
مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ کچے کے علاقے میں مسلح ڈاکووں نے ایک بستی میں دھاوا بول دیا۔
لوٹ مار کے بعد خواتین کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکووں کو محاصرے میں لے لیا اور فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ سب انسپکٹر شفیق اور کانسٹیبل خالد محبوب شدید زخمی ہوئے ہیں۔
