Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

محمد بن سلمان کا پاک سرزمین پر فقید المثال استقبال

February 19, 2019 0 1 min read
Mohammed bin Salman
Mohammed bin Salman
Mohammed bin Salman

تحریر : مہر بشارت صدیقی

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ تاریخی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔نورخان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان،وفاقی کابینہ کے ارکان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،پاکستان میں تعینات سعودی سفیر اور دیگر اعلٰی عہدیداروں نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا۔محمد بن سلمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کی ساتویں اہم شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان کا پہلا دورہ جس سعودی فرمانروا نے کیا وہ شاہ سعود بن عبدالعزیز ہیں جنہوں نے پاکستان کے قیام کے 7برس بعد 1954 میں سرکاری طورپر پاکستان کا دورہ کیا، شاہ سعود بن عبدالعزیز کے دورہ پاکستان کے دوران ان کے 5بھائی شہزادہ فیصل، شہزادہ سعد، شہزادہ فہد، شہزادہ منصور اور شہزادہ عبداللہ ان کے ہمراہ تھے، 1954میں سعودی عرب کے شاہ سعود نے پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی میں ہائوسنگ سکیم کا بھی افتتاح کیا، جس کو سعود آباد کہا جاتا ہے۔

شاہ فیصل سے قبل ان کے والد شاہ عبدالعزیز بھی پاکستان آچکے ہیں۔ شاہ سعود کویت میں 1902میں پیدا ہوئے کیونکہ ان دنوں ان کا خاندان جلاوطن تھا، شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے 1966ء میں پاکستان کا دورہ کیا، 1968میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز پاکستان آئے، وہ اس وقت سعودی عرب کے وزیر دفاع تھے، اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے 1974میں شاہ فیصل دوبارہ پاکستان آئے، شاہ فیصل کا یہ دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ انہوں نے ایک برس قبل 1973میں امریکہ کو تیل کی سپلائی بند کر دی تھی، جس وجہ سے امریکہ غصے میں تھا اور امریکہ نے سعودی پر بم گرانے کی دھمکی دی، جس پر شاہ فیصل نے کہا کہ امریکہ تیل کے بغیر تباہ ہو جائے گا لیکن ہم کھجوریں کھا کر اور دودھ پی کر دوبارہ پہلے کی طرح زندہ رہ سکتے ہیں۔

ہم صحرا میں رہنے کے عادی ہیں ، فروری 2006ء میں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ پاکستان آئے، جبکہ اس سے پہلے 2003ء میں وہ بطور ولی عہد سعودی عرب بھی پاکستان آچکے تھے، 2014ء اور 2016میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔سعودی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ ولی عہد محمد بن سلمان کولیکر جیسے ہی پسنی سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو معزز مہمان کا شاندار فضائی استقبال کیاگیا، پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے معزز مہمان کو پروٹوکول دیتے ہوئے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔ پاک فضائیہ کے طیارے مہمان کے طیارے کے دائیں اور بائیں جانب فار میشن میں پرواز کرتے ہوئے انہیں بحفاظت نور خان ایئربیس پر لائے۔اس موقع پر طیاروں نے شاہی مہمان کوسلامی بھی پیش کی۔ محمد بن سلمان طیارے سے مسکراتے ہوئے باہر آئے ،ان کے استقبال کیلئے وزیر اعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر مہمان داری خسرو بختیار طیارے کے قریب آگئے تھے۔محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان سے پرجوش انداز میں گلے ملے۔

معزز مہمان نے آرمی چیف جنرل باجوہ سے بھی گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔دوننھے بچوں نے شاہی مہمان کو پھول پیش کیے جس پر انہوں نے بچوں کے رخسار پر بوسہ لیا۔وزیر اعظم عمران خان معزز مہمان کی گاڑی خود چلاتے ہوئے انہیں ساتھ بٹھا کروزیر اعظم ہاؤس کیلئے روانہ ہوئے۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔محمد بن سلمان کو 5 حصاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی گئی،نور خان ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس تک سعودی ولی عہد کے قافلے کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی،قافلے کی جدید ہیلی کاپٹر نگرانی کرتا رہا۔ جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پرشاہی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑے بڑے بل بورڈز نصب کیے گئے تھے۔ وی وی آئی پی روٹ پر پاکستانی اور سعودی پرچم بھی لگائے گئے تھے۔ رات8 بج کر 49 منٹ پر سعودی ولی عہد وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کا اپنی کابینہ سے تعارف کروایا،اس کے بعدسعودی ولی عہد نے وزیر اعظم سے اپنے اہم وزرا کا تعارف کروایا۔ بعدازاں سعودی ولی عہد نے وزیراعظم ہاؤس میں یادگاری پودا بھی لگایا۔استقبالیہ تقریب کے اختتام پر وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔سعودی ولی عہد کے اعزاز میں وزیر اعظم عمران خان نے رات دس بجے عشائیے کا اہتمام کیا۔عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو پاکستان آمد پرخوش آمدیدکہتے ہیں، پاکستان کیلئے ایک تاریخی دن ہے ، چھ ماہ قبل جب میں وزیراعظم کی حیثیت سے مکہ اور مدینہ گیا اس موقع پر میں نے خانہ کعبہ اور روضہ رسولۖ کے اندر جاکر حاضری دی جو میری زندگی کے بہترین لمحات تھے اس پر میں ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں،سعودی عرب کی قیادت اور عوام مکہ اور مدینہ کی وجہ سے ہمارے دلوں میں رہتے ہیں بلکہ سعودی عرب ہمارا عظیم دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور بہترین دوست ثابت ہوا۔

سعودی عرب نے ہمارے برے معاشی حالات میں مدد کی جو قابل تحسین ہے۔ ہمارے باہمی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں لیکن ہم ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور شراکت داری سے ہمارے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ پاکستان کے معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، سیاحت کے شعبہ کے حوالے سے میری سعودی ولی عہد کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس آتے ہوئے گاڑی میں تفصیلی بات ہوئی ہے۔ سعودی عرب کی طرح پاکستان بھی سیاحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں اس وقت 80 ملین سیاح آتے ہیں جن کی تعدادسعودی عرب 100 ملین تک بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان میں بھی سیاحت کا شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، سعودی عرب سیاحت میں پاکستان سے آگے ہوسکتا ہے لیکن پہاڑوں کے معاملے میں ہم سب سے آگے ہیں۔ وزیر اعظم کی اس بات پر سعودی ولی عہد سمیت شرکا قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔ ایم او یوز سائن کرنے پربہت خوش ہوں،اب دونوں ممالک میں ایسی ریلیشن شپ بننے جارہی ہے جو پہلے نہیں تھی،ہم سی پیک کے تحت دنیا کی بڑی مارکیٹ چین سے منسلک ہو رہے ہیں اور میں سعودی عرب کو اس میں شراکت داری کی دعوت دیتا ہوں۔

میں ولی عہد کے طویل دورہ کی خواہش رکھتا تھا لیکن سکیورٹی مسائل کی وجہ سے وہ دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔سکیورٹی کا مسئلہ نہ ہوتا تو آپ دیکھتے کہ کیسے گلیوں میں لاکھوں لوگ آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی ہر سال فریضہ حج کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں لیکن انھیں وہاں امیگریشن کے کچھ مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے سعودی ولی عہد سے درخواست کی کہ عمر رسیدہ حاجیوں کی امیگریشن کا بندوبست پاکستان کے کچھ شہروں میں کیا جائے جس سے ‘اللہ تعالی ان سے بہت خوش ہو گا۔عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان برادر اور دوست ملک ہیں۔

میں آج پاکستان میں بہت خوش ہوں، ہم پاکستان کے دوست اور برادرملک رہے ہیں، ہم نے مشکل اور سازگار حالات میں مل کر کام کیا ہے ،ہم اسی کو جاری رکھیں گے ،پاکستان کا عظیم قیادت کے ساتھ بہترین مستقبل ہے ،گزشتہ برس 2018 میں پاکستان کی جی ڈی پی 5 فیصد تھی ، پاکستان کو مستقبل قریب میں بہت اہم ملک سمجھتے ہیں،ہمیں انتظار ہے کہ ہمارے شراکت دارہوں گے ،بہت ساری چیزیں ساتھ کریں گے۔ ہمیں مل کر بہت کچھ کرنا ہے۔پاکستان کی معیشت کا مستقبل روشن ہے۔ ہم نے اسی لیے 20 ارب ڈالرز کے معاہدے کیے ہیں جو پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے۔ ہر مہینے اور ہرسال کے ساتھ بڑے نمبرز کے ساتھ یہ سرمایہ کاری بڑھتی جائے گی اور دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

ہم اپنے خطے پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے سرمایہ کاری کر رہے ہیں کہ ایک دن عظیم مشرق وسطیٰ بنے گا اور مشرق میں پاکستان ہوگا۔محمد بن سلمان نے کہا کہ ولی عہد بننے کے بعد مشرق کا میرا پہلا دورہ ہے اور پہلا ملک پاکستان ہے۔ ہم نہ صرف باہمی ترقی اور استحکام کیلئے کام کریں گے بلکہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر علاقائی اور خطے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سعودی عرب میں کام کرنے والے کارکنوں کی سہولیات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے ہرطرح کی ممکنہ سہولیات فراہم کریں گے۔ آپ مجھے پاکستان کا سعودی عرب میں سفیر سمجھیں۔ ہمارے لیے پاکستان بہت اہم ملک ہے ،پاکستان کیساتھ دوستی اوربھائی چارے کومزیدبڑھائیں گے ،یقین ہے پاکستان سیاحت کے لحاظ سے پرکشش ملک بنے گا، اگلے 20 سال میں پاکستان میں سیاحت کاشعبہ فروغ پائے گا،شہزادہ محمدبن سلمان نے کہا سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

Mehr Basharat Siddiqi
Mehr Basharat Siddiqi

تحریر : مہر بشارت صدیقی

Share this:
Tags:
Mohammad bin Salman RECEPTION visited استقبال اہمیت دورہ سعودی سفیر محمد بن سلمان
Shah Mehmood Qureshi - António Guterres
Previous Post بھارتی دھمکیوں کے بعد پاکستان کا اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ
Next Post بل تحسین عمل، عجز و انکسار کا اعلیٰ نمونہ
Mohammad bin Salman – Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close