
مریدکے (جیوڈیسک) مریدکے میں جی ٹی روڈ پر انقلاب مارچ میں شامل بس اور کار میں ٹکر سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
طاہر القادری کی قیادت میں اسلام آباد جانے والے انقلاب مارچ میں شامل بس اور کار میں ٹکر سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد کے بعد رخصت کر دیا گیا۔
