Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

چشمہ چشت

March 23, 2018March 23, 2018 0 1 min read
Dargah of Moinuddin Chishti
Dargah of Moinuddin Chishti
Dargah of Moinuddin Chishti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
حق تعالیٰ فرماتے ہیں ہم جس کو پسند کر تے ہیں جس پر بہت پیار آتا ہے اُس کے دل میں قطرہ عشق ٹپکا دیتے ہیں ‘وہی قطرہ سمندر بن کر سالک کو نور حق میں شرابور کر دیتا ہے ‘نوجوان معین الدین کے لیے رحمت حق چھلک پڑی تھی ‘اشار ہ غیبی کے تحت کامل فقیر حضرت ابراہیم قندوزی روٹی کا خشک ٹکڑا نوجوان معین الدین کے منہ میں ڈال چکے تھے اپنا فرض ادا کر کے جناب ابراہیم قندوزی تو وہاں سے چلے گئے لیکن درویش کامل روٹی کے ٹکڑے میں روحانی لنگر دے کر گئے تھے ‘ناجانے درویش کے نوالے میں کیا بات تھی روٹی کا ٹکڑا جیسے ہی حلق سے اُترا نو ر کی روشن لکیر با طن کے عمیق ترین گوشوں کو نور میں نہلاتی چلی گئی ‘نو رحق نے فوری اپنا کام کیا وہی با غ اور زمین جو کل تک درخشاں مستقبل کی امین نظر آتی تھی اب خا ر دار جھا ڑیاں لگ رہی تھیں با غ کی زرخیزی بنجر زمین نظر آرہی تھی با غ کی ہریالی کی جگہ سلگتے جھلستے ریگستانوں نے لے لی تھی ‘ہر چیز حقیر نظر آنے لگی ‘طبیعت میںہیجان ‘وحشت، تلاش اور اضطراب بھر گیا ‘قلب و روح عشقِ مصطفی ۖ اور عشق الٰہی سے معمو ر ہو گئے ‘کامل درویش اپنا کام کر کے چلا گیا تھا لیکن نو جوان کی دنیا ہی بدل گئی تھیا۔

دنیا کی حقیقت ہیرے جواہرات مٹی کے ڈھیلے نظر آنے لگے دنیا سرا ئے لگنے لگی ‘آخرت کی فکرکا چشمہ پھو ٹ پڑا’ اگلے دن ہی با غ اور چکی فروخت کر دی ‘لوگوں نے نوجوان سید زادے کو بہت سمجھا یا کہ یہ تم کیا بے وقوفی کر رہے ہو اپنی دنیا اور مستقبل اجاڑ کر خو د کو کس کے سہا رے چھو ڑ رہے ہو ‘یہ حما قت نہ کرو لیکن نوجوان کے سامنے دنیا کی حقیقت کھل چکی تھی نوجوان راز زندگی ‘حقیقت ِ زندگی جان چکا تھا با غ اورچکی بیچنے کے بعد جو اگلا عمل نو جوان نے کیا اُسے دیکھ کر لوگ ششدر ہ گئے ‘دنیا دار نوجوان سے ایسے عمل کی بلکل بھی تو قع نہیں کر رہے تھے لیکن تاریخ کے اوراق ایسے ہزاروں واقعات سے روشن ہیں جب کسی پر حق تعالیٰ کے نو ر کی تجلی وارد ہو ئی تو اُس نے دنیا کے مال و زر زمین جائیداد کو جو تے کی ٹھو کر پر رکھ کر اڑا دیا اور پھر ساری عمر دنیااور دولت کی طرف سر سری نظر سے بھی نہ دیکھا ‘ما دیت پر ست لو گ حیران تھے کہ نوجوان نے جا ئیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کھڑے کھڑے غریبوں مسکینوں میں با نٹ دی ‘دنیا پر ست حیرت سے مستقبل کے عظیم ترین فقیر کو دیکھ رہے تھے جن کو قیا مت تک کے لیے دلوں پر حکمرانی کرنا تھی ‘دنیا پر ست سمجھ رہے تھے نوجوان کسی ذہنی خلل کا شکار ہو گیا ہے۔

نوجوان کی دماغی حا لت بگڑ گئی ہے کیونکہ کو ئی بھی ہو ش مند انسان ساری جائیداد اللہ کی راہ میں خر چ کر کے ہاتھوں کو نہیں جھا ڑ تے لیکن نوجوان معین اہل دنیا کو حیران کر چکا تھا ‘دنیا دار اُس نو ر سے بے خبر تھے جو نوجوان معین الدین کے قلب و روح کو منور کر چکا تھا ‘ایسا نو ر جس کے سامنے ما دیت پر ستی کے سارے اندھیرے اجا لوں میں بدل جا تے ہیں ‘بچپن میں ہی والدین کی آغوش سے محرومی کیوجہ سے معین الدین علم کی تکمیل سے محروم تھے ‘علم سے دوری معین الدین کو مضطرب رکھتی تھی علم سے دوری خلش کی طرح کانٹا بن کر خیا لا ت کو زخمی کر تی تھی نوجوان معین الدین کی شدید خو اہش تھی کہ وہ کسی طرح اپنا علمی سفر مکمل کر سکے’ اب دنیا وی خرا فات سے آزادی ملی تو فوری طو ر پر علم کے حصول کی طرف متو جہ ہوئے ‘ تلاش علم کے لیے خرا سان کو چھو ڑ کر ثمر قند بخا را کی راہ لی جو اُس وقت اسلامی تعلیمات کے لیے دنیا جہاں میںمشہو ر تھا یہاں پر معین الدین نے پہلے قرآن مجید حفظ کیا پھر تفسیر ‘فقہ ‘حدیث اور دوسرے علوم سے اپنی علمی پیا س بجھا ئی آپ نے دنیا وی علوم کے لیے بے شما ر اساتذہ کے در پر حا ضر ی دی ‘تا ریخ میں آپ کے زیادہ اساتذہ کا تذکرہ نہیں ملتا لیکن مو لانا جسام بخا ری کا ذکر ملتا ہے جن سے معین الدین نے قرآن مجید حفظ کیا ۔ کامل درویشوں کی طرح بچپن سے ہی معین الدین مضطرب اوربے چین فطرت کے مالک تھے ‘آپ سمجھتے تھے کہ دنیا وی علوم حاصل کر نے کے بعد با طن کا ہیجان ‘وحشت ‘اضطراب ختم ہو جا ئے گا با طنی سکون کا جام ملے گاا۔

ظاہری علوم کے بعد بھی دل و دما غ آتش سوزاں میں اُسی طرح جھلس رہے تھے بلکہ علم حاصل کر نے کے بعد یہ بے چینی اور بھی بڑھ گئی کسی پل چین نہ تھا معرفت الٰہی اور عشق الٰہی کی آتش پہلے سے بھی تیز ہو گئی اِس آتش کو صرف مر د کامل یا نگا ہِ مر شد ہی سرد کر سکتی تھی ‘اب کامل مرشد کی راہنما ئی ضروری ہو گئی تھی اب کامل مرشد کی تلاش میں صحرا گردی شروع کر دی ۔ چپے چپے کی خا ک چھانتا یہ نو جوان نیشا پو ر کے نزدیک ایک بستی ہرون میں داخل ہو ا جہاں اِس جگر سوختہ بے قرار نو جوان کو مرد کامل مل گئے جن کا نام حضرت عثمان ہرونی تھا نوجوان مقنا طیسی کشش کے تحت خانقاہِ چشتیہ کی طرف بڑھ گیا ‘چشتی کا لفظ سب سے پہلے حضرت خوا جہ اسحق شامی کے نام کے ساتھ استعمال ہوا ‘خوا جہ اسحق شامی شام کے رہنے والے تھے لیکن انہوں نے رشد و ہدایت کے لیے چشت کا انتخاب کیا تھا جو خراسان کے قریب چھو ٹا سا قصبہ تھا لیکن قدرت نے اس چھو ٹے سے علا قے سے جلنے والے چراغ چشت کو شہرت دوام سے ہمکنا ر کر دیا ۔نوجوان سید زادے کو اپنی منزل یہاں نظر آئی تو ڈیرہ جما لیا ‘آپ طالب علم کے طو رپر حضرت عثمان ہرو نی کی با رگاہ میں داخل ہو تے رہے مگر بے نیاز استاد نے معین الدین پر بلکل بھی تو جہ نہ دی استاد کا رویہ معین الدین کو ما یو سی میں دھکیل دیتا لیکن آپ ہمت کر کے بار بار حضرت عثمان ہرونی کی خدمت میں حا ضر ہو تے رہے ‘ایک دن نوجوان نے استاد محترم سے گزارش کی کہ خدارا اب مجھے اپنی غلا می میں لے لیں مرید بنا لیں ‘بیٹا میں اپنا بو جھ نہیں اٹھا سکتا تمہا را کیسے اٹھا ئوں گا ‘استاد محترم معین الدین کو ٹا لنا چاہتے تھے لیکن معین الدین با ر بار اصرار کر تے رہے کہ آپ کے سینکڑوں مریدین ہیں ایک میں بھی ہو جائوں گا تو کونسا فرق پڑھ جا ئیگا لیکن استاد اب بھی ٹال رہے تھے لیکن معین الدین کا جذبہ ادب احترام دیکھ کر حلقہ مریدی میں داخل کر لیا ‘معین الدین مرشد کی با رگا ہ میںتقریبا ڈھا ئی سال تک رہے آپ غلا موں کی طرح دن رات مرشدکی خدمت کر تے ۔ہرگزرتے دن کے ساتھ معین الدین کے جذبہ عشق و احترام میںاضا فہ ہو رہا تھا ‘حضرت عثمان ہرونی کے با رے میں تذکرہ نگا ر لکھتے ہیں کہ آپ نے جان بو جھ کر خود کو چھپا یا ہو ا تھا ‘دنیا جہان سے لو گ آپ کی شہرت سن کر آپ کے پا س آتے بغور آپ کے شب و رو ز کا مطالعہ کر تے جب کوئی کرامت نہ دیکھتے تو واپس لوٹ جا تے کہ شیخ بھی دنیا دار انسان ہیںا۔

اِن کا روحانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے جب سارے لو گ شیخ کو چھو ڑ کر چلے گئے تو انہوں نے نوجوان معین الدین سے بھی کہاکہ جب سارے چلے گئے تو اب تم کیوں نہیںجاتے ‘اپنا وقت بر باد نہ کر و کسی دوسرے در پر حاضری دو لیکن معین الدین نے مرشد کے پا ئوں پکڑ لئے اور کہا شہنشاہ اب میں صرف آپ کا ہو چکا ہوںکسی اور کا دروازہ نہ دکھا ئیں نہ میں نے کہیں جانا ہے ‘معین الدین کا جذبہ احترام دیکھ کر جو ش رحمت حرکت میں آئی ‘مر شد نے والہا نہ انداز میںمعین الدین کو سینے سے لگا یا آسمان کی طرف دیکھا اور کہا اے رب ذولجلا ل اب تو بھی معین الدین کو قبو ل فرما لے جس نے مجھے تنہا نہیں چھو ڑا ‘دعا قبو ل ہو چکی تھی معین الدین نو ر حق میں شرا بو ر ہو رہے تھے نو ر کی تیز شعاع قلب و روح کو منور کر تی چلی گئی نو ر کی شدت سے تما م حجا بات اٹھتے چلے گئے ‘مر شد بو لے اوپر دیکھو دیکھا تو نظریں درمیان میں حا ئل وسعتوں کو پا ر کر تی چلی گئیں ‘عرش سے تحت اثریٰ تک نظر آرہا تھا معین الدین متحیر تھے مرشد نے ہا تھ سامنے کیا اور کہا دو انگلیوں کے درمیان دیکھو ‘نو جوان معین الدین نے دو انگلیوں کے درمیان عجیب و غریب منا ظر دیکھے جو ما ورائے عقل تھے ‘مرشد بو لے معین الدین تم اٹھا رہ ہزار دنیا ئیں دیکھ رہے ہو ‘معین الدین پو ری کائنات دو انگلیوں میں دیکھ رہے تھے ‘چشمہ چشت ابل رہاتھا ‘معین الدین کے قلب و روح منور ہو رہے تھے بعد میں جب بھی کو ئی سالک حضرت عثمان ہرونی سے روحانیت کی بھیک مانگتا تو آپ فرماتے میرے پا س جو کچھ بھی تھا وہ میںنے معین الدین کو دے دیا۔

PROF MUHAMMAD ABDULLAH KHAN BHATTI SB
PROF MUHAMMAD ABDULLAH KHAN BHATTI SB

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
Future knowledge World درویش دنیا علم مستقبل
Journalism
Previous Post سیاست، صحافت اور کثافت
Next Post تین روز کے دوران ڈالر 5 فیصد مہنگا، بیرونی قرضوں میں 900 ارب روپے کا اضافہ
Dollar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close