
ماسکو (جیوڈیسک) روس میں وکٹری ڈے کی سالانہ پریڈ کی ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، روس میں اس سال بھی وکٹری ڈے پر خصوصی پریڈ کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
ریڈ اسکوائر پرسیکڑوں فوجی جوانوں نے پریڈ کی ریہرسل میں حصہ لیا۔ جنگی سازو سامان سے لیس فوجی دستوں نے روس کی دفاعی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا، روس میں ہر سال نو مئی کو جنگ عظیم دوم میں سوویت یونین کی فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔
