
لاس اینجلس (جیوڈیسک) اینی میٹڈ فلم سٹورکس کی کہانی سامان منتقل کرنیوالے پرندے کے دلچسپ سفر کے گرد گھومتی ہے۔
سفر کے دوران پرندہ کبھی پانی میں گرتا ہے تو کبھی برفانی پہاڑوں پر۔ جاندار اینی میشن اور دلچسپ کرداروں سے سجی فلم کو شائقین نے خوب پسند کیا ہے۔
فلم نے ریلیز کے ایک ماہ کے دوران ہی 13 کروڑ ڈالرز کی ریکارڈ کمائی کر لی ہے۔
