Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مہمند ایجنسی میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات

September 10, 2017 0 1 min read
Mohmand Agency
Mohmand Agency
Mohmand Agency

تحریر : سعید بادشاہ
مہمند ایجنسی میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات گزشتہ چار پانچ سال سے محسوس کئے جارہے ہیں۔ اس دوران گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ اور موسم گرما طویل ہوتا جارہا ہے۔ موسمی بارشوں کا تسلسل ٹوٹ کر اس میں ریکارڈ کمی نوٹ کی جارہی ہے۔جس کی وجہ سے اناج کی پیداوار مایوس کن حد تک کم ہوکر رہ گیا ہے۔بارانی زمینوں پر گندم کی کاشت کے لئے بروقت بارش نہ ہونے سے فصل حاصل کرنا تو درکنار تخم بھی ضائع ہوجاتا ہے۔گندم اور بھوسہ حاصل نہ ہونے سے زمینداروں کے گھروں میں انسانوں اور مویشیوں کی فاقوں تک نوبت آئی ہے۔ گرمی اور خشک سالی کی وجہ سے چمرکنڈعلینگار، عیسیٰ خیل درہ، امبار، غلنئی، شاتی کور اور دیگر پہاڑوں میں چشمے سوکھنے سے چراگاہیں بنجر میں تبدیل ہورہے ہیں۔ ماحول میں اس تبدیلی سے پہاڑوں میں بسیرا رکھنے والے چرندوں، پرندوں اوردیگر جانوروں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔

ان پہاڑی حیات نے امکانی طور پردور دور کے نسبتا آباد پہاڑوں اور چراگاہوں کا رخ کرکے نقل مکانی کی ہے۔پانی کی قلت کے باعث سبزہ نہ اگنے اور گندم کے بھوسے کا حاصل نہ ہونے سے مال مویشی بھی غذائی قلت کا شکار ہوکر رہے ہیں۔ جس سے مقامی سطح پر دودھ اور گوشت کی پیداوارمیں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے دوسرے علاقوں سے سپلائی ہونے پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ بے وقت کی طوفانی بارشیں سبزیوں کے موسم میں ژالہ باری اور آندھیاں فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن جاتے ہیں۔ سیلابی ریلے آبادی اور زرعی زمینوں کو بہا لے کر لاکھوں روپے کا نقصان کرجاتے ہیں۔ جس کے ازالے یامعاوضے کے لئے حکومت اور لوکل انتظامیہ کے پاس بھی کوئی پروگرام نہیں۔ سمال ڈیمز اور تالاب نہ ہونے کی وجہ سے سیلابی پانی نقصان کر کے برساتی نالوں میں سے ہوتے ہوئے دوسر علاقوں کو بہہ جاتے ہیں۔مہمند ایجنسی کے اکثر علاقوں میں موسم گرما کے دوران کئی ماہ تک بارشیں نہیں ہورہی۔ جس سے میدانی اور پہاڑی درختوں کے نشونما رکنے کے علاوہ زیر زمین پانی کی سطح مزیدنیچے چلی گئی۔

آبنوشی و آبپاشی کے ٹیوب ویل اور ڈگ ویلوں میں پانی کے ذخیرے تشویشناک حد تک کم ہوگئی ہے۔ جس کے نتیجے میں ہیڈ کوارٹر غلنئی کے مضافاتی گاؤں سمیت بیشتر علاقوں میں پینے تک کا پانی ناپید ہوتا جارہاہے۔ لوگ گھریلوں ضروریات کے لئے فی ٹینکر پندرہ سو روپے تک خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔ اس کی استطاعت نہ رکھنے والے بعض گاؤں کے غریب خاندانوں نے ضلع چارسدہ اور ضلع پشاور کو نقل مکانی کی ہے۔غلنئی گاؤں کے عمائدین نے ایک پریس کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ اگر غلنئی بارانی ڈیم جس پر پچیس کروڑ خرچ ہوکر پچاس فیصد کام ہوا ہے کو جلد از جلد مکمل نہیں کیا گیا تو پینے کے پانی بحران سے پورا گاؤں نقل مکانی کر جائینگے۔ انہوں نے مذکورہ ڈیم کو زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے کی واحد امید قرار دی ہے۔آبپاشی کے لئے پانی کی کمی واقع ہونے سے کاشتکاربھی سبزیاں اور دیگر نقد آور فصلیں کاشت نہ کرسکے ہیں اور زرعی زمینیں بھی مرحلہ وار بنجر ہوکر بڑی تعداد میں کاشتکار بے روزگار ہورہے ہیں۔

مہمند ایجنسی میں موسمیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے اثرات کے بارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت مہمند ایجنسی سعید خان نے بتایا کہ مہمند ایجنسی میں روز گار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ کاشتکاری کے پیشے سے وابسطہ ہیں۔ یہاں کی زرخیز زمین گندم، جوء اور مکئی کی فصلوں کے علاوہ پیاز، ٹماٹر، دھنیا، مرچ، گوبھی، شلغم اور دیگر سبزیوں کی پیداوار کیلئے مشہور ہیں۔ مگر گزشتہ کئی سالوں سے گلوبل وارمنگ کے منفی اثرات کے باعث اناج اور نقد آور سبزیوں کے کاشت میں تشویشناک حد تک کمی واقع ہو رہی ہے۔ اور کاشتکاروں کوسالانہ لاکھوں روپے کے خسارے کا سامنا ہونے پر ان کے خاندانوں کی معیار زندگی مزید پست ہوگیا ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بارانی زمینوں پر امسال کے لئے گندم اور جوء کی فصلیں نومبر اور دسمبر کی بجائے جنوری اور فروری میں بارش کے بعد ہوئی۔ دو ماہ کا وقت کم ملنے کے سبب پیداور نہیں ہوئی اور بیج بھی ضائع ہوگئی۔ جبکہ ٹیوب ویل اور ڈگ ویل کے آبی زمینوں پر کاشت تو بروقت ہوئی مگر درمیانی عرصے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے فصل کو درکار پانی نہ ملا۔ اس لئے اس کی پیداوار بھی تسلی بخش نہیں ہوئی۔ اس موسمیاتی تبدیلی اور گرمی کے دورانیے میں اضافے سے سرسوں کی فصل نہ ہو سکی۔ کیونکہ درکار آب و ہوا اور ماحول اب میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جون اور جولائی میں ریکارڈ گرمی اور خشک سالی سے زیر زمین پانی کی سطح تشویشناک حد تک گر گئی۔ ٹیوب ویل اور کنویں خشک ہو کر آبپاشی کی پانی صرف ابنوشی تک آگئی۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے رواں سال مہمند ایجنسی کے کاشتکار موسم گرما کے نقد آور سبزیاں کاشت نہ ہو سکی۔

اس کے علاوہ ہیڈ کوارٹر غلنئی سمیت تمام تحصیل حلیمزئی میں کنویں خشک ہونے اور پانی کی سطح نیچے جانے سے لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ دریائے کابل سے تحصیل خویزئی کے راستے یا لوئر مہمند کے نہری علاقوں سے غلنئی تک پائپ لائن کے ذریعے پانی فراہمی کے منصوبے شروع کی جائے۔پانی کی کمی سے دوچارغلنئی ہیڈکوارٹر تحصیل کو لوئر مہمند سے پائپ لائن کے ذریعے پانی فراہمی کے لئے 2004؁ میں اس وقت کے پولیٹیکل ایجنٹ صاحبزادہ محمد انیس مرحوم نے اس میگا واٹر سپلائی منصوبے پر عملدرآمد کی کوششیں کئے مگر ان کے تبادلے کے بعد سردخانے کی نظر ہوا۔ بارانی اور سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے جگہ جگہ سمال ڈیمز بنائے جائے۔ غلنئی ڈیم منصوبے کی تکمیل سے بھی نمایاں بہتری آئیگی۔ کیونکہ آنے والے وقتوں میں بارشیں مزید کم ہو گی۔ اور پانی کی قلت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مہمند ایجنسی کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پانی کی غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں۔ بارش کے پانی کو بھی گھروں میں محفوظ کرنے کے طریقے اپنائے۔ گاؤں اور دیہات میں چھوٹے چھوٹے تالاب بنا کر کپڑوں کی دھلائی اور دیگر کاموں میں استعمال کئے جائے۔ حکومتی سطح پر جدید سائنسی طریقوں سے فصلوں اور سبزیوں کے ایسے بیجوں کے ایجاد پر تحقیق کی جائے جو اس طرح کے موسموں میں کاشت ہو سکے۔ ورنہ بڑی تعداد میں کاشتکار بے روزگاری سے دو چار ہو جائینگے۔

مہمند ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ویٹرنری مفتی عبدالرازق نے اس حوالے سے بتایا کہ مہمند ایجنسی میں بارشیں کم اور موسم گرم ہونے سے دودھ اور گوشت کی مقامی طور پر پیداوار میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔کیونکہ موسم گرما اورسرما میں گھاس اور چارہ نہ اگنے سے ما ل مویشیوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔کیلشم اور فاسفورس کی کمی سے جانور لاغر اور معذور ہورہے ہیں۔کم بارشوں کی وجہ سے جانوروں کی جراثیمی بیماریاں آسانی سے پھیل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گائے کے بہترین افزائش نسل کے مصنوعی طریقے سے پیدا ہونے والے گائے مقامی گائیوں کے نسبت نازک اور موسمی شدت کا کم مقابلے کی اہلیت رکھتے ہیں اور خوراک بھی ان سے زیادہ کھاتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیاں بھی اس پر جلدی اثر انداز ہوکر بیمار کرادیتے ہیں۔بارشیں کم ہونے سے پہاڑی علاقوں میں غذائی قلت کے سبب مویشی پال زمینداروں نے بھیڑ بکریوں اور گائے بیچنا شروع کردی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہمند ایجنسی قدرتی خالص دودھ کی جگہ ملک پیک اور ڈبہ بند دودھ نے لی ہے۔اور مقامی طور پر پالے جانے والے مویشیوں کی افزائش نسل کم ہوکر گوشت کی ضرورت بھی ضلع چارسدہ اور ضلع پشاور سے منگوا کر پوری کی جاتی ہے۔ جس کی حلال ہونے اور مضر صحت نہ ہونے کی پہچان بھی مشکل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینداروں اور عام لوگوں کے پالے ہوئے گھریلو مویشیوں کے لئے چارے کی ایسی بیجوں کی ضرورت ہے جو سخت موسم اور کم پانی کا موحول برداشت کرکے سرسبز رہے۔ بارشوں کا پانی سٹور کرکے بھی گھاس اگائی جاسکتی ہے۔ مگر اس کے لئے عوام میں شعور پید کرنا اور موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے خصوصی مہم چلانے کی ضرورت ہوگی۔

Mohmand Agency
Mohmand Agency

عالمی حدت میں اضافے کے مہمند ایجنسی پر منفی اثرات کے حوالے سے محکمہ جنگلات مہمند ایجنسی کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر فاروق خان کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی میں گلوبل وارمنگ کے اثرات مرحلہ وار ظاہر ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی عالمی مسئلہ ہے۔جس میں ذمہ دار ممالک ہی زیادہ اس کی وجہ ہے کیونکہ عالمی حدت بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ فضا میں موجود کاربن گردانی جاتی ہے۔امریکہ ساری دنیاکا پچیس فیصدی کاربن فضا میں خارج کرتا ہے۔ مہمند ایجنسی میں نئے درخت اور جنگلات لگانے سے منفی اثرات کم کئے جاسکتے ہیں۔جنگلات کی حفاظت کرنا عوامی فریضہ قرار دیا جائے۔کیونکہ ایک تناور درخت ائیر کنڈیشنرز سکیل کے سے دس ٹن ٹھنڈک فراہم کرتی ہے جو کھلی فضا میں کم محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ درختیں بادلوں اور بارشوں کو بھی کھینچ لاتی ہیں۔اس لئے درختوں کی کٹائی میں بھی اختیاط ضروری ہے۔ ایندھن یا دیگر ضروریات کے لئے ہمیشہ پکا درخت کاٹیں۔ درخت کو کبھی بھی جڑ سے نہ اکھاڑے کیونکہ کٹا ہوا درخت پھر اگتا ہے۔ ایک درخت کاٹنے پر کم از کم دو نئے پودے لگانا اپنے اوپر لازمی کیا جائے۔ مہمند ایجنسی میں کوئی بھی جتنے پودے لگانا چاہتے ہیں تو محکمہ جنگلات انہیں مفت پودے فراہم کریگی۔ انہوں نے کہ محکمہ جنگلات مہمند ایجنسی نے وسیع رقبے پر جنگلات لگائے ہیں۔ تحصیل پڑانگ غار میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے لگائے گئے جنگلات سے وہاں کی فضا اور ماحول بھی صاف ہے۔ واٹر لیول کنٹرول ہونے کے ساتھ بارشوں میں بھی زیادہ کمی نہیں ہوئی ہے۔کاشتکاروں پر بھی اپر مہمند کے نسبت زیادہ منفی اثرات نہیں پڑے ہیں۔ اب مختلف علاقوں میں مزید پودے اور جنگلات لگائے جارہے ہیں جن کی دیکھ بھال عوام اور خواص پر فرض ہیں۔ مہمند ایجنسی کو ایندھن میں خود کفیل بنانے میں محکمے کے ساتھ عوام کا اہم کردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات مہمند ایجنسی کا سالانہ فنڈ سات سال پہلے کے نسبت پچاس فیصد کم کردیا گیا ہے۔ اس میں اضافہ ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جنگلات لگا کر مہمند ایجنسی میں بالواسطہ طور پر موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا شدت کم کیا جا سکے۔

تحریر : سعید بادشاہ

Share this:
Tags:
Climate change mohmand agency منفی اثرات مہمند ایجنسی
Karachi
Previous Post ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی مرحوم کا چہلم آج بعداز ظہر ہو گا
Next Post تیرے بن کیا جینا، حصہ دوم
Tere Bin Kya Jeena

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close