
ماسکو (جیوڈیسک) سائبیریا میں لکڑی کے گھر کو آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔
سائبیریا کے جنوب مغربی علاقے مالتو شانوف میں گزشتہ روز لکڑی کے بنے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے گھر کو جلا کر راکھ کردیا اور اس کے نتیجہ میں گھر میں موجود 3 بچوں سمیت 8 افراد بھی زندہ جل گئے۔
