Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

محسن اردو، رومانی، جذباتی، انقلابی شاعر جوش ملیح آبادی !

February 21, 2015 0 1 min read
Malih Abadi
Malih Abadi
Malih Abadi

تحریر : اختر سردار چودھری
جوش ملیح آبادی 5 دسمبر 1898 کو پیدا ہوئے اور 22 فروری 1982کو ان کا انتقال ہوا۔ ان کا اصل نام شبیر حسین تھا 1914 میں سینئر کیمرج کا امتحان پاس کیا ،اس کے بعر عربی ،انگریزی، فارسی، سنسکرت سیکھی ،عربی مولانا ہادی رسوا سے ،فارسی مولانا قدرت سے ،1916 میں ان کے والد کی وفات کے بعد کچھ مالی حالات کے سبب اور کچھ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے تعلیمی سلسلہ جاری نہ رکھ سکے ترجمہ کا کام شروع کیا یہ کام ان کا آبائی کام تھا ان کے والد ،دادا،پردادا دوسری زبانوں کا ترجمہ اردو میں کرتے رہے،اردو کی ترقی میں اس خاندان کا بہت ہاتھ ہے جس کا مختصر ذکر آگے آئے گا ۔ان کو 1925 میں عثمانیہ یونیورسٹی میں ترجمے کے شعبے کا نگران مقرر کر دیا گیا۔ جوش 1920 سے 1955 تک اطلاعات ونشریات دہلی کے ماہنامہ آجکل کے مدیر رہے ۔انہوں نے نظام حیدر آباد کے خلاف ایک نظم لکھی تو ان کو ریاست بدر کر دیا گیا ۔اس کے بعد ماہنامہ کلیم جاری کیا جو کہ چار سال جاری رہاپھر اسے ماہنامہ نیا ادب میں ضم کر دیا ۔ بہت سی دیگر وجوہات کے ساتھ صرف اس لیے کہ بھارت میںانتہاپسندوں کی طرف سے اردو زبان کو خطرات لاحق ہیں اور پاکستان کی قومی زبان اردو ہے وہاں اردو پھلے پھولے گی اسے ترقی دینے کے لیے ،جوش بھارت چھوڑ کر 1958 میں پاکستان آگئے ۔اگر آج وہ پاکستان میں اردو کا حال دیکھتے جو ہو رہا ہے تو اس فیصلے پر پچھتاتے جس ملک کی قومی زبان اردو ہو لیکن سرکاری زبان انگریزی ہو ،جس ملک کی تعلیم کو مادری زبان کی بجائے انگلش میں رائج کیا جا رہا ہوں ،جس ملک میں سکول میں بچوں کو جرمانہ اس پر ہو کہ اس نے اردو میں بات کیوں کی ،اس ملک کے باسیوں کو ڈوب مرنا چاہیے ۔ جوش کو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے بہت روکا کہ پاکستان نہ جائو ،جواہر لال نہرو سے ان کے انتہائی قریبی تعلقات تھے لیکن جوش اردو کی محبت میں پاکستان آ ئے ،اس کی ترتیب ،لغات ،بابائے اردو مولوی عبدالحق کے ہمراہ اردو زبان کی لغت کے لیے بہت کام کیا ۔افسوس کی بات ہے کہ اس بات کا ہمارے لکھاری بہت کم تذکرہ کرتے ہیں ۔کہ جوش محسن اردو ہیں ۔انہوں نے سائنسی اصلاحات کا اردو میں ترجمہ کیا تا کہ سائنس کو سمجھنا آسان ہو سکے ادبی مجلہ “۔کلیم” میںا ن کے ایک مضمون کا عنوان دیکھیں “ا ردو ادبیات میں انقلاب “کی ضرورت وہ اردو سے محبت کرنے والے شاعر تھے۔

کچھ نقاد کہتے ہیں اقبال ،غالب کے بعد سب سے بڑے شعر جوش تھے ،لیکن نہ جانے شہرت فیض و فراز کو کیوں اتنی ملی ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ پیمانہ کون سا ہے جس پر فیض ،فراز،جوش کی شاعری کے معیار کو تولا گیا ہے ۔فیض و فراز بہت اچھے شاعر ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن جوش کیا کم ا ہم شاعر ہیں ۔باقی چھوڑیں جوش کی صرف کتابوں کے نام ہی اتنے بامعنی ہیں کہ ان کو اسی پر کوئی ایوارڈ دیا جانا چاہیے تھا ۔ان کی کتابوں کے نام آخر میں درج ہیں ۔جوش نہ صرف اردو بلکہ ہندی،فارسی،عربی اور انگریزی میں بھی ید طولیٰ رکھتے تھے ۔انہوں نے قومی اردو لغت کی ترتیب و تالیف میں بھر پور معاونت کی ۔انجمن ترقی اردو ،اور دارالترجمہ میں خدمات سرانجام دیں ۔جب ان کو ریاست بدر کیا گیا ان کا جرم یہ تھا کہ ا نہوں نے ریاست حیدر آباد کے والی کی طرز حکمرانی کے خلاف نظم لکھی تھی جس پر ریاست بدر ہوئے ۔انہوں نے ایک ادبی مجلہ کلیم کا آغاز کیا جس میں اردو کی ترقی،حکومت (انگریز)سے نجات،وغیرہ پر کالم لکھے ۔انہوں نے ایک بہت خوبصور ت نظم “حسین اور انقلاب “انہی دنوں لکھی ،جس پر ان کو شاعر انقلاب کے خطاب سے نوازا گیا ۔ جوش نے جوش میں آکر اتنا لکھا ہے کہ اس پر کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں ،اس مختصر مضمون میں یہ ممکن نہیں کہ ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے ۔میں صرف ان کی شاعری اور زندگی کی چند جھلکیاں قارئین تک پہچانا چاہتا ہوں ، جوش نے اپنی شاعری کی ابتدا غزل سے کی ان کی سینکڑوں مشہور غزلیں ہیں شعر دیکھیں ۔
ارض و سماء کو ساغر وپیمانہ کر دیا
رندوں نے کائنات کو میخانہ کر دیا
ملا جو موقع تو روک دوں گا جلال روز حساب تیرا
پڑھوں گا رحمت کا وہ قصیدہ کہ ہنس پڑے گا عتاب تیرا
جوش نے رباعیات بھی اپنے آپ کو منوایا ،ان کی ایک رباعی دیکھیں ۔
زردار کا خناس نہیں جاتا ہے
ہو آن کا وسواس نہیں جاتا ہے
ہوتا ہے جو شدت ہوس پر مبنی
تا مرگ وہ افلاس نہیں جاتا ہے
جوش نے مرثیہ نگاری بھی کی کہا جاتا ہے کہ میر انیس و دبیز کے بعد ان کے لکھے مرثیے کو بے پناہ مقبولیت ملی ان کا یہ شعر تو زبان زد عام ہے ۔
ذرا انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین
انہوں نے فلمی گانے بھی لکھے فلم آگ کا دریا جو اپنے زمانے کی سپر ہٹ فلم تھی میں آپ کے لکھے ہوئے گانے ہیں جن میں سے ایک گانے کا بول تھا ،اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں۔

۔جوش کی نظموں کے صرف نام پڑھ کر ہی ان کے جذباتی وانقلابی شاعری کا اندازہ ہو جاتا ہے ، ان کی ایک نظم کے چند فقرے دیکھیں ۔
اے بستگان گیتی
ندا آرہی ہے آسمان سے
کہ آزادی کا اک لمحہ ہے بہتر
غلامی کی حیات جادواں سے
اٹھائے گا کہاں تک جوتیاں سرمایہ داروں کی
جو غیرت ہے تو بنیادیں ہلا دے شہر یاروں کی
ازل سے نوع انسانی کے حق میں طوق لعنت ہے
کسی ہم جنس کی چوکھٹ پہ عادت سر جھکانے کی
جوش نے مذہبی رسم و رواجوں کے خلاف بدعات کے خلاف بہت سی نظمیں لکھیں ایک نظم مجھے بہت پسند آئی نام ہے ” مردوں کی دھوم” اس کے چند فقرے آپ کی نظر ہیں ۔
اوہام کے طوفان اٹھائے ہوئے مردے
عقلوں کو مزاروں پر چڑھائے ہوئے مردے
لیلائے تفکر کو سنورنے نہیں دیں گے
تحقیق کی نبضو ں کو ابھرنے نہیں دیں گے
اس بات کا بیڑا اٹھائے ہوئے مردے
ان ایک نظم” شریک حیات سے خطاب” کو دیکھیں اور بتائیں کسی اور شاعر نے اتنی تندی ،جوش ،کسی اور شاعر نے کب یہ سب کہا ہو گا ۔
اے شریک زندگی اس بات پر روتی ہے تو
کیوں میرا ذوق ادب ہے مائل جام و سبو
کس لیے اس پر نہیں روتی کہ اہل خانقاہ
ڈاڑھیوں سے ہندیوں کو کر رہے ہیں روسیاہ
کس لیے اس پر نہیں روتی کہ تیرے نونہال
بن رہے ہیں مغربی تہذیب سے رنگ جمال
کس لئے نہیں روتی کہ تھے جو شہسوار
آج ان لڑکوں میں ہے لیلیٰ و سلمیٰ کا نکھار

Pakistan
Pakistan

پاکستان بننے کے بعد جوش کچھ عرصہ بھارت میں رہے ۔جہاں ان کو پدما بھشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پاکستان میں جوش کو بھی حسب روایت اس مردہ پرست قوم نے بعد از مرگ ہلال امتیاز سے نوازا ۔ ایک بات کی سمجھ نہیں آتی ہماری قوم اپنے اصلی رہنمائوں،حقیقی محسنوں کی قدر کیوں نہیں کرتی جوش اردو سے دین اسلام سے پاکستان سے محبت کرنے والا شاعر جس کی شاعری میں ہر رنگ ہے جن کو شاعر انقلاب کا حقیقت میں خطاب ملا ،جس کا بھارت کا وزیر اعظم دوست تھا جو اس کی خواہش ٹھکرا کر پاکستان آیا ،جس نے اردو زبان کی لغت کی ترتیب میں ہاتھ بٹایا اس کی بجائے پاکستان میں فیض و فراز کو زیادہ کیوں پسند کیا جاتا ہے اور فیض کو تو اکیسویں صدی کا شاعر کہا جاتا ہے حالانکہ یہ بات کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں ہے ۔یہ بات میں فیض کے بارے میں جب میں نے فیچر لکھا (جو کہ کئی ہفت روزہ ،ماہنامہ،اور اخبارات میں شائع ہوا )اس میں بھی لکھی کہ اکیسویں صدی کا شاعر فیض کو صرف اس لیے کہا گیا کہ وہ انقلاب بذریعہ کیمونسٹ کا قائل تھا اور علامہ اقبال انقلاب بذریعہ اسلام کے قائل تھے حکومت پاکستان کی جانب سے 2011 کے سال کو فیض صدی کے طور پر منانے کا علان کیا تھا۔بے شک فیض ایک بہت بڑے شاعر ہیں لیکن بہت سے تجزیہ نگاروں ،قلم کاروں ،کی نظر میں یہ مناسب نہیں تھا ۔یعنی جس بنا (ادب کی خدمت )پر ان کو صدی کا شاعر قرار دیا جا رہا ہے اس پر تو غالب ،جوش،میر زیادہ پورے اترتے تھے ۔غالب کو علامہ اقبال سے بعض بڑا شاعر مانتے ہیں ایسے میں فیض کو صدی کا شاعر قرار دینا میری سمجھ سے باہر ہے۔

اس لیے یہ کہنا مناسب ہے کہ ان کو کیمونسٹ خیالات رکھنے کی بنا پر اتنی شہرت ملی اور وہ بیرون ممالک ایک بہت بڑے ادیب کے طور پر جانے گئے ۔ اس سے انحراف نہیں کہ وہ اردو ادب کے ایک معتبر لکھاری ہیں اسی طرح جوش کی شاعری کا معیار کسی بھی طرح فیض سے کم نہیں ان کی پاکستان کے لیے قربانیاں بھی ہیں اور خدمات بھی اس کے باوجود ان کو اکیسویں صدی کا شاعر قرار کیوں نہیں دیا گیا ؟؟؟ان پر لکھاریوں نے کثیر تعداد میں مضامیں کیوں نہیں لکھے ؟؟جوش ملیح آبادی کی بارے میں لکھنے سے پہلے ان کی چند کتابوں کا مطالعہ کیا تو ان کی شاعری میں ڈوبتا چلا گیا ۔بقول خود ان کے بہت جی خوش ہوا اے ہم نشیں کل جوش سے مل کر ابھی اگلی شرافت کے نمونے پائے جاتے ہیں خاندانی ،واراثتی ادیب ۔کیونکہ ان کے والد ،دادا،پردادا بھی ادیب ،صاحب کتاب تھے ۔ان کا ذخیرہ الفاظ بہت وسیع ہے انہوں سے اردو کے ہر طرح کے الفاظ استعمال کیے ،الفاظ میں روانی و سلاست بھی ہے ،ان کی نظموں ،غزلوں میں تشبیہات و استعمارے کا خوب استعمال ہے ایسا ان سے پہلے کسی نے اردو میںپے در پے تشبیہات و استعماروں کو استعمال نہیں کیا ۔ان کی شاعری میں ردیف ،قافیہ کا استعمال اور شاعری بھی باوزن ہے ، جوش کثیر التصانیف ادیب تھے،

ان کی وہ کتابیں جو بہت مشہور ہوئیں ان کے نام درج ذیل ہیں کتابوں کے ناموں میں ہی دیکھیں کتنا جوش ہے ۔روح ادب ،آوازہ حق ،شاعر کی راتیں ،جوش کے سو شعر،نقش و نگار،پیغمر اسلام ،حسین اور انقلاب ،آیات و نغمات ،عرش و فرش ،سرورو خروش،سموم و سبا ،طلوع فکر ،موجد و مفکر ،قطرہ قلزم،نوادر جوش،الہام وفکر ،شعلہ و شبنم ،جنون و حکمت ،فکر ونشاط ،سنبل و سلاسل ،حرف و حکایت ،سرود و خروش،عرفانیات جوش،یادوں کی بارات ،رامش و رنگ ،سیف و سبو ،ابہام و افکار ،نجوم و جواہر ،محران و مضراب ،مقالات جوش، اوراق زریں ،مکالمات جوش ،وغیرہ جوش کے بہت سے لطیفے بھی ہیں ایک مولوی کی جوش سے بہت اچھی دعا سلام تھی کئی روز کی غیر حاضری کے بعد جوش سے ملنے آئے ۔تو جوش نے وجہ پوچھی ،تو مولوی کہنے لگے کیا بتائوں جوش صاحب ،پہلے ایک گردے میں پتھری تھی ،اس کا آپریشن ہوا اب دوسرے گردے میں پتھری ہے۔جوش صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا ” میں سمجھ گیا اللہ تعالی آپ کو اندر سے سنگسار کر رہا ہے۔

Muhammad Akhtar Sardar
Muhammad Akhtar Sardar

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:
Tags:
Mohsin poet revolutionary romantic Urdu اردو امتحان انقلابی جذباتی شاعر محسن
Pakistan
Previous Post نظریہ پاکستان کا احیاء کیوں ضروری ہے؟
Next Post آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ عرفان شہید میموریل فٹ بال کلب نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
Football Tournament

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close