
مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی کی تحصیل علیم زئی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علیم زئی کے علاقے خواجہ وسط میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے 2 بھائی دب گئے۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے سے نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
