
ماسکو (جیوڈیسک) جی ٹوئینٹی کانفرنس کا آغاز آج سے روس میں ہو رہا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون روس پنہچ گئے۔ ساتویں جی ٹوئینٹی کانفرنس آج سے روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ میں ہورہی ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے کئی ممالک کے سربراہان روس پہنچ گئے ہیں۔ کانفرنس کے موقع پر سیکیورٹی کے نہایت سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
جی ٹوئینٹی کانفرنس میں دنیا کے بڑھتے ہوئے اقتصادی اور معاشی مسائل کے علاوہ شام کے مسئلے بھی غور کیا جائے گا جبکہ کانفرنس کے دوران امریکی صدر اوباما کی فرانسیسی اور چینی ہم منصب سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ جس میں امریکی صدر شام کے معاملے پر دونوں رہنماوں کو اعتماد میں لیں گے۔
