
تحریر : خواجہ مظہر گنجیال
مانتے ھیں کہ ایم کیو ایم ایک اچھی جماعت ھے لیکن صرف سیاسی مقاصد تک عوامی مقاصد اگر آج حل ھو جائیں تو ایم کیو ایم کو اپنے سیاسی مفادات کو خطرہ نظر آتا ھے.
کراچی کو صوبہ بنانے کا لالچ دے کر ھی تو مہاجروں کو اپنے پیچھے لگا رکھا ھے اگر صوبہ بن گیا تو پھر ساری ذمہ داری ایم کیو ایم کے سر پر آ جائے گی اور ایسا ایم کیو ایم کبھی نہیں چاھے گی
کیونکہ مشن یہ ھے کہ ھر آنے والی حکومت کا حصہ بن جاؤ اور کراچی کے بگڑے حالات کا سارا ملبہ حکومت وقت پر ڈالتے رھو اور اس میں کوئی شک نہیں
کراچی کے بگڑے حالات کی ذمہ دار سندھ حکومت ھی ھے اور ایم کیو ایم اپنی نااھلی یا سیاسی مفادات کی وجہ سے مہاجروں کو الگ صوبہ نہیں دلا سکی ھاں صرف مہاجر قوم کو کئی برسوں سے الگ صوبہ کا نعرہ لگا کر اپنی پارٹی کے جھنڈے تلے بیٹھنے پر مجبور کر رکھا ھے.
لیکن اب ایسا ھر گز نہیں ھو گا کیونکہ ڈاکٹر طاھر القادری اور عمران خان اپنے مہاجر بھائیوں کو ان کا حق دلوا کر رھیں گے اور کراچی کو الگ صوبہ بنا کر ھی دم لیں گے.
جو کام ایم کیو ایم نے جان بوجھ کر برسوں نہ کیا وہ کام اب قادری اور خان کریں گے انشاء اللہ.
تحریر : خواجہ مظہر گنجیال
