر تو لکھ دیا جاتا ہے کہ ”بچوں کی پہنچ سے دوررکھیں ” لیکن ہم نے اپنی اولاد کو اپنے آپ سے دورکردیا ہے ۔گھر میں ٹیلی ویژن ،کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ ،انٹرنیٹ اور سمارٹ فونز کی بھرمار نے اولاد کی تربیت سے ہمیں بالکل دور کردیاہے۔ہم اپنے بیٹوںاور بیٹیوں کو ان آلات کے سپرد کرکے خودکوہلوں کے بیل کی طرح دن رات پیسے کے پیچھے بھاگتے ہیں اور نتیجتاََ کسی دن سربازار ہماری عزت نیلام ہورہی ہوتی ہے ۔اس وقت بھی ہم یہی سوچ رہے ہوتے ہیں تمام آسائشوں کے باوجود کس چیز کی کمی تھی انہیں ، جو انہوں نے یہ دن دکھائے !والدین کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ تعلیم اتنی ضروری نہیں جتنی تربیت ضروری ہے۔

اصل میں ہمیں تعلیمی فوبیا ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اسلامی تعلیم سے دور ہوکر ہم صرف اورصر ف اس تعلیم کی طرف دوڑتے ہیں جس میں دولت زیادہ ہو ۔تعلیم نہ بھی ہوگی توآپ کی اولاد کما لے گی کوئی نہ کوئی ہنر سیکھ کر اپنا گذاراکرلے گی اور ویسے بھی مسلمان کا یقین ہے کہ رزق اللہ کی طرف سے ہے تو کس لئے اتنی تگ ودواور اسلامی تعلیمات سے روگردانی کرکے اپنی اولاد کو چند نمبروں کی خاطر مخلوط نظام تعلیم میں دھکیلتے ہیں ؟تربیت کے بغیر انسان پھر اسی طرح سے گناہ در گناہ کرتاہے ۔ان واقعات میں جہاں معاشرتی برائیاں ذمہ دار ہیں ،وہیں والدین کی عدم توجہی بھی انہیں اس جیسے واقعات کی طرف دھکیلتی ہے ۔بچے توجہ چاہتے ہیں انہیں اپنے دولت سمیٹنے والے وقت میں سے وقت نکال کر وقت دیں ۔ ان کی دل جوئی کریں ، ان کے اچھے کام کی تعریف کریں اور بُرے کام پر احسن طریقے سے سمجھانے کی کوشش کریں ۔جدید ٹیکنالوجی سے اپنے بچوں کو آراستہ ضرور کریں لیکن انہیں رشتوں کی سمجھ بوجھ کے ساتھ ساتھ اچھا اور برا لازمی سکھائیں اور ان پر کڑی نظر رکھیں۔

Quran
Quran

اسلام میں تعلیم پر جو زور دیا گیا ہے وہ احباب اختیار بخوبی جانتے ہیں ۔یورپ جب جہالت کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں سانسیں لے رہا تھا تو مسلم امہ آئے روز ایجادات کررہی ہے ۔سائنسی گھتیاں سلجھانے کے ساتھ شعروسخن میں اپنا لوہامنوارہی تھی ۔قرآن مجید کی پہلی وحی کا پہلا لفظ ہی ”اقرا” ہے ، اس سے ہٹ کر بھی قرآن وحدیث میں کئی جگہوں پر غوروفکر اور تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔پاکستان کے قومی شاعر اور حکیم الامت علامہ محمد اقبال جو خود عصری تعلیم گاہ کے پرداختہ تھے ۔ان کی شاعری کا مطالعہ کرلیں توروزروشن کی طرح عیاں ہوجائے گا کہ ان کا اس تعلیم کے متعلق کیا خیال تھا ۔چنانچہ ”شذرات فکراقبال” میں لکھتے ہیں: ”تعلیم بھی دیگرامور کی طرح قومی ضرورت کے تابع ہوتی ہے، ہمارے مقاصد کے پیش نظر مسلمان بچیوں کے لیے مذہبی تعلیم بالکل کافی ہے، ایسے تمام مضامین، جن میں عورت کو نسوانیت اور دین سے محروم کردینے کا میلان پایا جائے، احتیاط کے ساتھ تعلیم نسواں سے خارج کردیے جائیں۔”حضرت اکبر اس متعلق کیا کہتے ہیں ، صرف ایک شعر سے ان کا مطمع نظر واضح ہو جاتا ہے۔

مجلسِ نسواں میں دیکھو عزت تعلیم کو
پردہ اٹھا چاہتاہے علم کی تعظیم کو

ہمارے نظام تعلیم میں پہلے ہی بے شمار خامیاں ہیں ، وہیں گھساپٹا پرانا نظام تعلیم ہے جو صرف کلرک اور دو جمع دو چار پیدا کررہا ہے۔تعلیم کے نام پر مغربی ممالک میں پڑھے اساتذہ سیکولرازم اور ملحدانہ عقائد کی اشاعت کررہے ہیں اور ہماری کتابوں کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن علم کی شمع کہیں دور ہوتی آہستگی سے بجھنے کو ہے ۔ایسے میں مخلوط نظام تعلیم کے مرہون منت ہوکر اس طرح کے واقعات یقیناہمیں اندھیروں میں دھکیلنے کو کافی ہیں ۔سوشل میڈیاپر ایک پیغام ملا کہ” جہاں سکول کے بچے عشق میں خودکشیاں کرنے لگیں ،وہاں تعلیم کی نہیں تربیت کی ضرورت ہوتی ہے !”پاکستان میں اپنے اردگرد کے تعلیمی اداروں میں نظر دوڑائیں سرکاری سکولوں ،کالجوں اور پرائیویٹ اداروں میںصرف اور صرف تعلیمی ڈگریاں اور نمبربانٹے جارہے ہیں ۔یونی ورسٹیاں منشیات فروشی کا اڈابن چکی ہیں ، تعلیمی اداروں کے ہونہار طالب علم فیشن وسٹیس کے نام پر ہیروئین ،چرس وافیم اور شیشہ جیسی منشیات میں مبتلا ہورہے ہیں ۔جہاں تعلیمی ادارے ثقافت کے نام پر عریانیت وفحاشی کو فروغ دے رہے ہوں تو وہاں ساتویں کلاس کے بچے عشق ومحبت کے چکرو ں میں پڑکر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔ایک دور تھا معلمی ایک باعزت وباوقار پیشہ ہواکرتا تھا لیکن اداروں کی بھرمار اور حکومتی تعلیمی پالیسیوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ استاد کابیڑا غرق کردیا ہے ۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں میٹرک وایف ۔اے پاس استانیاں بھرتی کرکے نونہالان وطن کا ستیاناس کیا جا رہا ہے۔

اونچی اونچی بلڈنگوں، لمبی چوڑی فیسوں اور ماہانہ ٹیسٹ کی آڑ میں بٹورتے پیسوں نے صرف رٹا سسٹم اور نمبر بہتر کئے ہیں۔پاکستان میں ایک لمبی چوڑی تعداد مختلف یونی ورسٹیوں سے گریجوایٹ ہوکر نکلتی ہے اس کے باوجود CSSکے امتحان 2016ء میں صرف2فیصد طلبا پاس ہوئے ۔ایک طالب علم کو باقی مضامین پاس ہونے کے بعد صرف انگریزی میں فیل ہونے کی بنا پر ناکام قرار دے دیا گیا۔یہ ہے ہمارا تعلیمی نظام (رٹاسسٹم) ،سی ایس ایس کا سلیبس تبدیل ہوا نہیں اور فیل ہونے والوں ایک لمبی لائن لگ گئی ۔اس قوم کا مستقبل کیسا ہوگا ؟ جسے ابھی تک اپنی قومی زبان بولتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے۔عوام کو توچھوڑئیے ،خواص بھی انگریزی میں بات کرنا اور تقریریں کرنا فخر خیال کرتے ہیں جبکہ ترکی وچین ودیگر ممالک کے سربراہان پاکستان آکر بھی اپنی زبان میں تقاریر کرتے ہیں اور ہم ان کے سامنے بھی پرچی پکڑ کر انگریزی بول رہے ہوتے ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان وماہرین تعلیم اس مسئلہ کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ اسلام کے مطابق ہمارے تعلیمی ادارو ں کو ڈھالیں اور تعلیمی نظام کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی زور دیا جائے ۔مخلوط نظام تعلیم کو فی الفور ختم کیا جائے اور گورنمنٹ و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چیکنگ کا نظام سخت کیاجائے تاکہ ہم بہتری کی جانب گامزن ہوسکیں ۔نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی ورک شاپس کا انتظام کیا جائے جہاں انہیں جدید تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ طلبا کی تربیت کے متعلق سکھایا جائے ۔نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تعلیمی استعداد کو لازمی طور پر چیک کیا جائے اور ایک معیار مقرر کیا جائے کہ کم از کم ایک ٹیچر کی کیا تعلیمی قابلیت ہو ۔ایک روڈ میپ تیار کیا جائے جس کے تحت گورنمنٹ ونجی تعلیمی اداروں کو چلایاجائے ۔اپنی ایک واضح تعلیمی پالیسی بنائی جائے جس میں ہمارا اپنا تعلیمی سلیبس ونظام ہو ۔ جہاں ضرب عضب ہورہا ہے وہیں ہماری قوم کو ایک ضرب علم کی بھی اشد ضرورت ہے جس کے بعد ہی ہم بہتری کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔

Muhammad Atiq ur Rehman-Logo
Muhammad Atiq ur Rehman-Logo

تحریر : محمد عتیق الرحمن، فیصل آباد
اردونیوز(سعودی عرب)
مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ
03216563157

Share this:
Tags:
Islam mixed Muhammad Atiq ur Rehman Society suicide wishes اسلام خواہشات خودکشی معاشرے نظام تعلیم
Farooq Sattar
Previous Post مہاجروں کا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہو سکتا : فاروق ستار
Next Post کراچی کچرا کنڈی بن گیا، حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں، مصطفی کمال
Mustafa Kamal

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close