Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

5 فروری اظہار یکجہتی کشمیر وادی کشمیر

February 5, 2015 0 1 min read
Prof. Hafiz Mohammad Saeed
Prof. Hafiz Mohammad Saeed
Prof. Hafiz Mohammad Saeed

تحریر : محمد شاہد محمود

پروفیسر حافظ محمد سعید امیر جماعة الدعوة پاکستان کشمیر پر بھارتی قبضہ کی راہ ہموار کرنے کیلئے جس طرح بددیانتی کی گئی، انصاف کا خون کیا گیا ، اخلاق و شرافت کی دھجیاں اڑائی گئیں اورسچائی و صداقت کا جنازہ نکالا گیا… اس کی یقیناً تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 3جون 1947ء کو مائونٹ بیٹن نے مسلم لیگ اور کانگریس کے رہنمائوں کے ساتھ میٹنگ میں تقسیم ہندکا پلان رکھا اس پلان میںپنجاب اور بنگال کے اضلاع کی تقسیم کی بھی نشاندہی کی گئی تھی اور ضلع گورداسپور کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا تھا جب 14اگست کا سورج طلوع ہوا تو ضلع گورداسپور کے مسلمان قیام پاکستان کی خوشیاں منا رہے تھے 17اگست کو اچانک یہ خبر بجلی بن کر ان پر گری کہ صرف تحصیل شکر گڑھ پاکستان میں شامل کی گئی ہے

باقی تین مسلم اکثریتی تحصیلیں بٹالہ، گورداسپور اور پٹھان کوٹ بھارت میں شامل ہو چکی ہیں۔ یہ علاقے صرف اس لیے بھارت کو دے دیئے گئے تاکہ اس کا کشمیر کے ساتھ زمینی راستہ قائم ہو سکے۔ ایک طرف کشمیر میں بھارتی در اندازی کے یہ مذموم اور گھنائونے منصوبے بن رہے تھے اور دوسری طرف ریاست جموں کشمیر میں مسلمانوں کو تہہ تیغ کرنے اور اس میں بھارتی فوج داخل کرنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔ 15اگست سے پہلے راشٹریہ سیوک سنگھ اور سکھ ریاستوں کے تقریباً 50ہزار سکھ رضاکار کشمیر بھیج دیئے گئے۔ انہوں نے مسلمانوں کی آبادیاں لوٹ لیں، گھر ویران کر دیئے، مسجدیں شہید کر دیں، عفت مآب خواتین کی عصمتیں تار تار کیں، سفید بالوں والے بوڑھوں کو زمین پر رینگنے اور چاٹنے پر مجبور کیا

معصوم بچوں کو نیزوں کی انیوں میں پرویا اور اچھالا گیا۔ حد یہ ہے کہ مسلمانوں پر حملوں اور ان کے قتل عام کی ابتدا مہاراجہ ہری سنگھ جو اپنی فوج کا کمانڈر انچیف بھی تھا…… نے خود اپنے ہاتھوں سے کی۔ تحصیل اکھنور میں اس نے خود گولی چلائی۔ ضلع جموں کے کھنہ چک کے مہاجر کیمپ پر عین عیدالفطر کے روز اپنے ہاتھوں سے گولی چلا کر بیسیوں مسلمانوں کو خون میں نہلایا اور تڑپایا۔ مہاراجہ کی شقاوتِ قلبی، بے رحمی، سفاکی اور مسلم دشمنی کے جذبات کو دیکھ کر اس کے فوجی، سکھ جتھے ، RSSکے غنڈے ازخود شیر اور دلیر ہو گئے وہ جہاں مسلمانوں کو دیکھتے بھوکے درندوں کی طرح ان پر ٹوٹ پڑتے، انہیں گولیوں سے بھون ڈالتے، نیزوں،تیروں، تلواروں اور برچھیوں سے چھلنی کر کے رکھ دیتے۔

کشمیری مسلمانوں کے قتل عام پر پاکستانی اور قبائلی عوام کا بے چین و مضطرب اور بے تاب و بے قرار ہونا فطری امر تھا چنانچہ قبائلی عوام، مجاہدین اور وہ کشمیری مسلمان فوجی جو تقسیم سے قبل برطانوی فوج میں تھے از خود اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے نکل پڑے۔ ان کے پاس نہ تو باقاعدہ اسلحہ تھا اور نہ یہ منظم فوج کی طرح تھے۔ بس جذبہ ایمانی تھا جس کی بدولت یہ مہاراجہ کی فوج، سکھ جتھوں، RSSکے غنڈوں، جدید ترین اسلحہ سے لیس بھارت کی ریگولر آرمی اور ان کی پشت پر جنگ کی کمان کرنے والے انگریز فوجی افسروں سے ٹکرا گئے۔

یہ افرادی قوت اور اسلحہ کی برتری کی نہیں بلکہ ایمانی جذبوں کی جنگ تھی چند ہفتوں میں مجاہدین نے 4144مربع میل علاقہ واگزار کروا لیا۔ مظفرآباد میں مہاراجہ کی فوج کی کمان کرنے والا کرنل نرائن سنگھ پہلے ہی حملے میں مارا گیا۔ مظفر آباد سمیت کئی علاقوں کو آزاد کروانے کے بعد مجاہدین نے پیش قدمی شروع کی تو ان کا اگلا پڑائو اڑی تھا۔ اڑی میں مجاہدین اور مہاراجہ کی فوج کے چیف آف سٹاف بریگیڈیر راجندر سنگھ کا ٹکرائو ہوا اور راجندر سنگھ اس حملے میں اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ اب مجاہدین نے دوبارہ پیش قدمی شروع کر دی یہاں تک کہ وہ مہوا کے بجلی گھر پر قابض ہو گئے جہاں سے سری نگر کو بجلی فراہم کی جاتی تھی۔

Power
Power

بجلی گھر پر قبضہ سے سری نگر تاریکی میں ڈوب گیا۔ مجاہدین کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے مہاراجہ ہری سنگھ دہشت زدہ اور سراسیمہ ہو کر جموں کی طرف بھاگ اٹھا۔ مہاراجہ کے پایہ تخت چھوڑ کر بھاگنے کے بعد کانگریس نے ایک طرف مہاراجہ کے نام سے الحاق کی جعلی دستاویز تیار کر کے ریاست میں فوجیں داخل کر دیں اور دوسری طرف نہرو نے اپنی پٹاری میں سے شیخ عبداللہ کو نکالا جو اسی مقصد اور اسی وقت کی خاطر تیار کئے گئے تھے۔ ظاہر بات ہے اس مشکل ترین وقت میںمیر جعفر اور میر صادق کا جو کردار شیخ عبداللہ کر سکتے تھے وہ کوئی دوسرا نہ کر سکتا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر اس وقت شیخ عبداللہ نہرو کے ہاتھوں کھلونا نہ بنتے تو آج پوری ریاست جموں کشمیر آزاد ہوتی۔
ریاست جموں کشمیر کو ہاتھوں سے نکلتا دیکھ کر انگریز اور بھارتی فوج کے افسروں نے مل کر حملے کا پروگرام بنایا اس سلسلے میںانگریز اور بھارتی فوج کا باہم اشتراک اس قدر تھا کہ ریاست پر حملہ کیلئے بنایا گیا ہیڈکوارٹر بھی انگریز اور ہندوستانی افسروں پر مشتمل تھا۔ واضح رہے

تقسیم کے بعد بھارت کے حصے میں آنے والی فوج کی تعداد 4لاکھ تھی۔ اسے فضائیہ کی برتری بھی حاصل تھی۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ 27اکتوبر کی سیاہ شب کو بھارت نے اپنی فوج ریاست میں داخل کی تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت اپنی فوج کا ایک بڑا حصہ اس سے پہلے ہی ریاست میں داخل کر چکا تھا۔ بھارت کے یہ فوجی، سکھ جتھے، RSSکے غنڈے اور مہاراجہ کے فوجی سب مل کر بھی جب پھسپھسے، پانی کے بلبلے اور ناکارہ ثابت ہوئے تو پھر بھارت نے ٹینکوں اور توپوں کی مدد سے 27اکتوبر کی رات کو اعلانیہ حملہ کیا۔ اس حملہ میں ہزاروں فوجیوں کے علاوہ رائل انڈین ایئر فورس بھارتی فضائیہ کے 100طیاروں، بے شمار ٹینکوں اور توپوں نے حصہ لیا۔ بھارت کی ریگولر فوج جسے فضائیہ، ٹینکوں اور توپوں کی مدد حاصل تھی اس کے اور مجاہدین کے درمیان ایک معرکہ بارہمولہ میں ہوا۔ اس معرکہ میں بھارتی فوج کی کمان کرنے والے کرنل رائے کو جلد ہی اندازہ ہو گیا

اسلحہ اور افرادی قوت کی برتری کے باوجود مجاہدین کا مقابلہ کرنا اس کے بس میں نہیں۔ چنانچہ اس نے پٹن کی طرف پسپا ہونے کا فیصلہ کیا۔ پٹن بارہمولہ کو سری نگر سے ملانے والی جرنیلی شاہراہ پر واقع ہے اور یہاں سے سری نگر صرف 17میل ہے۔ کرنل رائے پسپا ہونے کے باوجود مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا۔ اس کے بعد بھارتی فوج کو اور بھی کئی محاذوں سے پسپا ہونا پڑا۔ پے درپے پسپائی اور کشمیر کو ہاتھوں سے نکلتا دیکھ کرجواہرلعل نہرو ہراساں و لرزاں ہو گئے۔

چنانچہ نہرو کی ایما پر فیلڈ مارشل آرکنلک جو برطانوی ہند افواج کے ہندوستان میں آخری سپریم کمانڈر تھے بذریعہ طیارہ لاہور پہنچے اور بانی پاکستان سے یوں گویا ہوئے اگر پاکستانی فوجیں کشمیر میں داخل ہوئیں جو اب قانونی طور پر ہندوستان کا حصہ ہے تو پاکستان آرمی میں کام کرنے والا ہر انگریز افسر فوری اور قطعی طور پر مستعفی ہو جائے گا۔بانی پاکستان اس دھمکی کو بالکل خاطر میں نہ لائے اور انہوں نے جنرل گریسی کو کشمیر پر حملے کا حکم دیا۔ یہ الگ بات ہے کہ گریسی نے حکم کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا۔ ادھر مجاہدین کی پیش قدمی بدستور جاری تھی۔تب نہرو بھاگم بھاگ سلامتی کونسل پہنچے اور جنگ بندی کی دہائی دی۔ پاکستانی حکمرانوں کی یہ فاش اور سنگین تر غلطی تھی کہ وہ سلامتی کونسل کے ذریعے نہرو کے بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئے اور سیز فائر کو قبول کر لیا۔

نہرو کے سلامتی کونسل پہنچنے کی دو وجوہات تھیں ایک یہ کہ وہ مجاہدین کی یلغار سے باقی ماندہ کشمیر کو بچانا چاہتے تھے۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ بھارتی فوج کے ریاست پر حملہ کے تھوڑے ہی عرصہ بعد موسم سرما اور برفباری شروع ہونے والی تھی۔ اگر ایسے حالات میں بھارتی فوج جموں کشمیر میں پھنس جاتی تو اس کی قوت، طاقت اور مرکزیت بالکل ہی بکھر اور نابود ہو جاتی اور عسکری اعتبار سے اسے ایسا نقصان پہنچتا کہ جس کی تلافی شائد کبھی ممکن نہ ہوپاتی۔
یہ جموں کشمیر کی آزادی کا بہترین موقع تھا جو ہمارے حکمرانوں نے ضائع کر دیا۔ اس وقت سے اب تک یہ مسئلہ لاینحل چلا آ رہا ہے۔ بھارت کا مفاد اسی میں ہے کہ مسئلہ کشمیر کبھی بھی حل نہ ہونے پائے جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کا نقصان صرف پاکستان کو ہے۔ سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ اہل کشمیر کی پاکستان کے بارے میں جو امیدیں اور توقعات تھیں وہ مجروح ہو گئیں، اعتماد کو ٹھیس پہنچی، پاکستان کے وقار میں کمی واقع ہوئی،مسئلہ کشمیرحل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے مسائل و مصائب میں اضافہ ہوا اور بھارت کو افغانستان میں اڈے بنانے کا موقع ملا۔ان حالات میں یہ کافی نہیں کہ ہم ایک دن اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر لیں اور باقی سارا سال غفلت کا شکار رہیں۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہے کہ پوری قوم اور حکمران ایک ہوں۔ سب سے زیادہ ذمہ داری میاں نواز شریف پر عائد ہوتی ہے۔

میاں نواز شریف نے جاتی عمرہ کے نام سے رائیونڈ میں بستی تو بسا لی لیکن کیا وہ اپنے اصل و طن مقبوضہ جموں کشمیرکو بھول چکے ہیں۔۔۔۔۔۔؟جہاں بھارتی فوج بد ترین مظالم ڈھا رہی ہے۔ انسانیت اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے، آبادیوں کو ویران اور قبرستانوں کو بسا رہی ہے۔ ان مظالم پر امریکہ، برطانیہ اور انسانی حقوق کے ادارے خاموش ہیں۔ کیوں۔۔۔۔؟ اس لیے کہ مسئلہ صرف اسلام ہے۔ بھارتی فوج کے مظالم اہل کشمیر کے پائے استقلال میں لغزش پیدا نہیں کر سکے۔ وہ ڈٹے ہوئے اور جمے ہوئے ہیں۔ ان کے حوصلے مائل بہ پرواز اور ولولے مصائب سے بے نیاز ہیں۔ وہ ستونِ دار پہ سروں کے چراغ رکھتے چلے جا رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ستاروں کے خون سے ہی صبح کا اجالا ہوتا ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ ظلم کے سائے سمٹ کر ،آزادی کی صبح طلوع ہو کراور غلامی کی زنجیر کٹ کر رہے گی۔

Shahid Mehmood
Shahid Mehmood

تحریر : محمد شاہد محمود

Share this:
Tags:
kashmir Kashmir Valley muslims اظہار کشمیر مسلمانوں وادی کشمیر یکجہتی
Karachi
Previous Post حلقہ علویہ القادریہ کے تحت درگاہ شاہ جیلانی پر عظیم الشان سالانہ جشن گیارہویں شریف 7 فروری کو منعقد ہو گی
Next Post بھمبر کی خبریں 5/02/2015
Bhimbar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close