
ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں معمولی تلخ کلامی پر بیٹے نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ جمیل آباد کے رہائشی یونس مسیح کا معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔
پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
