
مونٹریال (جیوڈیسک) مونٹریال میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سربیا کے نووک جوکووچ، فرانس کے رچرڈ گیس کے کیخلاف پورے ردھم میں نظر آئے، ورلڈ نمبرون نے یہ میچ چھ ایک اور چھ دوسے جیت کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
ایک اور کوارٹر فائنل میں اسپین کے رافیال نڈال نے آسٹریلیا کے میرنکومیٹوسوچ کو چھ دو اور چھ چار سے ہرا دیا۔ نڈال سیمی فائنل میں جوکووچ سے مقابلہ کریں گے۔
