Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مسلم مہاجرین اسلامی شعائر کی ادائیگی سے محروم

August 13, 2019 0 1 min read
Muslim Refugees
Muslim Refugees
Muslim Refugees

تحریر : قادر خان یوسف زئی

عید الاضحی دین اسلام کا ایک اہم اور ایسا رکن ہے جس میں رب کائنات نے نوع انسانی و انسانیت کی فلاح کے کئی عالمگیر پیمانے دیئے ہیں۔ جو پوری دنیا میں مسلمانوں کے عظیم اجتماعی ملت ، یک جہتی ، اتفاق و اتحاد اور امت واحدہ کا تصور بیدار کرتا ہے ۔ علاوہ ازیں دنیا میں نوع انسانی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک مرکز( خانہ کعبہ) پر اکھٹے ہونے اور بلا امتیاز رنگ و نسل مسلم قوم کی شناخت دیتا ہے تاکہ حج سے حاصل کردہ تعلیمات کو اپنے اپنے ممالک میں جاکر خود پر دوسروں پر لاگو بھی کریں ۔ اسی طرح حج کے موقع پر سنت ابراہیمی کے تمام اراکین کا مقصد انسانیت کے دکھ درد کو سمجھنا اور بنی نوع انسان کے لئے راہ خدا کے خاطر خود کو وقف کرکے ایثار و قربانی کی مثال بنناہے۔ عید الاضحی کو ایثار و قربانی کا مذہبی تہوار ہے جو غریب و نادار طبقات اور مسائل کے شکار مسلمانوں کے علاوہ تمام بنی نوع انسان کے لئے عالمگیر انسانیت کا سبق دیتا ہے ۔ اس وقت دنیا بھر میں مسلم امہ کو کئی مسائل کا سامنا ہے جس میں سب سے دو بڑے دیرینہ مسائل خانہ جنگیاں اور مہاجرین ہیں ۔ بدقسمتی سے اس وقت مسلم ممالک مفاداتی جنگوں و خانہ جنگی میں الجھے ہوئے ہیں اور جنگ زدہ ممالک میں مسلمانوں سمیت دیگر مذہبی اقلیتوں کو شدید پریشانی ، بھوک افلاس و بد امنی اور خوف کا سامنا ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شام ، یمن، افغانستان ، لیبیا، عراق اور صومالیہ کے مسلمان ہیں جو شدید جنگ کی وجہ سے انتہائی تکالیف میں ہیں۔ اسی طرح اُن مسلمانوں کو جو غیر مسلم اقلیتی ممالک میں رہتے ہیں ، انہیں اکثریتی گروہ کی جانب سے مسائل درپیش ہیں۔

مہاجرین میں اس وقت بنگلہ دیش میں لاکھوں کی تعداد میں روہنگیائی مسلمانوں کو کم خوراک اور زندگی کی بنیادی سہولتوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔روہنگیا مسلمان مہاجرین اپنے کیمپوں میں بنی عارضی مساجد میں عید الاضحی کی نماز ادا کرتے ہیں ، غربت و تنگدستی کی وجہ سے روہنگیائی مسلمان سنت ابراہیمی ادا نہیں کرسکتے ۔ میانمار کے بدھ انتہا پسندوں کی وجہ سے انہیں اپنے ملک سے ہجرت کرنی پڑی ۔ مہاجر کیمپ میں انہیں نمازوں کی آزادی ہے لیکن جب میانمار میں تھے تو بدھ انتہا پسندوں کی جانب سے شعائر اسلام کی ادائیگی کے لئے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ روہنگیائی مسلمان مہاجر کیمپ میںاپنی مذہبی آزادی کو اپنے ملک میانمار میں بھی ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں کہ انہیں اپنے وطن میں شعائر اسلام ادا کرنے کا موقع ملے اور بحفاظت اپنے وطن میں جاکر مہاجرت کی تکلیف دہ زندگی سے نجات حاصل کریں جہاں انہیں زندگی کے بدترین دن گزارنا پڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیائی مسلمانوں کو آزادنہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے اور انہیں غذائی قلت کے علاوہ صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔اس وقت صرف بنگلہ دیش میں قریباََ سات لاکھ سے زائد روہنگیائی مسلمان مہاجرین کو میانمار میں ہونے والے پُرتشدد واقعات و دیہاتوں کے جلائے جانے کے سبب اپنی جان بچانے کے لئے بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں پناہ حاصل کرنی پڑی ہے۔

شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین نے دنیا بھر میں پناہ کا رخ کیا اور سانحات کی کئی تاریخیں رقم بھی ہوئی ۔ اس وقت ترکی میں شامی مہاجرین کی تعداد لاکھوں میں ہے صرف استنبول میں شامی مہاجرین کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اس وقت 30لاکھ شامہ مہاجرین کی میزبانی و دیکھ بھال کررہا ہے ۔ جس کی وجہ سے اب صورتحال یہ ہے ،ترکی کے سرحدی علاقوں میں مہاجرین کی تعداد مقامی آبادی سے بڑھ چکی ہے۔ ترکی کے صوبے کیلس کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اب وہاں آبادی کا تناسب ایک ترک اور شامی مہاجر ہوچکا ہے۔شامی بحران کی وجہ سے ترکی میں اب تک دولاکھ بچوں کی ولادت بھی ہوچکی ہے۔ شام میں کرد باغیوں و رجیم بشا ر الاسد کے خلاف مسلح مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے جس میں عالمی قوتیں امریکا اور روس کے دو بلاک بنے ہوئے ہیں ، امریکا نے شام سے اپنی افواج کا اعلان کی واپسی کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال شام میں ایسے حالات پیدا نہیں ہوئے کہ عالمی طاقتیں خطے کو پر امن قرار دیں سکیں ، یہی وجہ ہے کہ امریکا نے جرمنی پر دبائو ڈالا تھا کہ وہ اپنی افواج کو مملکت شام کی جنگ میںبھیجے لیکن جرمنی نے امریکی دبائو کو مسترد کرتے ہوئے شام کی جنگ میں شریک ہونے سے انکار کردیا ۔ عید الاضحی کے موقع پر گزشتہ برس عید کے موقع پر ترکی سے ایک لاکھ کے قریب مہاجرین عارضی طور پر واپس شام آئے تھے جہاں ان کے لئے عارضی بندوبست کیا تھا ۔جہاں شامی مہاجرین نے اپنے وطن میں عید منائی تھی۔

افغانستان میں گزشتہ چار دہائیوں سے جنگ جاری ہے جس میں صرف چند برس کے لئے وقفہ آیا ۔ سوویت یونین کے افغانستان میں داخلے کے بعد ہونی والی جنگ کے نتیجے میں لاکھوں افغان مہاجرین نے پاکستان اور ایران کا رخ کیا اور پاکستان اس وقت سب سے طویل عرصہ سے مہاجرین کی میزبانی کرنے والا واحد ملک بن چکا ہے۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان جنگ کی وجہ سے پاکستان میں موجود لاکھوں مہاجرین کی واپسی ممکن نہیں ہوسکی اور اب تین نسلیں پاکستان میں پروان چڑھ چکی ہیں ۔اقوام متحدہ کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی کا شیڈول طے ہوچکا ہے لیکن کابل انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی میں تامل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت میں ہر بار اضافہ کردیا جاتا ہے ۔ دنیا بھر میں لاکھوں مہاجرین کی بانسبت پاکستان میں افغان مہاجرین عیدالاضحی کا مذہبی تہوار روایتی انداز سے مناتے ہیں ، کیونکہ پاکستان میںافغان مہاجرین کی نقل وحرکت اور کاروبار پر سختی نہیں کی گئی اور عام پاکستانی شہریوں کی طرح انہیں آزادی حاصل رہی جس کی وجہ سے افغان مہاجرین ہونے کے باوجود پاکستان کے عام شہریوں کی طرح عید الاضحی میں سنت ابراہیمی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔واضح رہے کہ ادائیگی مناسک حج کے لئے افغان شہریوں کی بڑی تعداد پاکستان سے سرزمین حجاز بھی جاتی ہے۔

عراق میں امن استحکام نہیں آسکا ہے ۔ مذہبی تہواروں اور عید اجتماع کے مواقع پر بم دھماکوں کی وجہ سے عراقی شہریوں کو جانی خوف کا ہر وقت احتمال رہتا ہے ۔ داعش کے عراق میں خوں آشام واقعات سے ایک عرصے سے نہتے و بے گناہ انسان اپنی جانوں کی قربانی دیتے رہتے ہیں ۔ عراق میں داعش کی شکست کے بعد داعشی فتنہ کے بظاہر خاتمہ ہوچکا ہے ۔ تاہم غیر مستحکم ریاست ، کرد نسل کے اختلافات و غیر ملکی مسلح جنگجو تنظیموں کی موجودگی سمیت کردستان کی آزادی جیسی تحریک کی وجہ سے عراق ابھی تک خوف کے سائے سے نکل سے امن کی چھائوں میں نہیں آسکا ۔ عراق میں مذہبی شعائر منائے تو جاتے ہیں لیکن ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے عراقی عوام آزادنہ مذہبی شعائر نہیں مناسکتے۔بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے اور مسلم اکثریتی علاقے پر جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں مسلم اقلیت کو اسلامی شعائر آزانہ ادا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔ جب سے ہندو شدت پسندوں کی جانب سے گھائو رکھشا کے نام پر اجتماعی قتل و غارت کے بہیمانہ واقعات رونما ہو نے لگے ہیں ، عید قربان کے موقع پر غریب و متوسط مسلم طبقے کوسنت ابراہیمی کی ادائیگی میں جنونی ہندو دہشت گردوں کی شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں عیدین کے نماز کے ادا کرنے پر پاندی لگا کر کرفیو لگا دیا جاتا ہے ۔ عیدین کی اجتماعی نماز کی ادائیگی کو جبراََ ریاستی طاقت سے روکا جاتا ہے ۔ حالیہ دنوں بھارتی جارحیت میں شدت کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ہندو انتہا پسند جماعت نے اکثریتی حکمران پارٹی ہونے کے سبب مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کا بل بھی لوک سبھا میں پیش کردیا ہے ، حریت پسند رہنمائوں کو قید اور نظر بند کیا جاچکا ہے تو لاکھوں جارح بھارتی فوجوں کی موجودگی کے باوجود 28 ہزار مزید بھارتی جارح فوجیوں کا اضافی نفری مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جانے کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی اخلاقی حمایت کرنے پر دو ہزار سے زاید مرتبہ کنٹرول لائن کی خلاف وزری کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کلسٹر بموں کے استعمال نے بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا کہ بھارت خطے میں امن نہیں جنگ چاہتا ہے۔ان حالات میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو مذہبی تہوار منانے میں ان گنت مشکلات کا سامنا ہر مرتبہ رہتا ہے۔

فلسطین ،یمن ، صومالیہ ، مصر ، لیبیا ، ایران میں بھی صورتحال حوصلہ افزا نہیں ہے ۔ ان ممالک کو بھی عیدا لاضحی کے موقع پر مسائل کا سامنا ہے ۔خاص کر یمن میں حوثی باغیوں اور ایران نواز جنگجو ملیشیائوں کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ جنگی صورتحال نے یمن میںمسلمانوں ، خاص کر خواتین و بچوں جو جنگ کے مضر اثرات کا سامنا ہے ۔ غذائی قلت اور صحت عامہ کی تشویش ناک صورتحال کی وجہ سے ضرورت ہے کہ یمن و سعودی عرب کے درمیان جلد تنازع ختم ہونے کی ضرورت ہے ۔عید الاضحی کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے درمیان باہمی اختلافات و درپیش مسائل کا حل نکالنا ہونا چاہے۔ مناسک حج کی اصل روح یہی ہے کہ دنیا بھر میں ترجیحی طور پر مسلمانوں سمیت بنی نوع انسان کے مسائل کے حل کے لئے دنیا بھر کے صاحب استطاعت و اثر رسوخ کے حامل مسلمانوں کا عظیم اجتماع ہو ۔ تاکہ بنی نوع انسان بالخصوص مسلمانوں کو پریشانی و دشواریوں سے نکال کر ان کے لئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔ ذوالحج کی اصل روح اور عید الضحیٰ کے اصولوں و رب کائنات کی جانب سے دی جانے والی تاقیامت عالمگیر قوانین کے پیش نظر تمام مسلمانوں کو اپنے بھائیوں کی تکالیف و پریشانیوں کاادارک کریں اور نا مساعد حالات کا شکار مہاجرین جو دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوں انہیں امن کے سائے میں اپنے وطن عزیز میں تمام مذہبی تہوار آزادی و بے خوف منانے کے لئے یکجا مسلم اکثریتی ممالک کے حکمراں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

 Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
harassment Islam muslims Qadir Khan Yousafzai اسلام پریشانی عید الاضحی مسلمانوں
Dr. Aafia Siddiqui
Previous Post غیر مسلموں کی قید میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گزری ٣٢ عیدیں اور عید الاضحی
Next Post کراچی: لانڈھی میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4 بھائی جاں بحق
Died 4 Brothers in Karachi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close