گوجرانوالہ : مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے قائم مقام ناظم اعلیٰ مولانا محمد نعیم بٹ نے کہا ہے لوگوں کی کم علمی ضعیف الاعتقادی کا باعث ہے، عوام الناس کو قرآن و سنت کی روشنی میں اپنے تمام مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہئے، ایک دن میں دو مقامات پر جعلی پیروں کے ہاتھوں مرنے والوںکی خبریں پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے علماء قرآن و سنت کی روشنی میںعوام کی اصلاح کابیڑا اتھا کر میدان عمل میں موجود رہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے امیر پروفیسر سعید کلیروی کی سربراہی میں بیداری ملت اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی کی مبارکباد دینے کیلئے آنے والے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔مولانا محمد نعیم بٹ نے کہا ضعیف الاعتقادی کی بناء پرپہلے تو لوگوں کے ایمان اور عزتیںہی جاتی تھیں اب تو جانیں بھی جانیں لگی ہیں، انتظامیہ ان پیروں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور علماء اپنے درس اور خطبات میں عوام الناس کی راہنمائی فرمائیں، انہوں نے کہا کہ بیداری ملت اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ عوام دشمن کی ہر طرح کی علمی، فکری اورتہذیبی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے شہری قیادت کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ تحریک بیداری ملت جاری رہے گی۔ ان شاء اللہ،وفد میں ناظم اعلیٰ سٹی صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف،مولانا محمد ابرار ظہیر،عبد الرحمان عظیم اور قاری غلام مصطفی شامل تھے۔
