وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں آٹھویں سالانہ محفل نعت و میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسز تنویر اختر آف کھڑی شریف نے کی۔ اس موقعہ پر منہاج نعت کونسل سے تعلق رکھنے والی خواتین نعت خوانوں عمیرا خالد ، ربیعہ علی اورحلیمہ سعدیہ نے نبی پاک ۖ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مقصودہ انجم، عابدہ چوہدری، رخشندہ جبیں،عائشہ صدیق اور دیگر نے کہا کہ اﷲ کی حمد وثناء کیساتھ نبی آخر الزماں حضرت محمد ۖ کی شان بیان کرکے دلوں کو سکون ملتا ہے۔
آپ ۖ نے انسانیت کو وہ معراج عطاء کی جس کی دوسرے مذاہب میں مثال نہیں ملتی معاشرے کی پسی ہوئی صنف عورت کو بلند مرتبہ ومقام آپ ۖ کی ذات نے دلوایا۔ تحصیل صدر ویمن لیگ ام حبیبہ نے کہا آج بھی دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو کامیابیاںہارا مقدر بن جائیں۔ اﷲ اور اس کے فرشتے نبی پاک ۖ پر درود وسلام بھیجتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے اس شخص پر رحمت کا اعلان کیا ہے جو نبی پاک ۖ پر درودوسلام بھیجے۔محفل کے اختتا م پر دعا کروائی گئی۔

