
لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے معین خان کو کلین چٹ دے دی، شہریار خان کہتے ہیں کہ معین خان نے ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی، ان کا معاملہ ختم ہو گیا ہے۔
لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں جوئے خانے جانے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کی پی سی بی میں پیشی ہوئی۔ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی جس میں معین خان نے شہریار خان کو جوئے خانوں کا دورہ کرنے کی روداد سنائی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان ، معین خان کی وکالت کرنے میڈیا کے سامنے پیش ہوئے ۔ چیئرمین پی سی بی نے مانا تو سہی لیکن ساتھ ہی معین خان کی وضاحت پر انہیں کلین چٹ بھی دے دی۔
شہریار خان بھی معین خان کی زبان بولنے لگے ، کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے اکثر ہوٹلوں میں کیسینوز ہوتے ہیں جہاں کھانا بھی کھایا جاتا ہے اور جوا بھی کھیلا جاتا ہے ۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق معین خان چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے لیکن واپس آسٹریلیا نہیں جائیں گے۔
