
لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیم میں واپسی کیا ہوئی محمد عامر کی تو قسمت ہی کھل گئی۔
عامر انٹر نیشنل کرکٹ میں انٹری کے بعد اب کیربئین پریمئر لیگ کی ڈرافٹنگ کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔ محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ سمیت سینتیس پاکستانی کھلاڑی سی پی ایل ڈرافٹنگ میں شامل ہیں۔
کیربئین لیگ کی ڈرافٹنگ 11 فروری کو ہو گی۔ جس میں پاکستان سینتیس کھلاڑیوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔
