Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

محمد شہزاد اسلم راجہ کے پہلے مجموعہ کالم آوارگی کی تقریب رونمائی

March 3, 2015 0 1 min read
Book Awargi By S.A Raja

لاہور (حسیب اعجاز عاشر سے) گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر قذافی سٹیڈیم لاہور کے پنجاب کیفے ٹیریامیں معروف کالم نویس محمد شہزاد اسلم راجہ کے پہلے مجموعہ کالم ”آوارگی” کی رونمائی کے حوالے سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔محمد شہزاد اسلم راجہ نے ١٩٩٦ء میں نوائے وقت ملتان کے ہفتہ وار ایڈیشن ”پھول اور کلیاں” سے اپنے قلمی سفر کا آغاز کیا،اور آج کئی اخبارات اور میگزین میں انکی تحریریںشائع ہو رہی ہیں،محمد شہزاد اسلم راجہ نئی نسل کے حقیقی ترجمان لکھاری ہیں ۔خوبصورت الفاظ کا چنائو، منفرد مگر عام فہم اندازِبیان ہی دن بہ دن اِنکے قارئین میں اضافے کا سبب ہیں،انہیں زندگی کے ہر شعبے اور ہر پہلو کے بریک بینی سے کئے گئے مشاہدات کو سلیقے سے قرطاس پر بکھیرنے کا ہنر خوب آتا ہے۔ درحقیقت یہ ”آوارگی” ایک جنون کا نام ہے اور یہ جنون ہے۔۔۔ سچ کو سچ لکھنے کا، جھوٹ کو جھوٹ لکھنے کا، دوست کو دوست لکھنے کا، دشمن کو دشمن لکھنے کا،یہ جنون ہے تلخ حقائق لکھنے کا، تنقید برائے اصلاح لکھنے کا، نئی نسل کی رہنمائی کرنے کا، یہ جنون ہے ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے کا، عوام کو قوم بنانے کا،پاکستان کے روشن پہلو کو اُجاگر کرنے کا، اقوام عالم میں پاکستان کا کھویا ہوا وقار حاصل کرنے کا، یہ جنون ہے مذہب اسلام کے حقیقی درس محبت،اخوت،امن،مساوات کو عام کرنے کا۔محمد شہزاد اسلم راجہ کی یہ جنونیت اِنکی تحریروں کے عنوانات،الفاظ اور جملوں سے چمکتی دھمکتی کرنوں کی ماننداُبھر کر اطراف کو منور کرنے میں محوِ عمل ہو چکیں ہیں۔

نامور شاعر و ادیب جناب زاہد شمسی کے زیرِ صدارت اِس تقریب میں جناب شہزاد عاطر(سخنور انٹرنیشنل)، محترمہ یاسمین بخاری،جناب وسیم عباس اور حسیب اعجاز عاشرنے مہمانانِ خصوصی کی حثیت سے شرکت کی۔نظامت کے فرائض ندیم اظہر ساگر(ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ سلطنت لاہور) نے انتہائی حسن و خوبی سے اپنے منفرد انداز دلکش جملوں اور برجستہ عمدہ اشعار کے انتخاب کے ساتھ انجام دیئے،استقبالیہ کلمات بھی ندیم اظہر ساگر کے حصے میں آئے۔تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد علی افضل نے حاصل کی جبکہ علی رضاقادری نے ہدیہ نعت ِرسول مقبولۖ پیش کرکے دلوں کو منور کر دیا۔تالیوں کی گونج میں شہزاد اسلم راجہ نے صدرِ محفل جناب زاہد شمسی کے ہمراہ کتاب کی باقاعدہ رونمائی عمل میں لائی۔جنرل سیکرٹری بزمِ غالب ڈاکٹر ابرار اور سیکریٹری ادب سرائیک ایڈوکیٹ سفینہ سلیم چوہدری نے اِس موقع پر شہزاد اسلم راجہ کو مبارکباددی اورپھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔جناب پروفیسر عرفان پاشا(کالم نگار،براڈ کاسٹر، شاعر و ادیب) اور جناب ظہیر سلہری(ایڈیٹوریل انچارج روزنامہ سمائ) غیر متوقع وجوہات کی بنا پر شرکت سے قاصر رہے ۔
جناب سیداسلم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسلم راجہ ہمارے لئے کسی اثاثے سے کم نہیں۔سادہ الفاظ میں مگر پُر اثر اور بامقصد لکھتے ہیں ۔اِن کی تحریریں نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔حکمرانوں پے تنقید بھی کرتے ہیں مگر ہر تحریر کے اختتام پر اصلاح کا پہلو بھی نمایاں ہوتا ہے۔”آوارگی” کی اشاعت پر دلی مسرت ہے۔ڈھیروں مبارکبادیںاور دعائیں کہ انکی تحریروں کا سلسلہ جاری رہے۔

فوزیہ چغتائی نے شہزاد اسلم راجہ کے کالم با عنوان ”میرا کارنامہ زندگی میری حسرتوں کے سوا کچھ نہیں”میں لکھے گئے اِس شعر سے”وقت بدلا دیس کی حالت نہیں بدلی۔۔قوم کے رہبر تیری عادت نہیں بدلی”سے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آج کا نوجوان دلبرداشتہ ہو چکا ہے ۔ہماری قوم کے حکمرانوں کو اپنے رویوں پے نظرثانی کی اشد ضرورت ہے ،وعدوںکی پاسداری پے خاص توجہ دینا ہو گی تا کہ نئی نسل میں نہ امیدی نہ پنپ سکے۔ اِسی کوتاہیوں کی نشاندہی شہزاد کے کالموں میںکی گئیں ہیں۔انہوںنے محمد شہزاد اسلم راجہ کو اُنکی قلمی جہادپرخراجِ تحسین بھی پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہزاد ایک سچا محب وطن پاکستانی ہے۔دعاگوہ ہیں کہ اللہ تعالی انہیں اِس نیک کام میں استقامت دے اور”آوارگی” اپنے نیک مقاصد کے حصول تک اپنی منزل کے جانب گامزن رہے۔

جناب محمد عباس شاہ(چیئرمین دارالشعور پبلیکیشنز) نے محمد شہزاد اسلم راجہ کو ”آوارگی” کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارئے ہاں سچ بولنے کے وقت سچ نہیں بولا جاتا ،سچ اُّسوقت بیان ہوتا ہے جب اُسکی افادیت بلکل صفررہ جاتی ہے مگر شہزاد اسلم راجہ یقینا داد و تحسین کا مستحق ہے جو اُس وقت سچ لکھ رہا جب اِسکی ضرورت ہے اور یہی سچ صیح راہوں کے تعین کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ہم اِنکے ہر قدم پر انہیں کامیابیوں کی دعائیںدیتے ہیں۔

حسیب اعجاز عاشر (دبئی) کا کہنا تھا کہ محمد شہزاد اسلم راجہ کے کالم نگاری اور شخصیت کے حوالے سے کچھ کہا جائے تووقت کی قلت آڑے آجائے جتنے عمدہ لکھاری ہیں اتنے نفیس انسان بھی ہیں۔اِنکے تمام کالموں کا مطالعہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔انکی سچائی انہیں دوسرے لکھنے والوں میں ممتاز رکھتی ہے۔مجھے قوی اُمید ہے کہ اگرنئی نسل اِس ”آوارگی” کا مطالعہ کر لے تو وہ انشاء اللہ تعالی آوارگی سے بچ کر اِس ”آوارگی” کی لت میں پڑ جائیگی،جو اُن کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انہیں کتاب کی اشاعت پر دلی مبارکباد۔دعاگوہ ہیں کہ زورِ قلم اور زیادہ۔

وسیم عباس نے شہزاد اسلم راجہ کی کتاب ”آوارگی” پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس کی ایک ایک تحریر پڑھنے کے قابل ہے اِنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو خو ب نبھایا ہے ،انہیںنہ شہرت کی حوس ہے نہ ذاتی کسی مفاد سے غرض۔یہ لکھتے ہیں تو فقط معاشرے کی اصلاح کے لئے لکھتے ہیں۔وطنِ عزیز سے انکی انتہا کی محبت اِنکے کالموں سے خوب چھلکتی ہے۔یہ نئی نسل کے کالم نویسوں کی صفِ اول میں شمار ہوتے ہیں،دل کی گہرائیوں سے ”آوارگی” کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محترمہ یا سمین بخاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کم عمری میں اتنی دلیری سے پاکستان کا حقیقی منظر نامہ اور تلخ حقائق کو بے نقاب کرنا ایک قابل تحسین امر ہے یقینا اِس سے بانی پاکستان کی روح کو سکون حاصل ہو گا۔ہمیں اِ ن جیسے ہی قلمی جہاد کرنے والوں کی اشد ضرورت ہے تا کہ غلطیوں سے اپنی اصلاح ہو سکے ہو اور پاکستان اُس رنگ میں نظر آسکے جسکے لئے اِسے حاصل کر سکے۔ڈھیروں دعائیں کے ساتھ انہیں ”آوارگی” کی اشاعت پر بھرپور مبارکباد۔

شہزاد اطہر نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ شہزاد اسلم راجہ وہ گیانی ہے جس نے جتنا سفر خدائی کے ساتھ کیا ہے اس سے دُگنا سفر وہ اپنی ذات کی پہنائیوں میں کر چکا ہے۔وہ لوگوں کو بے مقصد بے سمت سفر کرتا دیکھ کر تڑپ جاتا ہے۔وہ اپنے قلم کو تبر بنا کر جھاڑ جھنکار کو کاٹ کر اپنے لئے اور اپنے وطن کے لوگوں کے لئے ایک خوشنما منظر بناتا ہے جہاں سے روشن آسمان کو دیکھا جا سکتا ہے،یہی تباین اس کو دوسروں سے منفرد بناتا ہے۔ مجھے اسلم راجہ پر فخر ہے اور میری دعائیں اور محبت اس کے ساتھ ہیں۔

صاحبِ محفل محمد شہزاد اسلم راجہ نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے صدرِ محفل،مہمانانِ خصوصی اور تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنکی شرکت ،اور اظہارِ چاہت نے تقریب کو یادگار بنا دیا،بعدازاں حبیب جالب کے اِس شعر ”یہ اعجاز ہے حسنِ آوارگی کا۔۔جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے”سے آغاز کرتے ہوئے کہا یہ شعر ہی میرے عنوان”آوارگی”کی وجہ بنا اپنے قلمی سفر پر روشنی ڈالی اور اِس سفر سے وابستہ حسین، دلچسپ و یادگار واقعات کو بھی حاضرین کی نذر کیا انہوں نے اُن شخصیات کا ذکر بھی بڑے احترام سے کیا جنکی حوصلہ افزائی اور رہنمائی انکے لئے تقویت کا باعث رہی جن میںانکے والد محترم محمد اسلم راجہ (محرحوم)،ولدہ محترمہ، اِنکی شریک حیات سمیرا شہزاد،چچا محمد افضل، بھائی ڈاکٹر آصف اسلم سمیت ایم سلیم طالب، شہزاد عاطر،کمال ایوب صدیقی،پروفیسر عاصم درانی،زاہد شمسی،محترمہ صغراء صدف، خاقان حیدر غازی، سید فراصت بخاری، وسیم عباس، حسیب پاشا، پروفیسر عرفان پاشا،سید اسلم جاوید ہاشمی اور حسیب اعجاز عاشر کے نام شامل تھے۔ اختتام پر انہوں نے ایک بار پھر تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ میرا پہلا مجموعہ کالم آپ کے ہاتھوں میں ہے اور آپکی،اہل ادب کی حوصلہ افزائی کی متقاضی ہے۔

اپنے صدارتی خطبے میں صدرِ محفل جناب زاہد شمسی نے محمد شہزاد اسلم راجہ کو اُنکے پہلے مجموعہ کالم ”آوارگی” کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی اور خوبصورت تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ کی خدمات کو بھی خوب سراہا انہوں نے ندیم اظہر ساگر کی نظامت کو بھی پسند کیا جنکی قابلِ تعریف انداز نے آغاز سے اختتام تک محفل کی رنگینیوں کی لمحہ بھر کے لئے بھی کمی نہ آنے دی،انہوں نے کہا تحریر وہی باقی رہتی ہے جو خون سے لکھی جائے۔ سچائی کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دینے سے نہ تو تحریر زندہ رہتی ہے اور نہ ہی تحریر لکھنے والا تاریخ کا حصہ بنتا ہے۔نظامی صاحب کا یہ جملہ ”سچ نہ لکھنا عصمت دری کے مترادف ہے” میرے اندر رچا بسا ہے اور لکھاریوں کو قلم سے حرف ،لفظ اور جملے لکھ دینے سے پہلے اِسی انمول سبق کو مدِنظر رکھنا چاہیے۔میرے لئے یہ کہنا باعثِ مسرت ہے کہ محمد شہزاداسلم راجہ بھی انہیں راہوں کا مسافر ہے جس راہ پے نہ سر جھکتاہے اور نہ ہی سچ بکتا ہے۔میرے دل سے اِنکی صحت ،لمبی زندگی اور میدانِ صحافت میں بھرپورکامیابیوں کی دعائیں ہیں۔اختتام پر انہوں نے اپنا ایک قطعہ شہزاد اسلم راجہ کی نذرکرکے شرکاء محفل سے بھرپور داد و تحسین سمیٹی۔

اس بات پے ہے ایمان بہت
یہ مٹی ہے ذیشان بہت
میں پاکستان کا بیٹا ہوں
بس یہ میری پہچان بہت

ناظمِ محفل ندیم ساگرنے جس دلنشین ومعطر فقرات کے ساتھ دعائیہ و اختتامیہ کلمات پیش کئے، سبھی اِن کے مداح ہوئے۔ تقریب میں سجاد بخاری،ماجد امجد ،ایم اے تبسم ،محمد عمران سمیت مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والی کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔فوٹو سیشن میں شرکاء ہر دلعزیز محمد شہزاد اسلم راجہ کے ہمراہ فوٹو کے لئے بے تاب نظر آئے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء گرما گرم چائے کی ضیافت سے لطف اندوزبھی ہوئے۔

Book Awargi By S.A Raja
Book Awargi By S.A Raja
Book Awargi By S.A Raja
Book Awargi By S.A Raja
Share this:
Tags:
columns lahore Launch تقریب رونمائی کالم لاہور
Layyah
Previous Post بیٹے کے قاتلوں کی رہائی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟
Next Post فوزیہ قصوری کے جاں نثار
Fauzia Kasuri

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close