
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد و گرووں نواح میں کھلے پٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری، پٹرول پمپوں پر بھی کھلے پٹرول و ڈیزل کا دھندہ کھلے عام جاری، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد،پکی حویلی، وڈانہ اور بیدیاں کے پٹرول پمپوں پر پابندی کے باوجود کھلے پٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
پٹرول پمپوں سے کھلا پٹرول خرید کر نواحی دیہات میں منہ مانگے داموں فروخت کیا جاتا ہے، جبکہ اکثر کھلے پٹرول میں ملاوٹ کرکے فروخت کرتے ہیں جس سے لوگوں کی قیمتی گاڑیاں کھڑکارہ بن رہی ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے کھلے پٹرول کی سخت ممانعت کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
