
مہمند ایجنسی میں غلنئی سے گندھاب ڈیم جانیوالی پک اپ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث پک اپ میں سوار 3 مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پک اپ میں دس افراد سوار تھے جو مزدوری کی غرض سے گندھاب ڈیم جا رہے تھے۔ مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
