
کراچی 15 جون 2016 (پ ر) جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد کے تحت 17 جون بروز جمعہ کو بطحہٰ ٹائون، بلاک N میں ”عوامی دعوت افطار” کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جس سے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن بعد نماز عصر خطاب کریں گے۔ امیر زون نارتھ ناظم آباد اویس یاسین نے کارکنان دوست و احباب کے ہمراہ شرکت کی ہدایت کی ہے۔
