Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آزمائشیں تو زندگی کا حصہ ہیں! لیکن۔۔۔

April 13, 2015 1 1 min read
Brutality
Challenges
Challenges

تحریر: محمد آصف اقبال
کسی شخص کا مخصوص پریشانی میں مبتلا ہونا خود اس کے غلط منصوبوں و اعمال کا نتیجہ ہے؟ دوسروں کی جانب سے منظم و منصوبہ بند سازش ہے؟ خدا کی جانب سے آزمائش میں ڈالا جانا ہے؟ یا پھر خدا کا نازل کردہ عذاب ہے؟ان میں سے کون سی بات مخصوص شخص وگروہ پر نافذ ہوتی ہے اس کا فیصلہ کیا جانا ذرا مشکل ہے۔

اس کے باوجوداگر واقعات کا تسلسل کے ساتھ اورپختہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تونتیجہ تک پہنچناکچھ مشکل بھی نہیںہے۔شرط صرف یہ ہے کہ جائزہ لینے والا فرد و گروہ ہر قسم کے تعصب سے پاک ہوکر،حقیقت پر مبنی نتائج اخذ کرنے کی سعی کرے۔لیکن مشکل اس وقت آتی ہے جبکہ نتائج کے حصول میں ضروری شہادتوں و ثبوتوں کو مسخ کردیا جائے یا پھر انہیں مٹا ہی دیا جائے۔آزمائشوں، مسائل، پریشانیوں اور حادثات ہی کے پس منظر میں ہاشم پورہ قتل عام کو بھی دیکھنا چاہیے۔جس کا تذکرہ انگلش ہفت روزہ’آوٹ لک ‘نے کچھ اس طرح کیا ہے کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس کے ایک کارکن کے قتل نے فوج اور پی اے سی کو ہاشم پورہ قتل عام کے لیے اکسایا تھا اور قتل عام کے بعد ثبوتوں کو یا تو تلف کر دیا گیا یا ثبوت ، شہادتیںو گواہیاں سی آئی ڈی کے سامنے پیش ہی نہیں کی گئیں۔۔۔سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہاشم پورہ کا قتل عام کیا سنگھ پریوار کی انتقامی کارروائی تھی؟ایسی انتقامی کاروائی جس میں فوج کے جوانوں اور پی اے سی کے اہلکاروں نے سنگھ پریوار کا ساتھ دیا؟ یا حقیقت اس کے برخلاف ہے؟واقعہ 22مئی 1987کا ہے۔

Brutality
Brutality

جب میرٹھ شہر سے دوکلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہاشم پورہ نامی ایک محلے کے 42مسلم نوجوانوں کو وردی پوشوں نے بے رحمی سے قتل کیا تھا۔پولیس کے ذریعہ کی گئی قتل عام کی واردات کے بعد سی آئی ڈی کے ایس پی ایس کے رضوی نے 22جون1989ء کی اپنی مذکورہ رپورٹ میں تحریر کیا تھا:واردات کے فوراً بعد اخباروں میں اس طرح کی کچھ قیاس آرائیاں آئی تھیں کہ مقامی طور پر تعینات میجر ستیش چندر کوشک کا ایک بھائی ہاشم پورہ میں21مئی1987ء کو گولیوں کے داغے جانے سے زخمی ہوکر مرگیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ اس ذاتی سانحہ کے سبب میجرستیش چندر کوشک نے اپرگنگا اور ہنڈن کی نہروں کے پاس ہاشم پورہ کے باشندوں کا قتل عام کرایا تھا۔میجر کوشک کی کرنل کے عہدے تک ترقی ہوئی،وہ ریٹائرڈ ہوئے مگر ابتدائی رپورٹ میں ذکر کے بعد سی آئی ڈی نے ان کی مزید کوئی چھان بین نہیں کی اور نہ ہی وزیر اعظم کے دفتر سے سی آئی ڈی کی ابتدائی رپورٹ پر کوئی کاروائی ہوئی۔ دوسرے لفظوں میں سی آئی ڈی کی رپورٹ ٹھنڈے بستہ میں ڈال دی گئی۔متذکرہ رپورٹ اور اس پر عمل درآمد اور پھر حالیہ فیصلہ نہ صرف پورے نظام پر بے شمار سوالات کھڑے کرتا ہے بلکہ حق و انصاف کی لڑائی لڑنے والوں کے حوصلوں کا بھی خون کرتا ہے۔باوجود اس کے حق کے علمبردار جو تمام مذاہب میں موجود ہیں،ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے نہیں ڈرتے۔کیونکہ ظلم کے خلاف خاموشی مجرمین کو مزید شہ دینے کا ذریعہ بنتی ہے وہیں سماج کو بھی اندر سے کھوکھلا کرتی ہے۔

ظلم کے خلاف متحد ہونے والے ابھی ہاشم پورہ قتل عام اور اس کے حالیہ فیصلے پر اپنی آواز بلند ہی کر رہے تھے کہ پولیس انکائونٹر کے دوواقعات اورسامنے آگئے۔ایک واقعہ صندل اسمگلنگ میں ملوث 20افراد کے قتل کا ہے،جو زیادہ تر تامل تھے تو وہیںدوسرا واقعہ تلنگانہ پولیس کے زیر حراست پانچ لوگوں کے انکائونٹر کا ہے۔تلنگانہ انکائونٹر کے تعلق سے اپوروانند سیاسی تجزیہ کار مین اسٹریم میڈیا کی غیر ت کو للکارتے ہوئے کہتے ہیں کہ مرنے والے اگر غریب اور مسلمان نہ ہوتے تو مین اسٹریم میڈیا اس خبر کو لازماً اہمیت دیتی۔برخلاف اس کے ایک ہی دن میں 25افراد ہلاک ہوگئے اور میڈیا خاموش ہے!وہ کہتے ہیں کہ اگر یہ موت کسی بم دھماکہ میں ہوئی ہوتی تو سارے ٹیلی ویژن چینلوں کو بخار آگیا ہوتا،لیکن وہ تو ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر پولیس کی گولیوں سے ہوئی ہے،لہذا مین اسٹریم میڈیا خاموش ہے۔تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا حالیہ انکائونٹر بھی حد درجہ افسوس ناک ہے۔اور خبرکی تفصیل میں اگر جایا جائے تو یہاں بھی پولیس کارروائی پر بے شمار سوالات اٹھے ہیں۔اس کے باوجود ہم نہیں جانتے کہ ان سوالات پر قائم ہونے والے جانچ کمیشن کتنے عرصہ میں رپورٹ دیں گے؟اور وہ فیصلہ بھی ہاشم پورہ قتل عام ہی کی طرح کی ہوگی یا اس کے برخلاف؟ آزاد ہندوستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی بھی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔1947میں بنگال میں فرقہ وارانہ فساد ہوا جس میں تقریباً5سے10 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔1969میں احمدآباد فسادات میں صرف شہر میں 512افراد ہلاک ہوئے اور کل ریاست میں تقریباً3سے 5ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔1983میںنیلی،آسام فسادات میں تقریباً 2 سے 5ہزار افراد ہلاک ہوئے۔1984دہلی فسادات میں 2737افراد ہلاک ہوئے۔1964میں ررکیلا اور جمشید پور فسادات میں 2ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔1980میں مرادآباد فسادات میں تقریباً 2ہزار افراد ہلاک ہوئے۔1989بھاگلپور،بہار فسادات میں تقریباً 800سے 2ہزار کے درمیان افراد ہلاک ہوئے۔

Gujarat Riots
Gujarat Riots

دسمبر1992اور جنوری 1993میں ممبئی ،مہارشٹر فسادات میں8 سوسے2ہزارکے درمیان افراد ہلاک ہوئے۔1985میں احمد آباد،گجرات فساد میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہوئے۔1992میں علی گڑھ، اترپردیش فساد میں176افراد ہلاک ہوئے۔1992ہی میںسورت ،گجرات فساد میں تقریباً 175افراد ہلاک ہوئے۔1990میں حیدرآباد، آندھرا پردیش فساد میں تقریباً 132افراد ہلاک ہوئے۔1967میں رانچی فساد میں تقریبا 200افراد ہلاک ہوئے۔1979جمشید پور، ویسٹ بنگال فساد میں تقریباً 125افراد ہلاک ہوئے۔اسی طرح ,86,1984اور87میںبھیونڈی،میرٹھ اور احمد آبادفسادات میں تقریباً286افراد ہلاک ہوئے۔فرقہ وارانہ فسادات کی یہ وہ مختصر تاریخ ہے جو نہ صرف ہلاک شدگان کی تعداد بتاتی ہیبلکہ ہر فساد میں لاکھوں کی تعداد میں متاثرین کو بھی بہ خوبی سامنے لاتی ہے۔

واقعات کی روشنی میں سوال صرف اتنا سا ہے کہ کیا یہ حادثات ہلاک شدگان و متاثرین کے اعمال کا نتیجہ ہیں،دوسروں کی جانب سے منظم و منصوبہ بند سازش ہے،خدا کا نازل کردہ عذاب ہے یا ڈالی گئی آزمائش؟یا پھر پولیس،انتظامیہ اور انٹلی جنس کی سرد مہری و ناکامی کا نتیجہ ہے؟ گفتگو کا دوسرا اور اہم ترین حصہ رد عمل پر مبنی ہے۔جہاںدیکھنا ہوگا کہ پریشانی جن میں متاثرین مبتلا ہوئے وہ ان کے غلط منصوبوں و اعمال کا نتیجہ تھی؟اگر ایسا ہے تو منصوبوں میں تبدیلی کے لیے فکر و نظرمیںلچک اوروسعت پیدا کی جائے ۔پریشانی اگردوسروں کی منظم و منصوبہ بند سازش کا نتیجہ ہو تو پھر دوسروں کی سازشوں سے قبل ،خود اپنے اندرون کی سازشوں سمجھا جائے۔ساتھ ہی مسائل کے حل میں پیش رفت کی جانی چاہیے ۔اگر یہ محسوس ہو کہ پریشانی متذکرہ وجوہات کی بنا پر نہیںبلکہ خدا نے اپنے بندوں کو آزمانے کے لیے بھیجی ہے۔ساتھ ہی کھرے اور کھوٹے کا فیصلہ کیا جانا مقصود ہے۔تو ایسے موقع پر خدا کے حضور خود کو کھرا ثابت کیا جائے۔اور یہ تب ہی ممکن ہے جبکہ ہم خدا کے وہ تمام حقوق ادا کریں جو ہم پر عائد ہوتے ہیںنیز صبر و تحمل اختیار کرتے ہوئے ثابت قدم رہیں۔لیکن معاملہ ان میں سے کوئی بھی نہ ہو، اور پریشانی خدا کا نازل کردہ عذاب ہو۔ تو ہر اس شخص کو جو اُس عذاب سے بچا لیا جائے،کوئی لمحہ ضائع کیے بنا ، سابقہ اور موجودہ زندگی میں انجام دینے والے اعمال کا باریکی سے جائزہ لیتے ہوئے کمیوں پر گرفت حاصل کرے ،نیززندگی کے شب و روز میں آناً فاناً تبدیلی کے لیے متحرک ومستعد ہوجائے۔قبل اس کے کہ خدا کے عذاب میں وہ بھی مبتلا ہو۔آزمائشیں توزندگی کا حصہ ہیںاور وہ آتی ہی رہیں گی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ وقتاً فوقتاً انفرادی و اجتماعی جائزہ لیا جاتا رہے۔پھر ہر شخص پریشانی کا جو سبب بھی تلاش کرے اسی کی روشنی میںاٹھ کھڑا ہو اور امن و امان کی بحالی کے ساتھ تبدیلی کا آغاز کرے۔

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر: محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
challenges intrigue life Mohammad Asif Iqbal New Delhi زندگی سازش محمد آصف اقبال نئی دہلی واقعات
Yemen Rebels
Previous Post سعودی عرب کا دفاع ہمارا اعزاز ہو گا
Next Post بلوچستان میں آج سے 12 روزہ خسرہ مہم کا آغاز ہو رہا ہے
Measles

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close