
لاہور (جیوڈیسک) حادثہ جی ٹی روڈ پردائو کے کے قریب پیش آیا، 7 سالہ طیبہ کو سپرد خاک کر دیا گیا جی ٹی روڈ پر داؤکے کے قریب تیز ر فتار کار نے دادی پوتی کو کچل ڈالا، دادی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ کمسن پوتی ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ پرانے داؤکے کی رہائشی خاتون نذیراں بی بی اپنی سات سالہ پوتی طیبہ کے ہمراہ سڑک کراس کر رہی تھی کہ گوجرانوالہ سے لاہور کی طرف جانے والی تیزر فتار کار نے انہیںکچل ڈالا جس کے نتیجے میں دادی نذیراں بی بی کی ٹانگیںٹوٹ گئیں۔
سات سالہ پوتی طیبہ سر میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جسے جنرل ہسپتال لاہور پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی۔بچی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔
