بھمبر : تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ملکر ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہیں خوشحالی اور ترقی کے نعرے لگانے والوں نے 2 ماہ کے اندر ہی عوام کیساتھ دھوکہ کر کے اپنی اہلیت ظاہر کردی ضمنی الیکشن میں عوام تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔
ان خیالات کا اظہار بھمبر کے معروف سیاسی وسماجی راہنما انتظار سلیم گیٹو نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جنرل الیکشن میںعوام کا مینڈیٹ چوری کرکے دھاندلی کے ذریعے برسراقتدار آنے والوں نے2 ماہ کے اندر مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ٹیکسز ،بجلی ،گیس کے ریٹ میںبے پناہ اضافہ کر کے غریب عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔
تبدیلی ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعویداروںکا پول 2 ماہ کے اندر کھل گیا ہے عوام نے انکی اصلیت دیکھ لی ہے پاکستان کے عوام اب مزید کسی جھانسے میں نہیں آئینگے ضمنی الیکشن کے اندر تحریک انصاف کا ساتھ دیکر حقیقی معنوں میں تبدیلی کا آغاز کرینگے انہو ں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کے اندر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ملکر پاکستان کو دہشت گردی، مہنگائی، کرپشن اور بے روز گاری جیسے مسائل سے نجات دلاسکتی ہیں۔
