
ملتان (جیوڈیسک) جہانگیر آباد کے علاقے میں شہریوں نے دو روز سے خراب ٹرانسفارمر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔
مظاہرین نے میپکو اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ ان کا کہنا تھا دو روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مظاہرین نے میپکو حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعداحتجاج ختم کر دیا۔
