کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) آج کے مبارک دن مقبول پیٹرولیم کا افتتاح باعث برکت ہے۔ دعا ہے کہ سارا سال برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ قائم رہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور قاری محمد اشفاق سعیدی نے گزشتہ روز مقبول پیٹرولیم سروس شیل پاکستان کے افتتاح کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری مقبول احمد ، چوہدری اطہر مقبول ، حاجی فضل حق، سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ، شیخ محمد امین گڈو، طارق پہاڑ سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔ چوہدری اطہر مقبول نے مختصر خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ لوگوں کو مقدار اور میعار میں کبھی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ بعد ازاں صاحبزادہ فیض الحسن اور قاری محمد اشفاق سعیدی نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر مقبول پیٹرولیم کا افتتاح کیا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
