
ملتان (جیوڈیسک) تھانہ گلگشت میں ملزم ندیم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس پر ملزم کو ضلعی کچہری میں پیشی کے لیے لایا گیا لیکن ملزم ہتھکڑیاں توڑ کر کچہری کے سامنے سے فرار ہو گیا۔
جس پر پولیس نے فرائض میں غفلت برتنے پر اے ایس آئی رمضان اور ایک کانسٹیبل کو معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
