Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ایم ایم عالم ،پاک وطن کا عظیم مجاہد

March 16, 2015 0 1 min read
MM Alam
MM Alam
MM Alam

تحریر: علی عمران شاہین
نظریہ پاکستان ،لا الہ الا اللہ کے عظیم سپاہی، ایم ایم عالم کو ہم سے بچھڑے دو سال بیت گئے،لیکن افسوس کہ اسلام اور پاکستان کے اس عظیم بیٹے جس نے 1971کے سانحہ مشرقی پاکستان کے بعدوہاںرہنا پسند نہ کیا تھا ۔ اس نے باقی ساری زندگی ہماریلئے گزار دی ، اسے بھلا دیا گیا۔ایم ایم عالم کون تھا؟ہماری تاریخ کا وہ ستارہ تھا جودو سال قبل 18 مارچ 2013 کو 78 برس کی عمرمیں ڈوب گیا۔ محمد محمودعالم… جوہماری بھارت کے خلاف واحدجیتی گئی جنگ 1965ء کے ہیرو اور مملکت خدادادکے ماتھے کا جھومر تھے،وہ جہان فانی سے رخصت بھی ہوئے توکس حال میں ؟…کہ وفات سے پہلے طویل عرصہ سے ان کاٹھکانہ پاک فضائیہ کے کراچی کے آفیسرز میس کا کمرہ نمبرایک تھا… وہ یہیں تنہامقیم رہے… انہیں وطن عزیزسے محبت اس قدرتھی کہ اسے کبھی چھوڑنا گوارا نہ کیا۔

ایم ایم عالم 6 جولائی 1935ء کو کلکتہ میں پیداہوئے۔ تقسیم ہند کے بعدوہ خاندان سمیت پاکستان آگئے۔ وہ گیارہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ انہیں بچپن سے ہی پائلٹ بنے کاشوق تھا تو ان کے والدانہیں سی ایس پی آفیسر بنانا چاہتے تھے۔ ان کے بچپن کا ایک واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ ان کے چچانے کھلونارائفل انہیں تحفے میں دی جبکہ والد نے سائیکل خرید کر دی۔ وہ سائیکل کے ساتھ اس کھلونا رائفل کو لٹکائے ،ہر طرف مجاہد انہ روپ بناکر گھومتے نظر آتے۔ انہوں نے اس سائیکل کو ”جنگی جہاز”کا نام دیاتھا۔ تقسیم ہند کے بعد جب ہندؤوں اور سکھوں کا مسلمانوں پربے پناہ ظلم شروع ہوا توایم ایم عالم اپنی حفاظت اوردشمن کو نقصان پہنچانے کی خاطر اپنے پاس تیز دھار چاقو رکھتے کیونکہ دوسرا کوئی ہتھیارتواس زمانے میں دستیاب ہی نہ تھا۔ ہجرت کے بعدپاکستانپہنچے تو 1960ء میںپاک فضائیہ کو جوائن کیااور پھراپنی صلاحیتوں کالوہا منواتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرتے چلے گئے۔

1965 ء کی جنگ میں جب بھارت نے چوروں کی طرح رات کی تاریکی میں حملہ کر کے یہ پروگرام بنایا تھا کہ ان کی فوج ناشتہ لاہور فتح کر کے وہاں کرے گی،ہمارے انہی دلیر بیٹوں نے اسے ناکام بنایا تھا۔بھارت اور پاکستان کارقبے ،آبادی،معیشت،جنگی طاقت ،فوجی نفری سمیت کسی میدان میں بھارت سے کوئی تقابل نہیں تھا۔بھارت تو تقسیم کے وقت سے ہی اس قدر بے خوف تھا کہ اس نے پاکستان کے حصے میں آنے والے بجٹ،ایمونیشن اور دیگراملاک پر ہی قبضہ نہیں کر لیا تھا بلکہ پاکستان کا حصہ بننے کے لئے تیار کشمیراورپاکستان سے الحاق کا اعلان کرنے والے حصوںجونا گڑھ ،مناودرپر بھی بالجبر قبضہ جما لیاتھا ۔اس کی وجہ یہ تھی کہ ساری دنیا بھارت کی حامی جب کہ پاکستان کے وجود کی ہی مخالف تھی۔ان حالات میں پاکستان کا باقی رہ کر آگے بڑھنا کسی کرامت سے کم نہیں تھا ۔پھر پاکستان پربھارت کا جنگ مسلط کرنا تو اس میںمنہ کی کھانا بھی تائید ایزدی ہی کہا جا سکتا ہے۔اس جنگ میں بھارت کی فضائیہ بھی پاکستان پر ہر لحاظ سے حاوی تھی۔لیکن ایم ایم عالم کی جانب سے تاریخ مرتب کرتے ہوئے بھارت کے5 ہنٹرطیاروں کو تباہ کرناکوئی حادثاتی واقعہ نہیں تھا۔6ستمبر جنگ کے پہلے ہی روز ایم ایم عالم نے بھارتی فضاؤں میں داخل ہوکر 2بھارتی طیارے تباہ کردئیے تھے۔ بھارتکیمیدانی جنگ میں دانت کھٹے ہوئے تو انہوں نے ہمارے اس سرگودھا ائیربیس کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا کہ جہاں سے اڑان بھر کر ایم ایم عالم نے پہلے روز بھارت کو زک پہنچائی تھی۔واقعہ کے چشم دیدگواہ ریٹائرڈ کمانڈرمحمد عارف اقبال کہتے ہیں کہ بھارت کابڑا ہدف سرگودھا ائیربیس ہی تھا۔ ہم توتیارتھے کہ کب حکم ملے۔ ہماری نگاہیں مغربی سرحدکی جانب تھیں جبکہ ایم ایم عالم کی نگاہیں مشرقی سرحد کی جانب۔پھر پتہ چلاکہ بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہورہے ہیں۔ ایم ایم عالم نے اپنے سیبر 86 طیارے کولے اڑان بھری اور بھارتی طیاروں کو جالیا۔ بھارتی ہنٹر طیارے ہمارے سیبرسے کہیں زیادہ جدیداور تیزرفتار تھے لیکن ایم ایم عالم نے انتہائی پھرتی اور مہارت سے 30سیکنڈ میں4جبکہ بعدمیں 5واں طیارہ تباہ کردیا۔ یوں انہوں نے وہ ریکارڈ قائم کیا کہ جسے آج تک دنیا میں کوئی توڑنہیں سکا۔اس جنگ میں ایم ایم عالم نے مزید 4بھارتی طیارے بھی تباہ کیے تھے۔اس کارنامے پرانہیں2مرتبہ ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

Defence Day
Defence Day

جنگ ختم ہوئی’ قوم نے ہرسال 6 ستمبر کو یوم دفاع کے طورپر مناناشروع کیا تو7ستمبریوم فضائیہ قرار پایا۔ یوم فضائیہ اسی جری بیٹے کے کارناموں سے وجود میں آیا۔1965ء کی جنگ نے توانہیں ہیرو کادرجہ دلوایا ہی تھالیکن جہاد سے محبت ان کے رگ و پے میں بسی ہوئی تھی۔ 1979ء میں جب روس نے افغانستان پرحملہ کیا تو یہ بات ریکارڈ پرموجودہے کہ وہ پاک فضائیہ سے چھٹی لے کر افغانستان پہنچ گئے اوراپنی جنگی صلاحیتوں اور مہارتوں سے روزاول سے ہی افغان مجاہدین کو روشناس کروانااور خود اس میں حصہ لینا شروع کردیا۔ 1982ء میں پاک فضائیہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا بڑاحصہ افغان جہاد کے میدانوں میں گزارا۔جس وقت تک روس اور روس کی باقیات مکمل طورپر شکست کھاکر پسپا نہیں ہوگئیں ‘وہ اس جہادی میدان سے جڑے رہے۔ اس کے بعد جب کشمیرمیں جہاد کاآغاز ہوا تو وہ اپنی شاہین صفت طبیعت کی وجہ سے اس جہاد سے بھی دور نہ رہ سکے اوروہاں بھی دادشجاعت دینے پہنچ گئے لیکن کشمیرکے بلندوبالا پہاڑوں اوربرفیلی چوٹیوں کو بھاری وزن اٹھاکر عبورکرناان کے لیے اب ممکن نہ تھا’ اس لیے وہ واپس آگئے لیکن ان کا دل ہمیشہ اسلام اور غلبہ اسلام کے لیے تڑپتا رہا۔ انہیں1971میں بھارتی حملے اور پھر اس سے پاکستان کے دولخت ہونے کا بہت زیادہ صدمہ تھا۔ وہ ایک بہاری النسل تھے تو ان کاخاندان 1971ء کے سانحہ کے بعدپاکستان چھوڑ کر بنگلہ دیشمنتقل ہوگیا لیکن انہوں نے خاندان کو چھوڑ کر پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی اوراپناسب کچھ پاکستان کے نام کردیا۔

ایم ایم عالم کو اس بات کابہت دکھ رہتا تھا کہ قوم انہیں 6 ستمبر کے موقع پر ہی یاد کرتی ہے اور وہ جوحق بات کہنا چاہتے ہیں’وہ آج کا میڈیا دکھانے کو تیارنہیں۔ وہ کہا کرتے تھے کہ ہمیں اپنی اولادوں کو عربی اور فارسی لازمی پڑھانا چاہیے کیونکہ ہماراسارا ثقافتی ومذہبی ورثہ یہیں پر ہے لیکن ایساہونہیں رہا۔ ریکارڈ گواہ ہے کہ امریکہ نے جب 2001 میں افغانستان پر حملہ کیا تھاتوانہوں نے اس روز سے ہی کہنا شروع کردیا تھاکہ روس کی طرح افغانستان کی دہلیزپر امریکی غرور کا سربھی نیچا ہو جائے گا۔ آغاز پر تولوگ نہ مانتے تھے لیکن اچھاہوا کہ وہ اپنی آنکھوں سے روس کے بعدامریکہ کو یہاں ذلت سے دوچار ہوتا اور داغ رسوائی سمیٹتا واپس جاتے دیکھ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ وہ 18 مارچ 2013ء کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔وفات سے قبل ماہ دسمبر میں انہیں سانس کی تکلیف شروع ہوئی تھی جو بڑھتی چلی گئی اور پھر زندگی کے انہیں آخری روز تک لے گئی۔ وہ اس دنیاسے دوسرے انسان کی طرح چلے گئے لیکن جو وہ کرگئے وہ انہیں دنیا میں ہمیشہ ان کی پرواز کی طرح اونچا وسربلندرکھے گا۔

کیا یہ ہماری تاریخ کاافسوس ناک باب نہین کہ ان کی وفات کے بعدانہیں خراج تحسین پیش کرنے والوں میں چندنام توسامنے آئے لیکن جنازے میں سوائے سندھ و کراچی سے کوئی اہم ملکی شخصیت شریک نظر نہ آئی تھی۔ شایدکہ آج ان کے کارناموں کا ہمارے ہاں اب رواج نہیں ۔بھارت کاایساہیروآنجہانی ہوتو بھارتی میڈیا پوراہفتہ اس کی خبریں گرم رکھتا ہے لیکن ہمارے میڈیا میں تو انہیں اس وقت بھی ایک دن بھی اپنے ہیرو کی وفات سب سے بڑی خبرنہ بنی اوراسے اس وقت بھی محض چھوٹی خبروں میں پیش کیا گیا لیکن دشمن کو ان کی اہمیت کاپورا احساس تھا۔اسیلیے توایک بھارتی صحافی نے لکھا تھا کہ آج جب ایم ایم عالم اس دنیاسے رخصت ہوا ہے ‘ بھارت کے لوگ چین کی نیند سوئے ہوں گئے۔دوسال قبل جب وہ اپنے اللہ سے جا ملے تھے تو اس وقت بھی پاکستان میں یوفون موبائل کمپنی کے علاوہ کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ انہیں سلام عقیدت پیش کرتا۔ پاکستان کی محبت میں مر مٹنے اور سب کچھ فنا کر دینے والے اس عظیم سپوت کے لئے آخر کسی پاس کیوں وقت نہ پہلے تھا نہ آج ہے۔آخرکیوں…؟ کیا قومیں اپنے ہیروزکے ساتھ یہی سلوک کرتی ہیں…؟ انہیں یوں بھلا دیا جاتا ہے؟ یہ سوال اتنابڑا ہے کہ جواب شاید آسانی سے نہ مل سکے۔

Ali Imran Shaheen
Ali Imran Shaheen

تحریر: علی عمران شاہین

Share this:
Tags:
علی عمران شاہین نظریہ پاکستان
Previous Post لاہور: یوحنا آباد دھماکوں کا ایک اور زخمی جنرل ہسپتال میں چل بسا
Next Post لاہور: مظاہرین کو منتشر کرنے پولیس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے
Lahore– Breaking News – Geo

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close