
کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے 6 جولائی کو کراچی میں جلسہ کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔
ایم کیو ایم کے وفد نے بابر غوری کی قیادت میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی اور جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔
بابر غوری کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ خود نہ بھی آ سکے تو پارٹی کا وفد ضرور شرکت کرے گا۔ بابر غوری کا کہنا تھا کہ طاہر القادری، شیخ رشید، لیاقت جتوئی، پیر پگارا کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
