
مریدکے (جیوڈیسک) لوہارانوالی میں اوباش نوجوان نے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر تیرہ سالہ لڑکی کو آگ لگا دی۔
جس سے لڑکی بری طرح جھلس گئی۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے آگ بجھانے کی کوشش پر بچی کے والدین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
