Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مودی حکومت کی ڈوبتی کشتی، ذمہ دار خود

April 4, 2019April 4, 2019 0 1 min read
Narendra Modi
Narendra Modi
Narendra Modi

تحریر : ڈاکٹر سید احمد قادری

جیسے جیسے انتخاب کے دن قریب آ رہے ہیں ، ویسے ویسے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کے وزرأ کی گھبراہٹ، چھٹپٹاہٹ، بے چینی،بے قراری بڑھتی جا رہی ہے اور اس عالم میں یہ لوگ تمام حدوں کو پار کررہے ہیں۔ بار بار الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے انتباہ کے باوجود یہ لوگ آئینی اور جمہوری قدروں کی پامالی کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں ۔ اب انتہا تویہ ہو گئی کہ اپنے انتخابی مہم میں حکومت کے ذمّہ داروں کے ذریعہ مسلسل فوجیوں کے غلط طور پر استعمال پر الیکشن کمیشن کے منع کئے جانے کے باوجود نہیں ماننے پر بحریہ کے سابق سربراہ ایل رام داس نے بھی الیکشن کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے فوجیوں کے بے جا استعمال پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھر الیکشن کمیشن خود راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کرنے صدر ہند کے پاس پہنچا ۔ لیکن وہاں کیا کاروائی ہوگی ، اس کا بھی بخوبی اندازہ ہے ۔ کہا گیا ہے کہ عشق اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے اور اس ماہ کی ١١ اپریل سے شروع ہونے والا لوک سبھا کا عام انتخاب بھی جنگ کے زمرے میںہی شامل ہے۔

اس لئے اس انتخاب میں جو کچھ بھی حکومت کے ذمّہ داروں کے ذریعہ دیکھنے اور سننے کو مل رہا ہے، وہ سب حیرت و استعجاب میں ڈبو نے والا ضرورہے ،لیکن چونکہ(انتخابی) جنگ میں جائز قرار دیا گیا ہے،پھر بھی ملک کے لو گ محو حیرت ہیں کہ اتنا سفید جھوٹ اورغیر مہذب الفاظ اتنے باوقار اور ذمّہ دار افراد کیسے ادا کر رہے ہیں ۔ انتہا تو یہ ہے کہ ابھی ابھی تریپورہ ہائی کورٹ نے اپنے ایک مضحکہ خیز فیصلہ میں کہا ہے انتخابی تقاریر اور بیان کے درمیان گالم گلوج اورنا شائستہ الفاظ جرم کے دائرے میں نہیں آتا ۔ شکر ہے کہ کورٹ نے انتخا بی دور کی شرط لگا دی ہے اور یہ نہیں کہا کہ کسی بھی سیاست داں کی زبان سے ادا کی جانے والی گالیاں، گالیوں کے زمرے میں نہیں آئینگی۔

اگر ایسا ہوتا تو پورے پانچ سال تک ملک کے سیکولر اور امن پسند لوگ جس طرح ،طرح طرح کی گالیاں سنتے رہے ، وہ بے مزہ نہیں ہوتے اور اس وقت تک یعنی انتخاب تک گالیوں کے لوگ عادی ہو چکے ہوتے ۔دراصل اقتدار کا نشہ ، ایسا نشہ ہے جو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ اس تناظر میں ہم گزشتہ پانچ سال تک چلنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ( درپردہ آر ایس ایس کی) حکومت کا ایک عمومی جائزہ لیں تو اندازہ ہوگا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 2014 ء کے عام انتخابات میں بلا شبہ بھاری اکثریت حاصل ہوئی تھی، اس لئے اس پارٹی اور اس پارٹی کی برسراقتدار آنے والی حکومت کی خوشی اور خوش فہمی بالکل فطری تھی۔لیکن یہ پارٹی اپنی اس حاصل شدہ بھاری اکثریت ، خوشی اور خوش فہمی کے ساتھ ساتھ اگر اپنے ملک و قوم کی سا لمیت، ترقی،تحفظ اورخوشحالی کی جانب مثبت سوچ، فکر اور عوامی مفادات کے لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھتی ،تو یقینی طور پر ملک کے عوام کے لئے ایک اہم اور مقبول پارٹی بن کر سامنے آتی ، اور بہت ممکن تھا کہ کانگریس پارٹی ،جو آزادی کے بعد سے تقریباََ مسلسل برسراقتدار رہی، اس کی متبادل بن کر ابھرتی ۔ برسہا برس اقتدار میں رہ کر کانگریس پارٹی کی کئی محاذ پر ناکامیوں خصوصاََ غربت،بے روزگاری،بدعنوانی، تعلیم ، صحت اورجرائم جیسے بہت ہی اہم اور بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دے کر ان مسائل کو موجودہ حکومت حل کرنے کی عملی کوشش کرتی ، تو کوئی طاقت ایسی نہیں ہوتی، جو اس حکومت کی مخالفت کرتی۔

افسوس کہ بھاجپا کو ملنے والی بھاری اکثریت نے اسے اس قدر مغرور کر دیا اور حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے والوںکے اندر اتنا تکبر پیدا کر دیاکہ ان لوگوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو پوری طرح فراموش کرتے ہوئے اپنے آقا آر ایس ایس کے ایک مخصوص نظریہ ‘ہندوتوا’ کو گھر گھر پہنچانے کے لئے رام مندر،لوجہاد،،گھر واپسی،گؤ مانس،گؤرکچھا،عدم رواداری، کنھیا،پاکستان بھیجو،بنگلہ دیش،وندے ماترم،عامر خان، سلمان خان، شاہ رخ خان،بھارت ماتا کی جئے، تین طلاق، پرسنل لا ٔ ، وغیرہ جیسے بے فضول اور لا حاصل مدعوںکونافذ کرنے کی کوششیں ہونے لگیں تاکہ منافرت اور خوف ودہشت کا ماحول تیار کراپنے ایجنڈے ‘ہندوتوا’ کو نافذ کیا جا سکے۔ لیکن ہوا ٹھیک اس کے برعکس، ماحول سازگار کیا بنتا، بلکہ ان کوششوں میں حکومت اور پارٹی، آر ایس ایس کے حکم کو نافذا لعمل کرنے میں اس قدر منھمک ہو گئی کہ عوامی مسائل سے یہ پوری طرح غافل ہو گئی اور صرف جھوٹے وعدے، طرح طرح کے خو شنمأ خواب اورحقیقت سے کوسوںدور کے دعوے کئے جاتے رہے۔عوام نے جن امیدوں کے ساتھ ان کے ،کئے گئے وعدوں اور دعٰوںپر بھروسہ کر کے کانگریس (یوپی اے) کوشکست دے کر بھاجپا(این ڈی اے ) کو حکومت کی باگ ڈور سونپی تھی۔ وہ تمام امیدیںبہت جلد ٹوٹ کر بکھر گئیں۔ لوگ بھوک، پیاس ،غربت، بے روزگاری، مہنگائی،بدعنوانی،اور جرائم سے تو پریشان تھے ہی ، ساتھ ہی ساتھ ان میں مذید اضافہ یہ ہوا کہ عوام کا سکون اور چین ختم کر دیا گیا۔

برسہا برس سے ایک ساتھ شیر و شکر کی رہنے والے مختلف ذات اور مذاہب کے لوگوں کے اندر طرح طرح سے منافرت،خوف ودہشت پیدا کرنے کی منظم کوششوں سے ملک کا سیکولر طبقہ ، جو بلا شبہ اکثریت میں ہے، وہ بھی اس حکومت سے ناراض ہوتا چلا گیا ۔ کلبرگی،دابھولکر، پنسارے اور گوری لنکیش وغیرہ جیسی شخصیات کا سیکولر ہونے کی پاداش میںبے دردی اور بے رحمی سے قتل کئے جانے سے ملک کی غالب اکثریت کی ناراضگی میں اضافہ ہی ہوتا چلا گیا ۔ملک کے دانشور وں نے ملک کے اندر بڑھتی منافرت ، خوف و دہشت اور عدم رواداری کے خلاف احتجاج میں اپنے ایوارڈ تک واپس کر دئے ۔ جس سے موجودہ حکومت کو سیاسی اور سماجی سطح پربھاری نقصان ہوا۔ملک میں بڑھتی غربت کے باعث بھوکے رہنے والوں کے تعلق سے اقوام متحدہ کے Food and Agriculture organization کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت کی موجودہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کے 30 کروڑ لوگ ہر دن بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہیں ۔ اس رپورٹ سے بھی بی جے پی حکومت کے جھوٹے دعوے کی پول کھلی۔ ملک کے نوجوان اپنی بے کاری سے پریشان اور خوف زدہ ہیں ، ملک میں نوکریوں کی تعداد بڑھتی کیا ، اور ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار ملنے کا وعدہ وفا کیا ہوتا کہ دن بدن حکومت کی غلط پالیسیوں اور منصوبوں کلے باعث نوکری گھٹتی ہی جا رہی ہے، آئی ٹی سیکٹر میں زبردست مندی نے نوجوانوں کے ہوش اڑا دئے ہیں اور انھیں اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے ۔ دن بدن جی ڈی پی ( مجموئی قومی پیداوار) لگاتار گرتا جا رہا ہے ۔ ملک کے تمام بینک زبردست خسارے میں چل رہے ہیں۔ADB نے بھی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے ہونے والے بھاری نقصان کو وجہ بتاتے ہوئے بھارت کا ترقیاتی درجہ گھٹا دیا ہے۔

سشما سوراج، وسوندھرا راجے سندھیا ، شیو راج سنگھ چوہان ،یدورپّا وغیرہ نے بدعنوانی کاپچھلاسارا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنا دیا ۔بیرون ممالک کے بینکوں میں ہمارے کرپٹ سیاست دانوں اور صنعت کاروں کے ذریعہ جمع کئے گئے کالے دھن کو واپس لائے جانے کا وعدہ وفا کیا ہوتا ، اس کے برعکس ملک کے بینکوںکو اربوں روپئے کا چونا لگا کر ملک کا گورا (سفید) دھن بھی کئی مودیوں اور وجئے مالیا جیسے لوگ لے اڑے اور ہماری حکومت دانستہ طور پرخاموش تماشائی بنی رہی ۔ راہل گاندھی کے بیان پر یقین کیا جائے تو ان کی یہ بات حیر ت میں مبتلا کرنے والی نہیں ہے کہ ملک کا سب سے بڑا گھوٹالہ نوٹ بندی ہے ۔ یہ الزام سچ کے قریب اس لئے بھی لگتا ہے کہ نوٹ بندی کی طئے شدہ تاریخ کے بعد بھی گجرات کے مختلف علاقوں کے بینکوں میںلاکھوں کروڑ روپئے جمع ہوتے رہے۔ ساتھ ہی ساتھ نوٹوں کی چھپائی میں جس طرح پانی کی طرح پیسے بہائے گئے ۔ ان سب حالات نے مل کر جہاں ایک جانب مُٹھی بھر لوگوں کی تجوریوں کو بھرا ، وہیں دوسری جانب ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کر دیا ۔ جس کی تفصیلات ریزرو بینک آف انڈیا کے قضیہ میں پرت در پرت کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہی سپریم کورٹ نے ایسے سیاسی لیڈران کی بہت کم مدت میں تیزی سے بڑھتی جانے والی جائداد اور آمدنی پر بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ملک کے 289 سیاسی رہنماوںکے املاک سے متعلق حکومت سے جواب طلب کیا تھا ، جس کا ابھی تک خاطر خواہ جواب حکومت نے نہیں دیا ہے۔

ابھی ابھی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک سؤ اکیاون شہروں میں جس قدر شاندار اور ہائی ٹیک دفاتر تعمیر کرایاہے اور ہر دفتر ،ہر طرح کی سہولیات سے مذین ہے ۔ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی دولت مندی کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔ کاش کہ بی جے پی نے جس طرح اتنے سارے شہروں میں اپنے دفتر کے لئے اتنی شاندار عمارتیں تعمیر کرائیں ، اس کی بجائے ان شہروں میں اسپتال یا اسکول کی ایسی عمارتیں تعمیر کراتی تو شائد اس کے کھاتے میں ایک اچھا کام شمار کیا جاتا ۔ لیکن یہاں بھی بی جے پی نے ملک کے عوام کی بجائے اپنی پارٹی کی ترقی کو ترجیح دی۔ بی جے پی نے صنعت کاروں سے چندہ لینے میں بھی پچھلا سارا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ ابھی ابھی سپریم کورٹ نے ایک عرضی سماعت کے لئے قبول کیا ہے ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ صنعت کاروں اور دیگر تجارتی اداروں کے ذریعہ دئے جانے والے دو ہزار کروڑ روپئے کے چندہ میں بی جے پی نے 97% چندہ لے کر ایک ریکارڈ بنایا ہے ، بقیہ 3% میںملک کی دوسری سیاسی پارٹیاں شامل ہیں۔

اس پورے پس منظر کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ جس طرح موجودہ مودی حکومت مخالف آوازیں اٹھ رہی ہیں ، وہ یقینی طور پر مودی حکومت کے لئے کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔ مشکل یہ بھی ہے کہ اس وقت مودی حکومت پر ہر چہار جانب سے ان کے ہمنوا بھی بہت ہی جارہانہ حملے کر رہے ہیں اور حکومت کو ہدف تنقید بنائے ہوئے ہیں ۔شتروگھن سنہا، یشونت سنہا، ارون شوری،مرلی منوہر جوشی وغیرہ جیسے صف اوّل کے بھاجپا رہنماوں کے ساتھ ساتھ نو نرمان سینا کے صدرراج ٹھاکرے نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ جس سوشل میڈیا کی مدد سے نریندر مودی نے 2014 ء میں اقتدار حاصل کیا تھا ، وہی سوشل میڈیا ان دنوںمودی اور بھاجپا پر بھاری پڑ رہا ہے۔ جیسا بوتے ہیں ، ویسا ہی کاٹتے ہیں ‘۔ مہاراشٹر حکومت میں شامل اور ابھی بی جے پی کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے والی شیو سینا کے رہنما نے بھی کچھ عرصہ پہلے اپنے ایک بیان میں مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کے رہنما معاشی بحران کے خلاف بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔

ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے یہ خیال شائد غلط نہیں کہ اس وقت ملک بہت ہی نازک اور خطرناک دور سے گزر رہا ہے ۔ لیکن حکومت جس طرح جان بوجھ کربے حس اور لا تعلق بنی ہوئی ہے ، اسے دیکھتے ہوئے اس کی بے بسی کا احساس ہو رہا ہے اور حکومت اور بھاجپا دونوں ہی کی بہت تیزی سے گرتے گراف سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں مودی مخالف ہوا چل رہی ہے اورمودی حکومت کی اب یقینی طور پر الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے ۔بی جے پی کے لو گ بشمول مودی، یوگی اور شاہ وغیرہ کی بوکھلاہٹ دیکھتے بن رہی ہے۔ ہر وہ حربہ جو ہندو مسلم اتحاد کو ختم کر ان کے ایجنڈہ ‘ہندوتوا’ کو متاثر کرے اور ملک کے ووٹر، تمام تر، ترقیاتی کاموںنیز، بھوک، پیاس ،بے روزگاری، مہنگائی،غربت، نا خواندگی،بہتر صحت کی عدم سہولیات جیسی بنیادی مسائل کو بھول کر انھیں ووٹ دیں ، ایسی کوششیں ہو رہی ہیں ، ورنہ کوئی وجہ نہیں کہ وزیر اعظم جیسے باوقار عہدہ پر رہنے والی شخصیت بھی ہندو کارڈ کھیلنے کو مجبور ہو جائے اور اپنی ڈوبتی کشتی کو بھنور سے نکالنے کے لئے ملک کے ہند اکثریت کو کانگریس کے خلاف للکارتے ہوئے اور سفید جھوٹ بولتے ہوئے یہ کہے کہ اب سے پہلے کسی نے بھی ہندوؤں کو بدنام کرنے کے لئے ہندو دہشت گردی کا نام نہیں لیا تھا۔

اب وزیر اعظم کو کون بتائے کہ، دابھولکر، پنسارے، کلبرگی ، گوری لنکیش وغیرہ جیسی ملک کی مقتدر سیکولر شخصیات کو موت کے گھاٹ اتاردئے جانے کو کون سا نام دیا جائے گا؟ کرنل پروہت، پرگیا سادھوی، اسیما نند وغیرہ کون سے اہنسا کے پاٹھ کا درس دینے کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے جیل میں قید تھے اور انھیں رہا کرتے ہوئے گزشتہ 20 مارچ کو این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج جگدیپ سنگھ نے اپنے 160 صفحات کے فیصلے میں ان ملزموں کو ثبوت کی عدم موجودگی میں رہائی کا حکم دیتے ہوئے ملک کی جانچ ایجینسیوں کی کارکردگی پر جس طرح سوالیہ نشان لگائے ہیں ، وہ ملک کے آئین اور جمہوریت کی پامالی کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ ان دہشت گردوں کو ملک کا سزا دلانے والا ادارہ ہی انھیں سزا سے بچانے میں ملوث ہے ۔ ملک کے لئے اس سے بڑا المیہ کیاہو سکتا ہے ۔اس وقت میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا کہ ان لوگوں کو موجودہ حکومت میں اقبال جرم (اسیما نند ) کے باوجود رہائی ہو گئی ہے ۔ دراصل یہ ساری باتیں حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور اپنی خفت کو مٹانے کے لئے صرف جملے بازی اور جھوٹے دعوے اور وعدے سے ملک کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ لیکن اب عوام ان کے فریب کوبخوبی سمجھ چکی ہے اور اس کا اندازہ مودی حکومت کو بھی ہو چکا ہے ، کہ لاکھ کوششوں کے باوجود ان کے جھوٹ ، فریب ، دھوکہ، بدعنوانی ، فرقہ واریت ، عدم رواداری کے بھنور میں ان کشتی بُری طرح پھنس چکی ہے ، جس کا نکلنا اب مشکل ہے۔

Dr Syed Ahmad Quadri
Dr Syed Ahmad Quadri

تحریر : ڈاکٹر سید احمد قادری

Share this:
Tags:
Syed Ahmad Quadri الیکشن کمیشن حکومت خلاف ورزی سیاست مودی
Petroleum Products
Previous Post پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں، ریل کرایوں، مہنگائی میں اضافہ
Next Post انٹرنیشنل سطح پر پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرتا گائوں
Pakistani Culture

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close