Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مظفر نگر فسادات یاد رکھنے کی دھمکیاں

July 21, 2014 0 1 min read
Muzaffarnagar Riot
 Muzaffarnagar Riot
Muzaffarnagar Riot

بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشواہندو پریشد کے لیڈر پروین توگڑیا نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہریلی بیان بازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گجرات فسادات بھول چکے ہوں گے لیکن گذشتہ سال کے مظفر نگر فسادات انہیں ضرور یاد رکھنے چاہئیں۔توگڑیا نے مقبوضہ کشمیر میں امر ناتھ یاتریوں کے باہمی تصادم کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دیا اور کہا کہ اگر یاتریوں پر حملوں کے بعد ہندو اینٹ پتھر لیکر نکلے تو اس کی ذمہ داری مسلمانوں کی ہو گی۔ مسلمان ہندوئوں کی رواداری کو بزدلی مت سمجھیں اور مظفر نگر میں جو کچھ ہوا اسے مت بھولیں۔

بھارت میں جب سے ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی حکومت آئی ہے آر ایس ایس، وشواہندو پریشد، بجرنگ دل اور دیگر ہندوانتہا پسندتنظیموں نے پورے بھارت میں آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے۔ کہیں قرآن مجیدکی بے حرمتی اور شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخیاں کی جارہی ہیں تو کہیں مساجدومدارس کی بے حرمتی اور نہتے مسلمانوںکے قتل عام کیلئے فسادات کی آگ بھڑکائی جارہی ہے مگر چونکہ اس وقت انہیں سرکاری سرپرستی حاصل ہے اس لئے کوئی ان کا ہاتھ روکنے والا نہیں ہے۔ اگر ہم ماضی کا جائزہ لیں تو بھارت میںہ ندو انتہا پسندی نے 1926ء میں اس وقت زور پکڑناشروع کیاجب آر ایس ایس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ وہ دور تھا جب آزادی کی چنگاریاں شعلہ بن کر ہندوستانی مسلمانوں کو جذبہ جہادسے سرشار کر رہی تھیں اورمسلمان خصوصاًعلمائے کرام برطانوی سامراج کے خلاف سینہ سپر ہوکر انگریزوں کی گولیوں کانشانہ بن رہے تھے تو ایسے نازک وقت میں اسلامی شناخت کی سرکوبی،مسلم ماؤں’بہنوں کی عصمتیں پامال کرنے اوربرطانوی اقتدار کی خاطر مسلمانوں کے قتل وخون کا نظریہ پروان چڑھایا گیا۔ یہی وہ دور تھا جب بھگوا جھنڈا بنانے کے بعد ترانہ تیار کیا گیا۔

ملیچھ ، زانی ،غیرملکی اورڈاکوسے تشبیہ دیکر مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑکرنیکا آغازکیاگیا۔ 1934ء میںاسی آر ایس ایس نے گاندھی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی اورتیس ہزارتنخواہ دار فوجیوں کی ایک خونی جماعت پی ایس پی کے نام سے تشکیل دی جس کے اہلکاروں نے ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔1985ء اور1986ء میں علی گڑھ کی ماؤں’بہنوں کی عصمتوں کوتارتارکیا گیا۔1987ء میں ملیانہ اور 1989ء میں قتل عام کے دوران بچوں، عورتوں اور بوڑھوںکو بھی نہیں بخشا گیا۔ 1992ء میں مسلمانوں کی عظمت کی نشان چارسو سالہ پرانی بابری مسجد کوشہید کردیاگیا۔2002ء میں گجرات فسادات کے دوران ہزاروں ماؤں ‘ بہنوں کواپنی ہوس کا نشانہ بناکرموت کے گھاٹ اتاردیا گیا، مالیگائوں ، مکہ مسجد، ناندیڑ، ممبئی ٹرین دھماکوں اور سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ہندو انتہا پسند تنظیمیں ملوث رہیں اورکچھ عرصہ قبل ایک ہندو انتہا پسند ممبر اسمبلی کی جانب سے پاکستانی شہر سیالکوٹ میں دو بھائیوںکے قتل کی ویڈیو کوہندو نوجوانوں کی کہہ کر فیس بک پر اپ لوڈ کیا گیا اور پھر مظفر نگر میںبدترین مسلم کش فسادات بھڑکاکربیسیوں مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔اس دوران کئی مسلم مائوں بہنوں کی اجتماعی عصمت دری کی گئی، ہزاروں مسلمان اپنے آبائی علاقے چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہزاروں مسلمان آج بھی اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکے ہیں۔

افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بھارتی پولیس، آئی بی، سی بی آئی اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں اور ادارے جنہوںنے حالات کو کنٹرول کرنا اور امن و امان برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ ان میں بھی بڑی تعداد میں ہندو انتہا پسندانہ ذہنیت کے لوگوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے نہ تو وہ صحیح رپورٹیں پیش کرتے ہیں اورنا ہی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے جاتے ہیں۔ مہاراشٹر پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل ایس ایم مشرف نے اپنی کتاب ”ہو کلڈ کرکرے” میں بالکل درست تجزیہ پیش کیا ہے کہ ہندو انتہا پسندی کی جڑیں انٹیلی جنس بیورو کے اندر تک پھیل چکی ہیں اورہیمنت کرکرے کو قتل ہی اس لئے کیا گیا تھا کہ ا س نے مالیگائوں بم دھماکوں کے الزام میں سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی مجرم کرنل پروہت، سادھوی پرگیہ ٹھاکر، سوامی دیانند پانڈے سمیت کئی ہندو انتہا پسندوں کو نا صرف گرفتار کیا تھا بلکہ ان کے خلاف عدالت میں فرد جرم بھی داخل کی تھی کہ ان سب کا تعلق ابھینو بھارت، جن جاگرن سمیتی اور دوسری ہندو انتہا پسند تنظیموں سے ہے جو انڈیا کو ایک ہندو راشٹر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

Narendra Modi
Narendra Modi

بھارتی حکومت، خفیہ ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہندو انتہا پسندوں کی موجودگی کی وجہ سے ہی ہندوستان میں مسلم کش فسادات آج تک رک نہیں سکے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ مسلم نوجوان جیلوں میں گل سڑ رہے ہیں کوئی ان کی مددکرنے کو تیار نہیں ہے۔ سالہا سال تک ان کی ضمانتیں نہیں ہوتیں اور دوسری طرف کرنل پروہت جیسے دہشت گردوں کو جیل میں بھی حاضر سروس سمجھتے ہوئے تنخواہیں دی جارہی ہیں اور اگر بی جے پی لیڈر اور نریندر مودی کے دست راست امیت شاہ جیسے دہشت گرد انیس سالہ عشرت جہاں فرضی جھڑپ کیس میں بے نقاب ہو بھی جائیں تو چارچ شیٹ بد ل دی جاتی ہے اور اصل مجرموں کا نام ہی اس میں سے نکال دیاجاتا ہے۔ایسی صورتحال میں مسلم کش فسادات کیسے رک سکتے ہیں؟ ساری دنیاکا میڈیا بھارت میں جاری مسلمانوں کے قتل عام پررپورٹیں شائع کرتا رہے اسے کوئی اثر نہیں ہوتا اور وہ کسی دبائو کو خاطر میں نہیں لاتا۔ابھی چند دن پہلے کی بات ہے کہ وی ایچ پی کے لیڈر اشوک سنگھل نے مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیان بازی کی تھی اور اب انتہائی متعصب ہندو لیڈر پروین توگڑیا نے بھی زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کی ڈھٹائی کی انتہا کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ تین دن قبل مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاتریوں کیلئے لگائے خیمے بھی مسلمانوں کے جلائے گئے اور اس کا ذمہ دار بھی انہیں ہی ٹھہرایا جارہا ہے۔

کشمیر کے مقامی مسلمانوںنے ہمیشہ یاتریوں کو مہمان سمجھ کر ان کا استقبال کیا اور ان کیلئے سہولیات کا اہتمام کیا ہے وگرنہ یہ لوگ کبھی بھی پرامن طریقہ سے وہاں آجانہ سکیں بہرحال یہ رپورٹیں خود بھارتی میڈیابھی شائع کر چکا ہے کہ حال ہی میں یاتریوں کے مابین جھگڑے کا جو واقعہ پیش آیا ہے اس کے مطابق لڑائی کی وجہ وہاں لنگر کا انتظام کرنے والے ہندوکی طرف سے ایک مقامی مسلمان کے پیٹ میں چھرا گھونپنے کے نتیجہ میں اس کا قتل تھا جس پر مقامی مسلمانوں نے احتجاج کیا تو بھارتی سی آر پی ایف نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوئوں کی بجائے مسلمانوں پر ہی الٹا غصہ نکالا اور ان کی طرف سے یاتریوں کیلئے لگائے گئے چار سو سے زائد خیمے جہاں وہ یاتریوں کو ٹھہرا کر معمولی معاوضہ حاصل کرلیتے تھے انہیں جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیاگیا اوربدترین تشدد کر کے چالیس سے زائد مسلمانوں کو زخمی کر دیا گیا۔ اس لئے یہ بات بالکل واضح ہے کہ پروین توگڑیا کے تمامتر الزامات حقائق کے بالکل برعکس اور مسلم کش فسادات بھڑکانے کی سازشوں کا حصہ ہیں۔ وشواہندو پریشد کی طرف سے کھلے عام مسلمانوں کو مظفر نگر فسادات یاد رکھنے کی دھمکیوں سے صاف طور پر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ پہلے بھی مسلمانوں پر غلط الزامات لگا کر فسادات کی آگ بھڑکائی گئی تھی اور اب ایک بار پھر بے بنیاد الزام تراشیاں کر کے مسلمانوں کے خلاف ہندوئوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے مگر ہندو انتہا پسندوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ وہ بار بار فسادات بھڑکانے کا جو کھیل کھیل رہے ہیں اس سے بھارت کے مقامی مسلمانوں میں تیزی سے بیداری پیدا ہورہی ہے اور وہ یہ بات سوچنے پر مجبور ہور ہے ہیں کہ قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کئے بغیر ان کی عزتوں و حقوق کا تحفظ ممکن نہیں ہے۔

Muzaffarnagar Riots Victims
Muzaffarnagar Riots Victims

ہندوئوں کی طرف سے آئے دن ڈھائے جانے والے بدترین مظالم سے ایک بار پھر بھارتی مسلمانوں میں دوقومی نظریہ بیدا ہورہا ہے۔ ہندو انتہا پسند اگر اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آئے تو وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو مزید کئی پاکستان بننے جیسی صورتحال سے دوچار ہونا پڑے گا۔

تحریر: حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ: 0321-4289005

Share this:
Tags:
India threats بھارت دھمکیاں مسلمانوں
Previous Post امریکی نمائندے جیمز ڈوبنز کی سرتاج عزیز سے ملاقات
Next Post آزاد کشمیر: بھمبر بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی
Azad Kashmir

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close