Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کیا مسلمان ہی دہشت گرد ہے

March 26, 2019 0 1 min read
New Zealand Masjid Firing
New Zealand Masjid Firing
New Zealand Masjid Firing

تحریر : نسیم الحق زاہدی

اسلام امن کا داعی مذہب ہے اسلام کی فطرت میں سلامتی اور صلح کا جوہر موجود ہے۔ دنیا سے نابرابری، خوف و دہشت کے خاتمے اور احترام آدمیت کے لئے رب العالمین نے اسلام کو پسند فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ”انسانیت کے ناطے ہر فرد کے دوسرے پر کچھ حقوق ہیں اور ہر فرد ایک دوسرے کے لئے قابل احترام اور عزت کے لائق ہے۔ تمام مخلوق اللہ کی عیال ہے اور تمام مخلوق میں خدا کا سب سے زیادہ وہ پیارا ہے جو اس کے کنبے کو زیادہ نفع پہنچائے۔”صحیح مسلم میں ہے: ”بلاوجہ کسی انسان کو تکلیف نہ دی جائے اور کسی کی جان و مال کو نقصان نہ پہنچایا جائے گا کسی شرعی جواز کے بغیر کسی سے سخت کلامی، ترش روئی اختیار نہیں کی جائے گی۔ شرعی سزاؤں یا جنگوں کے جواز کے سوا کسی حال میں کسی دوسرے کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی جائے گی۔ انسانوں سے رحم کا برتاؤ کرنے کی اسلام تعلیم دیتا ہے۔

اسلام تشدد کو پسند نہیں کرتا”مذکورہ بالا اسلامی تعلیمات سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ اسلام دنیا کا واحد آفاقی مذہب ہے جس نے امن و سلامتی کے پیغام کو عام کیا اور آج اسلام مسلم دشمن طاقتیں پوری قوت سے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش میں سرگرم عمل ہیں۔ایک دور تھا پوری دنیا میں مسلمانوں کا ڈنکا بجتا تھا۔ سلطان صلاح الدین ایوبی، محمد بن قاسم جیسے نڈر جانباز سپاہی مسلم اُمہ کا اثاثہ تھے۔ ایک عورت کی فریاد سن کر محمد بن قاسم نے سندھ کو فتح کر لیا اور ہندوستان میں شیرشاہ سوری نے سومنات کا مندر توڑ کر ہندو برہمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ برصغیر میں ایک ہزار سال تک مسلم حکمران برسر اقتدار رہے مگر آج یہ عالم ہے کہ مسلم خون ارزاں ہو چکا ہے۔ بوسنیا سے لے کر کشمیر، فلسطین سے برما تک مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ عزت مآب مسلمان خواتین کی عصمتیں پامال کی جا رہی ہیں۔ معصوم بچوں کو پیروں تلے کچلا جارہا ہے۔

مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔ شام کے حالات ملاحظہ کیجئے شامی بچوں کی بے گور وکفن لاشیں عالمی بے حس ضمیر پر نوح کناں ہیں۔ برما کے مظلوم مسلمانوں کے جلے کٹے ہوئے برہنہ جسم بے بسی و لاچار پر ماتم کرتے ہیں اور سمندر میں بہتری ہوئی ڈیڑھ سالہ ایلان کی لاش حقوق انسانی کے اداروں سے سوال کرتی ہے کہ مجھے اس لئے بے یارومدد گار ان بے رحم موجوں کے سپرد کیا گیا کہ میں ایک مسلمان کی اولاد ہوں۔ کہاں ہے وہ مغرب جہاں ایک کتا بھی مر جائے تو طوفان برپا ہو جاتا ہے۔ حقوق انسانیت کا درس یاد دلایا جاتا ہے۔ کیا مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے ؟اور مجھے اسی جرم کی پاداش میں یہ سزا ملی کہ میرے والدین کو اپنا ملک چھوڑنا پڑا اور مجھے اپنے ساتھ نہ لے جا سکے۔ کیاہم مسلمان بچوں کے لئے اس دنیا میں رہنے کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ ان درندوں کا زور چلے تو وہ پوری دنیا کے کونے کونے سے مسلمانوں کا نام و نشان مٹا دے مگر وہ یہ بھول بیٹھے ہیں کہ”اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد” مسلم اُمہ پر پہاڑ جتنی بھی مصیبتیں آجائے وہ پھر اسلام کی سربلندی اور کلمہ حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ابلیس کے آقا ہمارا بال بھی بیکا نہیں کر سکتے ۔جبکہ مغربی طاقتوں کی ایما پر بین الاقوامی میڈیا کی اسلام اور مسلمانوں کا امیج خراب کرنے کی مذموم سازشیں مسلسل جاری ہیں۔

مسلمانوں کے دینی شعائر کو طنز و تعزیر کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کہیں دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کو خوفزدہ اور ہراساں کیا جارہا ہے۔ گویا دہشت گردی مسلمانوں کی ہی نشانی بن چکی ہے اور دنیا میں کہیں بھی کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے بلا تخصیص و تفتیش اسے فی الفور مسلمانوں کے ساتھ نتھی کر دیا جاتا ہے۔ اسلام اور اسلام کے ماننے والوں کے وجود کا خاتمہ اور دیگر قوموں کے مابین اسلام فوبیا پیدا کرنا ہی صہیونی و طاغوتی طاقتوں کا اصل مقصد ہے۔ مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑ کر انہیں ذلیل و خوار کرنا نیز قوم مسلم کے لئے انتہائی سنگین حالات پیدا کرنا اسی پس منظر کا حصہ ہے۔نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں پچاس سے زائد نہتے نمازیوں پر وحشیانہ طریقے سے گولیاں برسائیں گئیں کیا یہ مہذب دنیا کا شیوہ ہے؟ اور اس پر ان کی عجیب منطق ہے اگر کہیں کوئی مسلمان کرے تو اسے فوراً دہشت گرد قرار دیدیا جاتا ہے اور اگر کوئی غیر مسلم سفاکیت کا مظاہرہ کرے تو اسے ذہنی مریض قرار دیکر معصوم ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں میں مسلمانوں کو جان سے مارنے والے کی درندگی پر پردہ ڈالنے کے لئے اسے نفسیاتی بیماری سے جوڑ دیا گیا ہے اگر وہ مجرم مسلمان ہوتا تو اس کی سزا پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو ملتی۔ یورپ میں آباد مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو جاتا۔ مسلم داڑھی، ٹوپی اور مسلمان عورت کا برقعہ زیر عتاب آتا۔ آج بھی یورپ میں مسلمان عورت کا حجاب ان کی نظروں میں کانٹے کی طرح چبھتا ہے انہیں برقعے اوڑھنے پر مسلمان عورت دہشت گرد نظر آتی ہے یا دہشت گردوں کی سہولت کار ۔ اگرچہ دْنیا بھر میں اِس واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔اگر واردات کسی مسلمان نے کی ہوتی تو دْنیا بھر میں میڈیا کی کوریج کا انداز زیادہ جارحانہ ہوتا۔اگرچہ برطانیہ کے اخبار ٹیلی گراف نے اِس واقعے کی خبر پر ”مانسٹر” (درندہ) کی ایک لفظی سرخی جمائی ہے،لیکن دْنیا کے معروف ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک نے محتاط رویہ اپنایا اور واقعے کو دہشت گردی سے زیادہ قتلِ عام کی واردات کا نام دیا ہے۔عالمی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا عمومی رویہ یہی رہاہے کہ اگر دہشت گردی کے کسی واقعے میں کوئی مسلمان ملوث ہو تو اس کے بارے میں طرح طرح کی تفصیلات ڈھونڈ ڈھونڈ کر لائی جاتی ہیں،اس کے پردے میں اسلام پر بھی رقیق حملوں سے گریز نہیں کیا جاتا، لیکن دہشت گردی کے واقعے میں اگر کوئی غیر مسلم یا سفید فام ملوث ہو تو عام طور پر اس کی ذہنی حالت پر شبہ ظاہر کیا جاتا ہے یا یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ حالات کا ستایا ہوا تھا،جس سے تنگ آ کر یا ردعمل میں اْس نے ایسی واردات کر دی، ایسے کسی دہشت گرد کو ”مسلح حملہ آور” اور واردات کو قتلِ عام کی واردات کہا جاتا ہے ۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی جرات کو سلام ۔جنہوں نے نے تسلیم کیا ہے کہ یہ منظم دہشت گردی ہے۔ اِس واقعہ سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ حملہ آور مسلمان ہو یا غیر مسلم، نشانہ زیادہ تر مسلمان ہی بن رہے ہیںیہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف مسلمان ہی دہشت گرد ہیں یاپھر وہ جو مسجدوں پر حملے کر رہے ہیں۔ نہتے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں وہ انسانیت کے کس درجے پر فائز ہیں؟ کرائسٹ چرچ کا خونی واقعہ حقوق انسانی کا واویلا مچانے والی یورپی اقوام کے دامن پر سیاہ دھبہ ہے۔ افسوس تو یہ ہوتا ہے کہ اگر کسی مسلمان کو گولی لگتی ہے تو مغربی آقاؤں کے دلوں میں ٹھیس کیوں نہیں اٹھتی۔ کرائسٹ چرچ میں پچاس مسلمانوں کی شہادت پر عالمی اداروں پر سکوت طاری ہے کیوں؟ مرنے والے مسلمان تھے اس لیے ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ کیا مسلمان ان کے قائم کردہ انسانیت کے معیار پر پورا نہیں اُترتے ؟۔ برما میں امن پسند بودھ دہشت گردوں کی بربریت پر کہیں سے کوئی آواز نہیں اٹھتی لاکھوں بھوکے ننگے بدحال مسلمانوں کو سمندر کی موجوں کی نذر کر دیا گیا۔ انہیں بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیا گیا اور جو بچ گئے وہ زمین پر آشیانہ کی تلاش میں دربدر ہیں کوئی ان کا پُرسانِ حال نہیں۔ جمہوریت کی علمبردار میانمار کی خاتون رہنما سون آنگ سوچی مسلمانوں کی قاتل اسے خون مسلم کی کوئی پرواہ نہیں اُس سفاک کا یہ کہنا ہے کہ میانمار میں ہو رہے ظلم و ستم سے اس کا کوئی واسطہ ہی نہیں اور تو اور بودھ دہشت گر ہاتھوں میں ننگی تلواریں لیے مسلمانوں کے خون کی بوسونگھتے ہوئے چلاتے ہیں اور کوئی ان درندوں کو لگام دینے والا نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

وہ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں چپہ چپہ فوج کے قبضے میں ہے جگہ جگہ پر ناکے لگے ہوئے ہیں سات لاکھ سے زیادہ بھارتی افواج نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کسی کشمیری نوجوان کا جنازہ نہ اٹھتا ہو اور کسی مسلمان عورت کو بے آبرو نہ کیا جاتا ہو۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سلسلے میں اقوام متحدہ بھی بری طرح ناکام ہوا ہے اور وہ ابھی تک یہ فیصلہ بھی نہیں کرسکا کہ دہشت گرد کی تعریف کیا ہے۔ اگر اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے مطابق عمل کرتا تو آج دنیا امن کا گہوارہ بن چکی ہوتی مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا جھکاو ہمیشہ امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب ہی رہا، اس نے اسلام فوبیا کی بنیاد پر نفرت کو روکنے کیلئے کوئی قابل ذکر خدمات انجام نہیں دیں۔ عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے امریکہ کے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے درست کہا ہے کہ اس نے پلوں کی بجائے دیواریں تعمیر کرکے عیسائیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ عالمی میڈیا پر چونکہ اسرائیل کا کنٹرول ہے، اس لئے عالمی میڈیا بھی اسلام فوبیا کی تحریک کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ ترکی کے صدر اردوان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک اسلام فوبیا کی لہر کو روکنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کو انتہاپسندی اور نفرت کو روکنے کیلئے خصوصی قوانین تشکیل دینے چاہئیں۔

عالم اسلام کا یہ فرض ہے کہ وہ رواداری برداشت اور مذہبی ہم ا?ہنگی کے سلسلے میں ایک منظم تحریک کا آغاز کرے تاکہ دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کیا جاسکے جو امن سلامتی انسانیت اخلاقیات اور برداشت پر مبنی چہرہ ہے ، جس کا عملی مظاہرہ سرور کائنات محسن انسانیت رحمت اللعالمین حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور انکے خلفائے راشدین نے پیش کیا تھا۔ اسلام کے نام پر جو مخصوص لوگ انتہا پسندی اور دہشت گردی میں ملوث ہیں ، ان کا قرآن اور سیرت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی فضا ابھی تک سوگوار ہے۔پہلی بار قرآن پاک کی تلاوت سے پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز ہونا،وزیراعظم جیسنڈا کا اسلام علیکم کہنا، اجلاس میں بہادر پاکستانی شہری نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کرنا بہت خوش آئیند پہلو ہے۔

نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار سپیکر پر اذان دی گئی جس کو ہزاروں کا مجمع سنتا رہا یہی اسلام کی کامیابی ہے۔واقعے کے ایک ہفتے کے دوران اسلام سے محبت کرنے والوں اور اس میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں جوق در جوق اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔یہی نہیں بلکہ اگلے جمعہ کو پہلی بار اذان نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے نشر کی گئی۔اور نہایت شان و شوکت سے نماز جمعہ ادا کی گئی۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن بھی سیاہ لباس میں ملبوس اور سر پر دوپٹہ اوڑھے موجود تھیں۔انہوں نے ہیگلے پارک میں موجود اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ خطاب سے قبل جیسنڈا نے حدیث مبارکہ کا ترجمہ پڑھ کر سنایا۔ اس دوران ایک غیر معمولی بات نوٹس کی گئی کہ وزیراعظم نیوزی لینڈ نے حضرت محمد ۖ کا نام لیتے ہوئے ان پر درود بھی بھیجا جس نے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ جیسنڈا آرڈن کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر مقبولیت بھی حاصل ہوئی جس میں انہوں نے The Prophet Muhammad کہنے کے بعد صلی اللہ علیہ وسلم بھی کہا۔
وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ پر درود بھیج کر یہ ثابت کیا کہ اْن کے دل میں مسلمانوں کے لیے کتنی محبت اور احترام ہے۔

انہوں نے نہایت احترام سے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیا اور حدیث پڑھ کر سنائی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اکثر جب غیر مسلم پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖکا نام لیتے ہیں تو یا تو صرف Prophet Muhammad کہتے ہیں یا پھر Prophet Muhammad کے ساتھ peace bo upon him کہتے ہیں لیکن نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے خصوصی طور پر عربی زبان میں آںحضرت ۖ پر درود بھیجا جو قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں جمعہ کے روز ہیگلے پارک میں نمازِ جمعہ کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے حضور پاکۖ کی حدیث مبارکہ پڑھ کر سناتے ہوئے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس حدیث مبارکہ کا مفہوم تھا ” حضور ۖ نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں،ان کی باہمی رحم دلی، ہمدردی اور احساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے۔ اگر جسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے۔ ” وزیراعظم جیسنڈا نے حدیث مبارکہ پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ آپ کے دکھ میں شریک ہے اور ہم سب ایک ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے سینیٹرنے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان تارکین وطن کی وجہ سے ہی ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں ۔ اس آسٹریلوی سینیٹر کے مسلم دشمنی پر بیان کے خلاف نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں وسیع پیمانے پر رد عمل دیکھنے میں آیا اوراس کے رد عمل میں سترہ برس کے ایک نوجوان نے سینیٹر کے سر پر انڈا دے مارا۔ سینیٹر ایننگ نے اس کے جواب میں اس نوجوان کو دو گھونسے رسید کئے۔ تاہم آسٹریلیا میں نسل پرست سینیٹر پر حملہ کرنے والے نوجوان کو فوری طور پر قومی ہیرو کی حیثیت حاصل ہوگئی۔ اس نوجوان کے وکیل کی دو ہزار ڈالر فیس ادا کرنے کے لئے آن لائن مہم شروع کی گئی جس میں چوبیس گھنٹے کے اندر 25 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم وصول ہو چکی ہے اور مزید لوگ اس میں چندہ دے رہے ہیں۔ اس مہم کو اس سلوگن کے ساتھ چلایا گیا تھا’ لیگل فیس اور مزید انڈے۔

پولیس ایک طرف انڈا پھینکنے والے نوجوان کے خلاف تفتیش کررہی ہے تو دوسری طرف سینیٹر ایننگ کی طرف سے نوجوان پر تشدد کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ ‘سینیٹر ایننگ کے خلاف قانون کی پوری قوت استعمال کی جائے’۔ اس طرح انہوں نے نسلی تعصب پر مبنی رویہ کو مسترد کرتے ہوئے، نسلی تعصب کے خلاف پائی جانے والی بے چینی کو زبان دی ہے اور تسلیم کیا ہے کہ معاشرے میں نفرت پھیلانے اور تشدد کا مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکا میں ہوئی ایک اسٹڈی کے مطابق امریکی میڈیا میں ایسے حملے کی زیادہ سرگرم طریقے سے رپورٹنگ کرتا ہے، جس میں مجرم مسلمان ہو۔ تاہم اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ امریکا میں دائیں بازو کے انتہا پسند زیادہ حملوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ جرائم میں ملوث غیر مسلم افراد کے مقابلے میں مسلمانوں کے بارے میں رپورٹنگ کا تناسب 449 فیصد زیادہ ہے۔قوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی سربراہ مشیل باچلے نے نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے واقعے کو اسلام فوبیا، نسل پرستی اور دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اراکین سے خطاب میں انہوں حملے کی شدید مذمت کی، اور سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔مشیل باچلے نے کہا سانحہ نے نسل پرستی کے ایک اور ہولناک واقعے کی یادہانی کرائی ہے، انسانی حقوق کونسل اسلامک فوبیا، نسل پرستی اور ہرقسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے ملک کی طرح دنیا کی بھی دیکھ بھال کا کرنی چاہیے، آپ اپنے خاندان اور برادری کو جیسے عزت واحترام دیتے ہیں ایسے ہی دوسرے لوگوں کو دینا چاہیے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے حق کے لیے دوسروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنا ہی معاشرے کی سب سے بڑی خرابی ہے۔

Naseem Ul Haq Zahidi
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Tags:
Islam muslims Peace power Religion terrorists اسلام اقتدار امن دہشت گرد مذہب مسلمان
Tarnol Press Club
Previous Post ترنول پریس کلب ۔۔۔۔۔ چمکتا ستارہ
Next Post سانحہ ماڈل ٹاؤن اور بے بس قانون
Tragedy Model Town

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close