Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بلدیاتی انتخابات اور احتجاجی سیاست

December 24, 2013December 24, 2013 0 1 min read
Professor Mazhar
Misery
Misery

بدنصیبی ہے، فقط بد نصیبی کہ زباں نے دل کی رفاقتوں سے مُنہ موڑ لیا ہے اور چشمِ بینا کے مشاہدوں سے یکسر مختلف جا بجا جھوٹ کی فصل اگائی جا رہی ہے۔ اِس قحط الرجال میں کوئی ایسا اہلِ فکر و نظر اور صاحبِ بصارت و بصیرت نظر نہیں آتا جو جھوٹ سے سچ کو نتھار کے رکھ دے البتہ ”نا روا” کو ”روا” کہنے والے ایسے بیشمار جو مسیحائی کے دعویدار بھی ہیں اور یہ ضِد بھی کہ اُنہیں مسیحا مان لیا جائے۔ لیکن گِرگٹ کی طرح پَل پَل رنگ بدلنے والوں پر کیسے ایمان لے آؤں کہ

قول کے کچے لوگوں سے نسبت پہ کیسا ناز
دھوبی کے کتے کا کیا ہے جس کا گھر نہ گھاٹ

ہر کسی کی اپنی اپنی ڈفلی ہے اور اپنا اپنا راگ اور ڈُگڈگی بجا کر ”تماشا” کرنے والے بھی ڈھیروں ڈھیر۔ہم فقط بندر کہ جنہیں ناچنا تو آتا ہے، نچانا نہیں، ہر گز نہیں۔
میڈیا آزاد ہوا تو ہم نے سُکھ کا سانس لیا کہ اب جمہورت پلے گی، بڑھے گی، پھولے گی، پھلے گی لیکن میڈیا کچھ زیادہ ہی ”آزاد ” اور بے باک ہو گیا۔ یہ آزادی و بے باکی بھی گوارا تھی کہ کوئی تو ہے جو اونچے ایوانوں کے باسیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے۔ لیکن میڈیا کے مہربانوں نے اپنے اپنے قبلے سجا لیے۔ عوامی افراتفری کے لیے تو ”مُلّا” ہی کافی تھے جنہوں نے قوم کو فرقوں میں بانٹ کر اپنی آڑھت سجا رکھی ہے لیکن آزاد و بیباک میڈیا نے اُن سے بھی کئی ہاتھ آگے نکل کر قومی یکسوئی و یکجہتی کوہی بھسم کر ڈالا ۔ الیکٹرانک میڈیا کے ہر چینل کا ہر اینکر اپنے اپنے خداؤں کی چوکھٹ پہ سجدہ ریز نظر آتا ہے اور پرنٹ میڈیا کا ہر لکھاری اپنے اپنے ممدوح کی مدح سرائی میں مشغول۔

ریٹنگ بڑھانے کے شوق نے اُس کسوئی کو دریا برد کر دیا ہے جسکی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ سچ تو یہی ہے کہ اب سچ کے کھلیانوں کو جھوٹ کے بارود نے یوں اُجاڑا ہے کہ سچ کی کھیتیوں میں سَرسوں کے پھولوں کی طراوت سے ذہنی بالیدگی قصّۂ پارینہ بن چکی ہے۔

محترم عمران خاں صاحب نے لاہور کی مال روڈ پر محفل سجائی ۔اجتماع مہنگائی کے خلاف تھا لیکن اِس محفل میں مہنگائی کا مارا کوئی ایک بھی نظر نہ آیا۔ ہر سو میلے کا سا سماں تھا، بھنگڑے ڈالے جا رہے تھے، بندر نچائے جا رہے تھے اور موسیقی کی دھنوں سے دل گرمائے جا رہے تھے ۔مہنگائی کا تو صرف بہانہ تھا، اصل قصّہ یہ تھا کہ محترم عمران خاں صاحب نے بلدیاتی انتخابات جیتنے کا ڈول ڈالا اور ایک دفعہ پھر اپنے سونامی کو لے کر محوِ سفر ہوئے ۔پہلا پڑاؤ ”تختِ لاہور” کہ اُسے سَر کرنے کی خواہش نے خاں صاحب کو عرصۂ دراز سے بے چین کیا ہوا ہے ۔ایک تماشا ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی دکھایا تھا ، وہ بھی کنٹینر پر سوار ہو کر ملک بچانے نکلے تھے لیکن نیتوں کے فتور نے اُنہیں اپنا بستر بوریا سمیٹ کر اپنے دیس ”کینیڈا” جانے پر مجبور کر دیا۔اب ایک تماشا تحریکِ انصاف دکھا رہی ہے ۔وہی کنٹینر، وہی سردیوں کی ٹھٹھرتی شامیں ، وہی ٹسوے ، وہی ڈُگڈگی اور اُس پر ناچنے والے بھی وہی۔

Maryam Nawaz
Maryam Nawaz

محترمہ مریم نواز کہتی ہیں کہ ”لاہوریے” بڑے ظالم ہیں جنہوں نے پہلے خاں صاحب کو ووٹ نہیں دیئے اور اب اُن کے احتجاج میں بھی شریک نہیں ہوئے جبکہ میاں محمود الرشید اور عبد العلیم کامیاب شو پر مبارکبادیں وصول کر رہے ہیں ۔ پنڈی والے شیخ رشید صاحب کو انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نظر آنے لگا اور شایدشیخ صاحب کے اسی ”سمندر”سے متاثر ہو کر خاں صاحب نے بھی کہہ دیا کہ اب قوم کو پتہ چل گیا ہو گا کہ 11 مئی کو دھاندلی ہوئی تھی ۔اِس احتجاج کو کوئی 10 ہزار کا اجتماع کہہ رہا ہے تو کوئی بیس ہزار کا لیکن تحریکِ انصاف کے نزدیک یہ مجمع پچاس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان تھا۔

اگر حاضرین کی تعداد پچاس ، ساٹھ ہزار بھی تھی تو پھر بھی اسے کامیاب شو قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ تحریکِ انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے لیے منتخب کردہ اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو اِس احتجاج میں بھرپورشرکت کا حکم دے رکھا تھا۔ سبھی جانتے ہیں کہ مقامی سطح پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ذاتی تعلقات کا عنصر سب سے موثر کردار ادا کرتا ہے ۔اِس لحاظ سے یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔اِس لیے وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد تحریکِ انصاف ایک دفعہ پھر دھاندلی کا علم بلند کیے سڑکوں پر ہو گی۔

اگر تحریکِ انصاف کا یہ احتجاج واقعی مہنگائی کے خلاف تھا تو پھر خاں صاحب کو یہ احتجاج خیبر پختونخواہ میں اپنی ہی حکومت کے خلاف کرنا چاہیے تھا جہاں مہنگائی کا عفریت مفلسی نہیں ، ہر مفلس کو نگلتا جا رہا ہے اور اشیائے خورو نوش کی قیمتیں پنجاب سے کہیں زیادہ ہیں ۔خاں صاحب سے جب بھی یہ سلگتا سوال کیا جاتا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں اتنی مہنگائی کیوں ہے تو وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگتے ہیں ۔ یادش بخیر ، اُنہوں نے یہ فرمایا تھا کہ قوم کو چھ ماہ کے اندر خیبرپختونخواہ حکومت میں واضح فرق نظر آنے لگے گا ۔چھ ماہ تو گزر چکے لیکن وہ ”فرق” کہیں نظر نہیں آتا البتہ اپنوں کو جی بھر کے نوازنے کا سلسلہ ضرور دراز ہوتا چلا جا رہا ہے ۔اب تو خاں صاحب کو یہ ادراک کر لینا چاہیے کہ یہ جذباتی قوم تھوڑی بے وقوف ضرور ہے لیکن اتنی بھی نہیں جتنا کہ اُنہوں نے سمجھ رکھا ہے۔

اُنہوں نے مینارِ پاکستان پر ایک انتہائی موثر اور کامیاب شو کا انعقاد کرکے اہلِ سیاست و ثروت کے ایوانوں میں ہلچل تو ضرور پیدا کی لیکن اُن کی نیت اُس وقت قوم پہ آشکارا ہو گئی جب اُنہوں نے وہی پرانے ، پِٹے ہوئے اور دیمک زدہ چہرے اپنے ساتھ ملا کر یہ اعلان کر دیا کہ آسمان سے فرشتے کہاں سے لاؤں ، انہی سے گزارا کرنا ہو گا ۔اُس دن سے اوجِ ثریا پہ مقیم خاں صاحب کی تنزلی کا سفر شروع ہوا جو تا حال جاری ہے اور تب تک جاری رہے گا جب تک خاں صاحب تلخ حقیقتوں کا ادراک نہیں کر لیتے ۔

اِس میں کوئی شک نہیں کہ نواز لیگ نے قوم کو مایوس کیا ہے ، بہت مایوس لیکن کچھ لوگ وقت کے عنصر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اب بھی اس سے اُمیدیں باندھے بیٹھے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ تا حال نواز لیگ کو ملکی سطح پر کسی مشکل صورتِ حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔اگر تحریکِ انصاف کے عقیل و فہیم اصحاب کپتان صاحب کو یہ مشورہ دیتے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں صوبہ خیبرپختونخواہ کو ایک ماڈل صوبہ بنانے میں صرف کر دیں تو شاید یہ صرف نواز لیگ ہی نہیں ، دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے بھی لمحۂ فکریہ ہوتا اور جب لوگ خیبر پختونخواہ کو بطور”ماڈل” پیش کرنے لگتے تو اقتدار کے ایوانوں میں بھی کچھ ہلچل محسوس ہونے لگتی اور مقتدر ہستیاں اپنا سیاسی مستقبل بچانے کے لیے قوم کی اشک شوئی کی طرف متوجہ ہو جاتیں۔

اگر پھر بھی اونچے ایوانوں میں ہلچل پیدا نہ ہوتی تو لاریب خاں صاحب قوم کے واحد اور مسلمہ رہنما بن کر اُبھرتے اور اُنہیں دھرنوں کی ضرورت ہوتی نہ احتجاجی سیاست کی ۔لیکن خاں صاحب نے اپنا اندازِ سیاست بدلا نہ مستقبل قریب میں بدلنے کے آثار نظر آتے ہیں ۔بخدا جی یہی چاہتا ہے کہ خاں صاحب قوم کی بھلائی کے لیے کچھ ایسا کر گزریں کہ ہم جیسے ناقدین بھی ہے اختیار اُن کی تحسین کرنے لگیں لیکن خاں صاحب نے جو وطیرہ اختیار کر رکھا ہے اُسے دیکھ کر تو سوائے مایوسیوں کے اور کچھ دکھائی دیتا ہے نہ سجھائی ۔کاش کہ قدرے ضدی لیکن عزمِ صمیم کے حامل ، انتھک محنت کرنے اور ناکامیوں سے دل برداشتہ نہ ہونے والے محترم عمران خاںصاحب راہِ راست اختیار کرتے ہوئے اپنے سونامی کا رُخ کرسیٔ اقتدار کی بجائے مجبوروں اور مقہوروں کی طرف موڑ لیں کہ اسی میں اُن کا بھلا ہے اور ملک و قوم کا بھی۔

Professor Mazhar
Professor Mazhar

تحریر: پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
Municipal elections politics Professor Mazhar protest احتجاجی بلدیاتی انتخابات پروفیسر مظہر سیاست
Previous Post بھمبر کی خبریں 24/12/2013
Next Post مہنگائی کی لہر نے جہاں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو متاثر کیا ہے، انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close