
موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت میں 3دھماکوں سے 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پریکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 2 دھماکے خودکش حملہ آوروں نے کئے جبکہ ایک بم گاڑی میں رکھا گیا تھا۔دھماکوں کی ذمہ داری اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے قبول نہیں کی۔
