Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

“یہ مدر ڈے”

May 9, 2015 0 1 min read
Mother's Day
Mother's Day
Mother’s Day

تحریر : ثناء سیٹھی
تیری گود میں سر رکھ کر میں سو جانا چاہتی ہوں مجھے اے ماں تیری مامتا کی چھائوں یاد آتی ہے ۔ مدر ڈے پاکستان میں 11 مئی کو اور عالمی طور پر مختلف مئی کے دنوں میں منا یا جاتا ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ویسے تو پورے ممالک میںلو گ اپنے ماں باپ کی مدد کریں نہ کریں مگر مدر ڈے اور فادر ڈے پر اولڈ ہوم میں جا کر وش کرنا نہیں بھولتے افسوس ہم مسلمان پتا نہیں کیوں انگریزوں کی اندھی تقلید کرنے سے باز کیوں نہیں آتے ۔ فادر ڈے ، مدر ڈے ، ویلینٹائن ڈے غرض یہ سب خرافات ہمارے اسلام سے ہٹ کر ہیں ۔ کیا کوئی شخص ماں کے مقام کو ایک دن میں نذرانہ عقیدت پیش کرسکتا ہے؟ کیا کوئی بھی انسان ماں کی اُس تکلیف کو جو وہ پیدائش سے لے کر اُس کو پالنے اور بڑا کرنے اور عملی زندگی میں کامیاب انسان بنانے تک برداشت کرتی ہے اُس کو ایک دن میں بیان کرسکتا ہے ۔ شاہد صدیاں چاہیے ماں کے جذبوں اور اُن پر تحریر یں لکھنے پر مگر افسوس ہم لوگ بھی اُن بے احساس لوگوں کی طرح ہیں،جو ان کے دن کو منانے میں اُن کے شانہ بشانہ چلنے لگے اور بھول گئے ہیں، کہ ماں کی اہمیت تو اتنی ہی بات سے ہو سکتی ہے ۔ کہ آپ اُس کے ساتھ محبت اور نرمی سے پیش آئیں اور اُس کے ہر حکم کو بحکم سر تسلیم کریں کیونکہ وہ کبھی آپ کا برا سوچ ہی نہیں سکتی۔

ماں ایک ایسا لفظ جس کی مٹھاس سے ہر بندہ جس نے ماں کے ساتھ زندگی گزاری ہے آشنا ہے اور ہر کوئی اس کی شرینی سے لطف اندوز ہوتا ہے ۔جب ماں کا لفظ پکارا جاتا ہے تو دونوں ہونٹ بھی آپس میں لفظ کو چومتے ہیں ۔ ماں ایک ایسا کرشمہ حیات ہے کہ جس کے بغیر ہرکوئی نا مکمل ہے۔ ماں ایک عظیم ہستی ہے اُس کی تعریف چند لفظوں میں کرنی بہت مشکل ہے ماں جو ایک بچے کو اپنے وجود میں سمیٹ کر رکھتی ہے۔ اور جس تکلیف سے دو چار ہوتی ہے ۔ اگر ہم اپنی ساری زندگی بھی اُس کی خدمت میں گزار دیں تو اُس کا احسان نہیں چکا سکتے ۔ ماں چاہے شیرنی ہو یا چڑیا دونوں ہی اپنے بچوں کے لیے بڑے سے بڑے طوفان سے لڑجاتی ہیں۔ ایک کہاوت مشہورہے کہ ہر کامیاب انسان کے پیچھے کسی نہ کسی عورت کا ہاتھ ہو تا ہے اور وہ عورت صرف اور صرف ماں ہی ہو سکتی ہے۔ ماں اپنے بچوں کی خوشی کے لیے ہر وہ کام کرسکتی ہے۔ جس سے اُس کے بچوں کا بھلا ہو ۔ اکثر وہ اپنے بچوں کو اپنے جیون ساتھی سے بھی زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ جس کے ساتھ اُس نے اپنا سارا جیون گزارا ہو تا ہے ۔ اُس کا مقصد ہمیشہ ہی ہو تا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے سامنے زندگی کی حسین راہوں پر چلتا ہوا دیکھے لیکن افسوس کچھ بچے ایسے بھی ہوتے ہیں ۔ جو زندگی کے بیچ سفر میں اپنے ماں باپ کو بڑے بڑے دکھ دے کراس دُنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ۔ اور ماں باپ کے لیے نہ ختم ہونے والا کرب وانتظار چھوڑ جاتے ہیں۔

پتا نہیں کیوں اس مدر ڈے پر دل کررہا ہے کہ یہ عالمی دن میں اُن مائوں کے ساتھ منائوںجنہوں نے سانحہ پشاور میں اپنے دل کے ٹکڑوں کو ٹکڑے ٹکڑے ہوتے دیکھا ۔ او ر وہ اب تک اللہ کے دئیے ہوئے نظام کے تحت زندہ ہیں ۔ وہ مائیں جن کے لیے قیا مت سے پہلے قیامت آئی۔ جب انھوں نے سنا ہو گا کہ اُن کے بچے سکول میں شدید زخمی یا شہید ہو چکے ہیں ۔ اس سانحہ نے کتنی مائوں کی گودوں کو اجاڑ دیااور کتنے ہی باپ جو بیٹوں کو جوانی میں ڈھلتا ہوا دیکھ رہے تھے کہ خوابوں کو منوں مٹی تلے سلا دیا ۔ اس سانحہ کے بعد تمام اخبارات ، ٹی وی اور سوشل میڈیا غرض ہر کسی نے اپنے اپنے انداز میں اس سانحہ کو پیش کیا۔ مگر کوئی اُن مائوں کے دکھ کو کیسے بیان کرسکا جنہوں نے اپنے بچوں کو صبح صبح اسکول جانے کے لیے لنچ بکس بنا کر دیا ہو گا مگر وہ کھا نہیں سکے۔ میں بھی ایک ماں ہوں ۔ جب میرے بچے اپنے لنچ کے بکس بغیر کھائے واپس لاتے ہیں تو جس تکلیف سے میں گزرتی ہوں اُس کا اندازہ کوئی اور نہیں کر سکتا مگر ، میں تو اُن کی جگہ اپنے آپ کو رکھ کر سوچ بھی نہیں سکتی۔ اُن مائوں کوتو کبھی یہ یقین ہی نہیں ہوگا کہ اُن کے بچے کفن میں واپس آئیں گے۔ اس ملک میں آئے دن بم دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ۔ مگر اس سانحہ کو شائد دُنیا کی ساری مائیں قیامت تک نہ بھول سکیں ۔ جنہوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے اسلام کے نام پر ہم نے یہ کام کیا۔

Islam
Islam

اُف میرے خدا یہ اسلام تیرا ہے کہ جس میں تیرے اور تیرے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسلام سے ہٹ کر سبق دیا جارہا ہے۔ جس اسلام کو ہم جانتے ہیں وہ تو محبت ، امن اور رحمدلی کا درس دیتا ہے نہ کہ نفرت اور قتل وغارتگری کا۔ ہمارے نبی کی سنت کو دیکھیں تو وہ بچوںپر شفقت اور محبت فر ماتے تھے اور کبھی بھی بچوں کو مارتے یا ڈانٹتے نہیں تھے۔ ایک مرتبہ ایک جنگ میں صحابیوں نے دشمنوں کے کچھ بچوںکو اور عورتوں کو یر غمال بنا لیا تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت ناراض ہو ئے اور فر ما یا ان کو جلد رہا کر دو اس پر صحابیوں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دشمنوں کے بچے ہیں تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فر مایا کہ یہ معصوم ہیں ہماری لڑائی ان سے نہیں ۔ یہ تو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معصوم بچوں کے لیے تھی اس طرح مائوں کی اہمیت کا اندازہ بھی نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے لگا یا جاتا ہے کہ حضرت حلیمہ سعدیہ اُن کی رضائی ماں تھیں مگر جب بھی وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملنے آتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُن کے لیے اپنی چادر مبارک بچھا دیتے (سبحان اللہ)۔

اسی طرح ایک شخص نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور پوچھا کہ اگر میں اپنی ماں کو کندھے پر بٹھا کرحج کرائوں تو کیا میں ان کی محبت اور خدمات کا بدلہ دے سکوں گا ۔ تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جواب تھا کہ تم تو اس ایک رات کا بھی بدلہ نہیں دے سکتے ۔ جب تم بیمارتھے تمہاری ماں نے رات کو جاگ کر تمہاری تیمار داری کی، شاید اسی وجہ سے ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی گئی تاکہ لوگ اس رتبے کو سمجھ سکیں ۔ یقینا دنیا میں جتنے بھی بڑے بڑے لوگ اس کا رفانی میں نام پیدا کر کے گئے ہیں ۔ اُن میں جتنے بھی اپنا نام سنہری لفظوں میں لکھواتے ہیں وہ سب اس کا سہرا اپنی ماں کے سر لگاتے ہیں چاہے وہ جنگجو محمود غزنوی ہو، محمد بن قاسم ، علامہ اقبال ہوں یا اشفاق احمد غرض ہرکوئی اپنی ماں کی تعظیم اور عظمت کو سلام پیش کرتا ہے۔ اشفاق احمد لکھتے ہیں کہ جب ہمارے گھر سیب چار ہوتے اور کھانے والے پانچ ہوتے تو میری ماں کہتی کہ میں نے تو کھانا نہیں یہ کھٹاہی ہو گا تم لوگ کھا لو تو اشفاق احمد سوچتے کہ سیب تو مٹھا ہے مگر میری ماں کو کھٹا کیوں لگ رہا ہے

اس کی سمجھ اُن کو بڑے ہو کر آئی۔ اسی طرح مرزا ادیب اپنی کتاب میں مٹی کا دیا میں لکھتے ہیں کہ ابا جی مجھے مار تے تھے۔ تو امی بچا لیتی تھیں ۔ ایک دن میں نے سوچا کہ اگر امی پٹائی کریں گی تو ابا جی بچالیں گے ۔ اور یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا ہوتا ہے میں نے امی کا کہا نہ ما نا ۔ انہوں نے کہا کہ بازارسے دہی لادو میں نہ لایا ۔ انہوں نے سالن کم دیا ۔ میں نے زیادہ پر اصرار کیا ۔ انہوں نے کہا سیڑھی کے اُوپر بیٹھو میں نیچے بیٹھ گیا۔ کپڑے میلے ہو گئے ۔ میرا لہجہ بھی گستاخانہ تھا۔ مجھے پوری توقع تھی کہ امی ضرور ماریں گی۔ مگر انہوں نے کہا یہ کہ مجھے سینے سے لگا کر کہا کہ دلاور پترا میں صدقے ، بیمار تو نہیں پلے تو اس وقت میرے آنسو تھے کہ رکتے ہی نہیں تھے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مائوں کو صبر جمیل عطا کرے جو کہ بہرحال مشکل ہے مگر اللہ کے ہاں نہیں کیو نکہ ماں تو اُس بچے کو بھی نہیں بھولتی جو مرا ہواپیدا ہوتا ہے۔ مگر پھر بھی اللہ اُن کے دلوں کو بدلتے اور اُن کے بیٹوں کو جو اُن سے بچھڑ گئے ہیں ۔ در جات بلند فر مائیں ۔(آمین)

Sana Sethi
Sana Sethi

تحریر : ثناء سیٹھی

Share this:
Tags:
Islam man mothers day Muslim pain sorrow wrong اسلام افسوس انسان انگریزوں تکلیف غلط مدر ڈے مسلمان
Nawaz Sharif
Previous Post وزیراعظم کی 3 وفاقی وزراء کو سفیروں کی میتیوں کیساتھ جانے کی ہدایت
Next Post ذوالفقار مرزا کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، فہمیدہ مرزا
Fahmida Mirza

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close