Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پیسہ ہضم کھیل ختم

May 16, 2017 0 1 min read
China-Pakistan Economic Corridor
China-Pakistan Economic Corridor
China-Pakistan Economic Corridor

تحریر : جاوید ملک
یہ کہانی نہیں ایک عبرت ہے، تلخ ترین حقیقت، سچائی کی مٹی میں گندھا ہوا ایک سبق۔ لیکن سبق تو زندہ قومیں سیکھتی ہیں مردہ قومیں تو گدھے کھاتی ہیں گردے بیچتی ہیں خودکشیاں کرتی ہیں اور پھر خود ہی اپنی ذلالت کا تماشہ کرتی ہیں سیٹیاں بجاتی ہیں بھنگڑے ڈالتی ہیں اور تالیاں پیٹتی ہیں۔

فد محمد میرا کالج فیلو تھا ۔کلاس کا ذہین ترین طالبعلم ،ہروقت پڑھائی کی فکر میں غلطاں ،جب ہم سب لوگ موج مستی کررہے ہوتے تو اس وقت بھی وہ کالج لان ،لائبریری یا کیفے ٹیریا کے کسی کونے میں بیٹھا موٹی کتابوں میں الجھا ہوتا تھا ۔ پڑھاکو ،بقراط سقراط ،کتابی کیڑانہ جانے ہم نے اس کے کیا کیا القابات دے رکھے تھے ۔ ہم سب اسے جی بھر کر چھیڑتے، آوازیں کستے مگر وہ اپنی دھن میں مگن رہتا کسی سے الجھتا نہیں تھا سنی ان سنی کردیتا ہر بار جب نتائج آتے تو وہ نمایاں پوزیشن لیتا یونیورسٹی میں بھی جب اس کی پوزیشن آئی تو اخبار میں تصویر چھپی لمحہ بھر کیلئے ہم سب دوستوں کو رشک آیا تھوڑی حسد بھی محسوس ہوئی مگر پھر سب بھول بھلا کر اپنی فضولیات میں لگ گئے۔

ہم نے کالج کلاسوں میں حاضری کم دی اور ہڑتالیں زیادہ کیں ۔نو ورک نوکلاس بائیکاٹ بائیکاٹ کا نعرہ بلند کرنے کا بہانہ ڈھونڈتے تھے مگر جیسے تیسے کرکے ایک دو کے سوا سبھی دوست ہی ماسٹرز کرگئے۔کالج اور شہر بھر میں ہنگاموں کی وجہ سے مشہوریہ سارے حکمران سیاسی جماعت کے مقامی نمائندوں کے منظور نظر تھے اس لیئے کالج کے دروازے سے قدم باہر رکھتے ہی نوکری کا پروانہ ان کے ہاتھ میں تھا۔

مجھ پر صحافت کا بھوت سوار تھا دوستوں کے بے پناہ اصرار کے باوجود میں نے سرکاری ملازمت اختیار کرنے سے انکار کردیا اور شعبہ صحافت میں قسمت آزمائی کیلئے شہر اقتدار کا رخ کرلیا ۔وقت کا پہیہ اپنی رفتار سے گھومتا ہے خبر ہی نہ ہوئی اور سالوں بیت گئے ۔ میں اب ایک اخبار کا ایڈیٹر تھا مصروفیات اس قدر تھی کہ دن رات کی تفریق مٹ گئی تھی کولہوکے بیل کی طرح ہروقت اخبار کے مسائل میں الجھا رہتا تھا ۔وہ بھی ایک ایسا ہی دن تھا اخبار کے صفحہ اول پر ایک خبر غلط چھپ گئی تھی اور میں نیوز روم والوں پر گرج برس رہا تھا کہ آفس بوائے نے اطلاع دی کہ کوئی فدا محمد نامی شخص مجھ سے ملنا چاہتا ہے۔دماغ پر زور دیا مگر کچھ یاد نہ آیا ۔ میں نے آفس بوائے کو کہا کہ اسے انتظار کا بولے اور پھر اپنے کام میں لگ گیا ۔ مجھے یاد نہیں کتنا وقت گزر گیا لیکن ڈھیڑھ دو گھنٹے تو ضرور ہوگئے تھے جب آفس بوائے چائے دینے آیا تو پوچھا ”سر اس شخص کو کیا کہوں …انتظار کرے یا چلا جائے ” تب مجھے یاد آیا کہ میں نے تو کسی کو انتظار کا کہا تھا ۔ میں نے اسے فوراًبلانے کا کہا اور جیسے ہی وہ میرے کمرے میں داخل ہوا انکھوں کے سامنے برسوں پہلے کی جیسے فلم سی چل گئی ہو۔ ”ارے پڑھاکو تو … یار بہت معذرت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ تم ہو ” اپنے کالج فیلو کو اتنا انتظار کرانے پر مجھے عجیب سی خفت محسوس ہورہی تھی اپنی شرمندگی کو رفع کرنے کیلئے میں اسے بڑے پرتپاک طریقے سے ملا اور اس کے لاکھ انکار کے باوجود فوراً کھانا منگوالیا۔

اِدھر اُدھر کی باتیں ،کالج کی کچھ یادیں ہلکی پُھلکی گپ شپ کے بعد میں نے پوچھا ” کیا کررہے ہو آج کل؟” ” میں ابھی تک بے روزگار ہوں ” ایک لمحہ کیلئے تو مجھے ایسے لگا جیسے کسی نے کھولتا ہوا گرم تیل میرے کانوں میں اُنڈیل دیا ہو ۔میرے کالج کا سب سے ہونہار ،نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنا لوہا منوانے والا طالبعلم ابھی تک حصول روزگارکیلئے جوتیاں چٹخارہا ہے ۔ ”تم ابھی تک بے روزگار ہو” فرط حیرت سے میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ”ہاں یار مجھے نہیں معلوم کے یہ نظام زیادہ برا ہے یا میرے نصیب …میں ملازمت کیلئے درخواستیں دے دے کر بنک چالان بھر بھر کے ،ٹیسٹ اور انٹرویوز میں جاجاکر تھک گیا ہوں … بچوں کو ٹیوشنز پڑھا کر بہ مشکل دال روٹی اور حصول ملازمت کیلئے طلب کردہ فیسیں پوری کرتا ہوں مگر ابھی تک نامراد ہوں ۔ اب تو اپنی کم عقلی پر رونا آتا ہے کہ جتنی رقم حصول ملازمت کی کوششوں پر ضائع کی اسے جمع کرلیتا تو کم ازکم ایک کریانہ کی دوکان تو ضرور ڈال سکتا تھا ۔مجھے بہت دیر سے سمجھ آئی کہ دوست یہاں قابلیت کوڑیوں کے بھائو بھی نہیںبکتی سفارش اور رشوت ہی سکہ رائج الوقت ہے ‘وہ ایک لمحہ کیلئے رکا اس کے ہونٹوں پر عجیب طنزیہ سی مسکراہٹ تھی
”تم صحافی ہو ان حکمرانوں سے کیوں نہیں پوچھتے کہ ہر آسامی خالی ہے کہ اشتہار کے ساتھ یہ سینکڑوں روپے طلب کرکے پہلے ہی بے روزگاری کی آگ میں جھلستے ہوئے نوجوانوں کو مزید امتحان میں کیوں ڈالتے ہیں ۔ نت نئی ٹیسٹنگ سروسز کے نام پر ان بے روزگار وں کی جیبیں کیوں کھنگالتے ہیں ؟جب چند سفارشی پہلے سے ہی بھرتی کیلئے منتخب کرلیئے جاتے ہیں تو پھر ملک بھر سے ہزاروں لوگوں کو خوار کرکے ان کی بے بسی کا تماشہ کیوںلگایا جاتا ہے …کیوں،کیوں آخر کیوں ؟”
وہ چلاگیا مگر اس کے سوالوں کے چابک کئی روز تک میرے ضمیر کو لہو لہان کرتے رہے ۔کئی دن تک اس کی آنکھوں میں بسی مایوسی مجھے رلاتی رہی مگر پھر اپنی ہی ذہانت ،قابلیت بھاری بھر کم نمبروں اور میڈلز کے بوجھ تلے دبا سسکتا ہوا یہ نوجوان میری مصروفیات کی دھول میں کہیں گم ہوگیا۔

آج پھر برسوں بعد مجھے فدامحمد بہت یاد آیا ہے ۔ آج کل سوشل میڈیا پر سی پیک جیسے حساس پروجیکٹ میں کام کرنے والی ایک مشہور چائینہ کمپنی کے نام سے منسوب ایک پیغام چل رہا ہے کہ کمپنی کو تین لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کی ضرورت ہے اس پیغام کے آخر میں دو رابطہ نمبر اور ایک ای میل بھی دیا گیا ہے ۔ اس چائینہ کمپنی کا شمار دنیا کی چند بہترین کنسٹریکشن کمپنیوں میں ہوتا ہے اور اس کے چند ذمہ داران سے میری اچھی دعا سلام ہے جب اس حوالے سے میں نے ان سے استفسار کیا تو معلوم ہوا کہ یہ سب جھوٹ ہے اور کمپنی کا اس سے کوئی تعلق نہیں گویا نوسربازوں کا کوئی گروہ سادہ لوح بے روزگاروں کی جیبیں کاٹنے کیلئے متحرک ہو گیا ہے۔

آپ نے کبھی سوچا کہ دنیا میں سب سے غلیظ ترین کام کون سا ہے میرے خیال میں تو محرومیوں ،پریشانیوں اور تنگ دستی میں گھر ے کسی لاچار کو خواب دکھا کر لوٹ لینا ہے۔یہ لوگ جونک سے بھی بدتر ہیں وہ بھی جسم میں خون کے دوچار قطرے چھوڑہی دیتی ہے گدھ بھی اتنا نہیں نوچتے جتنے معاشرے کے یہ ناسور بے روزگاروں کو نوچتے ہیں۔حکومتی چھتری تلے بیٹھے بابوئوں کو تو ہم نوسرباز بھی نہیں کہہ سکتے کہ مبادا کہیں کار سرکار میں مداخلت نہ ہوجائے ۔ وہ تو جو کھیل رچا رہے ہیں سورچا رہے ہیں کوئی شاید کبھی یہ بھی پوچھنے کی جرأت نہ کرسکے جہاں حکومتی اللوں تللوں پر اربوں خرچ ہوجائیں وہاں بے روزگاروںسے ٹیسٹ انٹرویو کے نام پر رقوم بٹور نے کا کیا اخلاقی جواز ہے ؟لیکن ہم ہاتھ باندھ کر اپنے سیکورٹی اداروں سے یہ ضرورپوچھتے ہیں کہ ان کی ناک تلے نت نئے فراڈ کھیلے جاتے ہیں ۔ کبھی مضاربہ کے نام پر عام لوگوں کی جمع پونجی لوٹ لی جاتی ہے کبھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر ایک جعلی میسج کے ذریعے عام لوگوں کو پھانسا جاتا ہے ۔ کبھی بیرون ملک اور کبھی اندرون ملک ملازمتوں کے پر کشش جھانسے دے کر پہلے ہی دووقت کی روٹی کو ترستے مفلسوں کی زندگی کو اور مشکل بنادیا جاتا ہے مگر ادارے میٹھی لسی پی کر سورہے ہوتے ہیں ان کو انگڑائی اس وقت آتی جب لوٹ مارکرنے والے پیسہ ہضم کھیل ختم کا باقاعدہ اعلان کردیتے ہیں بے روزگاری کی آگ میں جھلستے فدا محمد جیسے یہ لاکھوں نواجون جو حصول ملازمت کیلئے مانگ تانگ کر فیسیں بھرتے ہیں ہمارے معاشرے کا ایک ایسا بھیانک اور مکروہ چہرہ ہیں جس کا سوچ کر بھی اس نظام سے گھن آتی ہے اور اس پر آنکھیں بند کرلینے والے ارباب اختیار پر لعنت بھیجنے کو من چاہتا ہے۔

Javed Malik
Javed Malik

تحریر : جاوید ملک

Share this:
Tags:
Economic Corridor finish Javed Malik money reality sports story truth پیسہ حقیقت ختم سچائی کھیل کہانی
Talhar
Previous Post تلہار کی خبریں 16/5/2017
Next Post پانی مانگتے ہو حکومتی رٹ چیلنج نہیں ہونے دیں گے
Water Issue

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close