




کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ حکومت میں شمولیت،ایم کیو ایم کے وزرا آج شام گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔ فیصل سبزواری کو وزارت امور نوجوان کا قلم دان دیا جائے گا۔رؤف صدیقی کو کامرس اور صغیر احمد کو صحت کا محکمہ دیا جائے گا۔عادل صدیقی اور عبدالحسیب کو وزیر اعلی کا مشیر بنایا جا رہا ہے۔
