
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کے بیس سالہ بیٹے کو منشیات کیس میں ایک سال قید کی سزا سنا دی۔
معزول صدر کے بیٹے عبداللہ مرسی کو مارچ میں منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عبداللہ اور اس کے ساتھی کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔
مرسی خاندان نے اس سزا کو اپنے خاندان کے خلاف حکومتی سازش قرار دیا ہے۔ مصر میں فوجی انقلاب کے بعد سے معزول صدر مرسی پہلے ہی ایک سال سے نظر بند ہیں۔
